الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
993. -- باب: ترك الجماعة بعذر المرض والخوف
-- باب: بیماری اور خوف کے عذر کی وجہ سے جماعت ترک کرنے کا بیان۔
کل مکررات: 3
حدیث نمبر: 5047
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا قُتَيْبَةُ، ثنا جَرِيرٌ، عَنْ أَبِي جَنَابٍ، عَنْ مَغْرَاءَ الْعَبْدِيِّ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ سَمِعَ الْمُنَادِيَ فَلَمْ يَمْنَعْهُ مِنِ اتِّبَاعِهِ عُذْرٌ لَمْ تُقْبَلْ مِنْهُ الصَّلَاةُ الَّتِي صَلَّى" قَالُوا: وَمَا الْعُذْرُ؟ قَالَ:" خَوْفٌ أَوْ مَرَضٌ"..
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اذان کو سنا اور بغیر کسی عذر کے نماز کے لیے نہیں آیا تو اس کی وہ نماز قبول نہ کی جائے گی جو اس نے پڑھی ہے“، انہوں نے کہا: عذر کیا ہے؟ فرمایا: ”خوف یا بیماری“۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5047]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيرهٖ۔ تقدم برقم 4940»
الحكم على الحديث:
صحيح لغيرهٖ
حدیث نمبر: 5048
وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِينِيُّ، أنبأ أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِيٍّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ دِينَارٍ، ثنا أَبُو رَجَاءٍ قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ فَذَكَرَهُ بِمِثْلِهِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: قَالُوا وَمَا عُذْرُهُ؟ قَالَ:" خَوْفٌ أَوْ مَرَضٌ" وَقَالَ:" تِلْكَ الصَّلَاةُ الَّتِي صَلَّاهَا".
قتیبہ بن سعید رحمہ اللہ نے اسی طرح ذکر کیا ہے، لیکن اس کے الفاظ یہ ہیں کہ انہوں نے کہا: عذر کیا ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خوف، بیماری“ اور فرمایا: ”وہ نماز جو اس نے پڑھ لی ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5048]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيرهٖ۔ ابن عدي في الكامل 7/213»
الحكم على الحديث:
صحيح لغيرهٖ
حدیث نمبر: 5641
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو نَصْرٍ أَحْمَدُ بْنُ سَهْلٍ الْفَقِيهُ بِبُخَارَى، ثنا قَيْسُ بْنُ أُنَيْفٍ، ثنا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، ثنا جَرِيرٌ، عَنْ أَبِي خَبَّابٍ، عَنْ مَغْرَاءَ الْعَبْدِيِّ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ سَمِعَ الْمُنَادِيَ فَلَمْ يَمْنَعْهُ مِنَ اتِّبَاعِهِ عُذْرٌ فَلَا صَلَاةَ لَهُ" قَالُوا: وَمَا الْعُذْرُ؟ قَالَ:" خَوْفٌ أَوْ مَرَضٌ".
سعید بن جبیر رحمہ اللہ، ابن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اذان سن کر بغیر عذر کے نہیں آتا اس کی نماز نہیں۔“ انھوں نے پوچھا: عذر کیا ہے؟ فرمایا: ”خوف یا بیماری۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5641]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم برقم 4940»
الحكم على الحديث:
صحيح