الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
834. -- باب: المذي يصيب الثوب أو البدن
-- باب: کپڑے یا بدن پر مذی لگ جانے کا بیان
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 1665
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ ثنا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ أَيُّوبَ الْفَقِيهُ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ الْمُفَضَّلِ الْأَسْفَاطِيُّ، أنبأ أَبُو الْوَلِيدِ ثنا زَائِدَةُ عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ عَنْ ⦗٥٢٤⦘ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ عَنْ عَلِيٍّ، قَالَ: كُنْتُ رَجُلًا مَذَّاءً وَكَانَ عِنْدِي ابْنَةُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاسْتَحْيَيْتُ أَنْ أَسْأَلَهُ فَأَمَرْتُ رَجُلًا فَسَأَلَهُ فَقَالَ:" إِذَا وَجَدْتَ ذَلِكَ فَاغْسِلْ ذَكَرَكَ وَتَوَضَّأْ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ أَبِي الْوَلِيدِ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں بہت زیادہ مذی والا تھا اور میری زوجہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی تھی، (اس لیے) میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے (اس کے متعلق) پوچھنے سے شرم محسوس کی، میں نے ایک شخص کو حکم دیا تو اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے (مذی کے متعلق) سوال کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تو یہ پائے تو اپنی شرم گاہ کو دھو اور وضو کر۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 1665]
حدیث نمبر: 4129
أنبأ أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا عَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ، ثنا أَبُو الْوَلِيدِ، ثنا زَائِدَةُ، عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: كُنْتُ رَجُلًا مَذَّاءً وَكَانَتْ عِنْدِي ابْنَةُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاسْتَحْيَيْتُ أَنْ أَسْأَلَهُ فَأَمَرْتُ رَجُلًا فَسَأَلَهُ، فَقَالَ:" إِذَا وَجَدْتَ ذَلِكَ فَاغْسِلْ ذَكَرَكَ وَتَوَضَّأْ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ أَبِي الْوَلِيدِ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں بہت زیادہ مذی والا تھا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی میرے نکاح میں تھی، چنانچہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کرنے میں حیا محسوس کرتا تھا۔ میں نے ایک شخص سے سوال کرنے کا کہا، اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تو یہ چیز پائے تو اپنی شرمگاہ کو دھو اور وضو کر۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4129]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 132-178-269»
الحكم على الحديث:
صحيح