🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
983. -- باب: فضل المساجد وفضل عمارتها بالصلاة فيها وانتظار الصلاة فيها
-- باب: مساجد کی فضیلت، ان میں نماز ادا کر کے انہیں آباد کرنے اور ان میں نماز کا انتظار کرنے کی فضیلت کا بیان۔
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4984
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ فِرَاسٍ بِمَكَّةَ، أنبأ أَبُو حَفْصٍ عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْجُمَحِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، أنبأ إِسْحَاقُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الطَّالْقَانِيُّ، ثنا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أِيُّ الْبِقَاعِ خَيْرٌ؟ قَالَ:" لَا أَدْرِي" قَالَ: فَأِيُّ الْبِقَاعِ شَرٌّ؟ قَالَ:" لَا أَدْرِي" قَالَ: فَأَتَاهُ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا جِبْرِيلُ أِيُّ الْبِقَاعِ خَيْرٌ؟" قَالَ: لَا أَدْرِي قَالَ:" أِيُّ الْبِقَاعِ شَرٌّ؟" قَالَ: لَا أَدْرِي قَالَ:" سَلْ رَبَّكَ" قَالَ: فَانْتَقَضَ جِبْرِيلُ انْتِقَاضَةً كَادَ يُصْعَقُ مِنْهَا مُحَمَّدٌ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: مَا أَسْأَلُهُ عَنْ شَيْءٍ، فَقَالَ اللهُ سُبْحَانَهُ لِجِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَامُ: سَأَلَكَ مُحَمَّدٌ: أِيُّ الْبِقَاعِ خَيْرٌ؟ فَقُلْتَ: لَا أَدْرِي، وَسَأَلَكَ: أِيُّ الْبِقَاعِ شَرٌّ؟ فَقُلْتَ: لَا أَدْرِي، فَأَخْبِرْهُ أَنَّ خَيْرَ الْبِقَاعِ الْمَسَاجِدُ، وَأَنَّ شَرَّ الْبِقَاعِ الْأَسْوَاقُ".
محارب بن دثار ابن عمر رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک شخص نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کون سی جگہ بہتر ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نہیں جانتا۔“ اس نے کہا: کون سی جگہ بری ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نہیں جانتا۔“ اتنے میں جبرائیل آئے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جبرائیل سے پوچھا: ”اے جبرائیل! کون سی جگہ بہتر ہے؟“ اس نے کہا: میں نہیں جانتا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کون سی جگہ بری ہے؟“ اس نے کہا: میں نہیں جانتا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رب تعالیٰ سے سوال کرو۔“ جبرائیل اس شدت سے کانپ اٹھے کہ قریب تھا کہ اس سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم بیہوش ہو جاتے اور کہا: میں کسی چیز کے بارے میں سوال نہ کروں گا۔ اللہ تعالیٰ نے جبرائیل سے کہا: تجھ سے محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے سوال کیا: کون سی جگہ بہتر ہے؟ آپ نے کہہ دیا: مجھے نہیں معلوم اور انہوں نے تجھ سے سوال کیا کہ کون سی جگہ بری ہے تو آپ نے کہہ دیا: مجھے معلوم نہیں، آپ ان کو خبر دے دیں کہ بہترین جگہیں مساجد ہیں اور بدترین جگہیں بازار ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4984]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره۔ ابن حبان 1599»

الحكم على الحديث:
حسن لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13332
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ يُوسُفَ، أنبأ أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ، ثنا أَبُو خَلِيفَةَ، ثنا أَبُو الْوَلِيدِ، ثنا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ فِرَاسٍ، بِمَكَّةَ، أنبأ أَبُو حَفْصٍ عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ الْجُمَحِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الطَّالْقَانِيُّ، ثنا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ أِيُّ الْبِقَاعِ خَيْرٌ؟ قَالَ:" لَا أَدْرِي"، فَقَالَ" أِيُّ الْبِقَاعِ شَرٌّ؟ قَالَ:" لَا أَدْرِي"، فَأَتَاهُ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ، فَقَالَ لَهُ:" يَا جِبْرِيلُ أِيُّ الْبِقَاعِ خَيْرٌ؟" قَالَ: لَا أَدْرِي قَالَ:" أِيُّ الْبِقَاعِ شَرٌّ؟" قَالَ: لَا أَدْرِي قَالَ:" سَلْ رَبَّكَ" قَالَ: فَانْتَفَضَ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ انْتِفَاضَةً كَادَ يُصْعَقُ مِنْهَا مُحَمَّدٌ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: مَا أَسْأَلُهُ عَنْ شَيْءٍ، فَقَالَ اللهُ جَلَّ وَعَلَا لِجِبْرِيلَ: سَأَلَكَ مُحَمَّدٌ أِيُّ الْبِقَاعِ خَيْرٌ فَقُلْتَ لَا أَدْرِي، وَسَأَلَكَ أِيُّ الْبِقَاعِ شَرٌّ، فَقُلْتَ لَا أَدْرِي، فَأَخْبِرْهُ أَنَّ خَيْرَ الْبِقَاعِ الْمَسَاجِدُ وَأَنَّ شَرَّ الْبِقَاعِ الْأَسْوَاقُ" وَفِي هَذَا الْمَعْنَى أَخْبَارٌ كَثِيرَةٌ.
ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! سب سے بہترین ٹکڑا کون سا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”معلوم نہیں۔“ پھر اس نے کہا: سب سے بدترین ٹکڑا کون سا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”معلوم نہیں۔“ راوی کہتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جبرائیل علیہ السلام آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا: ”اے جبرائیل! سب سے بہترین ٹکڑا کون سا ہے؟“ تو انہوں نے کہا: مجھے پتا نہیں، تو پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”اے جبرائیل! سب سے بدترین ٹکڑا کون سا ہے؟“ تو انہوں نے کہا: معلوم نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے رب سے سوال کریں۔“ راوی کہتا ہے کہ جبرائیل علیہ السلام پر ایسی کپکپی طاری ہو گئی کہ قریب تھا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم بے ہوش ہو کر گر جاتے، تو جبرائیل علیہ السلام نے کہا: میں اس سے کسی چیز کے بارے میں سوال نہیں کرتا۔ اللہ تعالیٰ نے جبرائیل امین سے کہا: محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے تجھ سے پوچھا: کون سی جگہ سب سے بہتر ہے؟ تو تو نے کہا: مجھے معلوم نہیں، اور اس نے تجھ سے پوچھا: کون سی جگہ سب سے بری ہے؟ تو تو نے کہا: مجھے معلوم نہیں، تو انہیں بتلا دے: ”مساجد سب سے بہترین جگہ ہیں اور بازار سب سے بری جگہ ہیں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 13332]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں