🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
840. -- باب: المني يصيب الثوب
-- باب: کپڑے پر منی لگ جانے کا بیان
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4175
أنبأ يَحْيَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى الْمُزَكِّي، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ أنبأ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، وَابْنِ جُرَيْجٍ كِلَاهُمَا يُخْبِرُهُ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ قَالَ فِي الْمَنِيِّ يُصِيبُ الثَّوْبَ قَالَ:" أَمِطْهُ عَنْكَ قَالَ أَحَدُهُمَا: بِعُودِ إِذْخِرٍ فَإِنَّمَا هُوَ بِمَنْزِلَةِ الْبُصَاقِ وَالْمُخَاطِ" هَذَا صَحِيحٌ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ مِنْ قَوْلِهِ وَقَدْ رُوِيَ مَرْفُوعًا وَلَا يَصِحُّ رَفَعُهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اس منی کے بارے میں جو کپڑوں کو لگ جائے فرماتے ہیں کہ اسے اپنے آپ سے دور کرو، ایک راوی بیان کرتے ہیں کہ «الْإِذْخِرِ» ”اذخر“ لکڑی کے ساتھ صاف کرو، کیونکہ منی تھوک یا بلغم جیسی ہوتی ہے۔
یہ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ان کے اپنے قول کے طور پر صحیح ہے، اور یہ مرفوعاً بھی روایت کیا گیا ہے لیکن اس کا مرفوع ہونا صحیح نہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4175]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4176
أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ، أنبأ أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَيَّانَ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ قَحْطَبَةَ، ثنا سَرِيعٌ الْخَادِمُ، ثنا إِسْحَاقُ الْأَزْرَقُ، ثنا شَرِيكٌ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَنِ الْمَنِيِّ يُصِيبُ الثَّوْبَ، فَقَالَ:" إِنَّمَا هُوَ بِمَنْزِلَةِ الْبُصَاقِ أَوِ الْمُخَاطِ إِنَّمَا كَانَ يَكْفِيكَ أَنْ تَمْسَحَهُ بِخِرْقَةٍ أَوْ إِذْخِرٍ" وَرَوَاهُ وَكِيعٌ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى مَوْقُوفًا عَلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، وَهُوَ الصَّحِيحُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کپڑوں کو لگ جانے والی منی کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”منی تھوک یا بلغم جیسی ہوتی ہے، تمہیں کافی ہے کہ آپ کپڑے یا اِذْخَرْ گھاس سے اسے صاف کردیں۔“
وکیع نے اسے ابن ابی لیلیٰ سے ابن عباس رضی اللہ عنہما پر موقوف بیان کیا ہے، اور یہی صحیح ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4176]
تخریج الحدیث: «منكر»

الحكم على الحديث:
منكر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں