الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
994. -- باب: ما جاء في منع من أكل ثوما أو بصلا أو كراثا من أن يأتي المسجد
-- باب: لہسن، پیاز یا گندنا کھانے والے کو مسجد میں آنے سے روکنے کے بارے میں جو روایات آئی ہیں۔
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 5056
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، وَأَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ الْمُزَكِّي قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ، أنبأ ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ: حَدَّثَنِي عَطَاءُ بْنُ أَبِي رَبَاحٍ، أَنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنْ أَكَلَ ثُومًا أَوْ بَصَلًا، فَلْيَعْتَزِلْنَا أَوْ لِيَعْتَزِلْ مَسَاجِدَنَا، أَوْ لِيَقْعُدْ فِي بَيْتِهِ"، وَإِنَّهُ أُتِيَ بِقِدْرٍ فِيهِ خَضِرَاتٌ مِنْ بُقُولٍ فَوَجَدَ لَهَا رِيحًا، فَسَأَلَ فَأُخْبِرَ بِمَا فِيهَا مِنَ الْبُقُولِ قَالَ: قَرِّبُوهَا إِلَى بَعْضِ أَصْحَابِهِ كَانَ مَعَهُ فَلَمَّا رَآهُ كَرِهَ أَكْلَهَا قَالَ:" كُلْ فَإِنِّي أُنَاجِي مَنْ لَا تُنَاجِي". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ عُفَيْرٍ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ أَبِي الطَّاهِرِ وَحَرْمَلَةَ، كُلُّهُمْ عَنِ ابْنِ وَهْبٍ، قَالَ الْبُخَارِيُّ: وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ عَنِ ابْنِ وَهْبٍ: أُتِيَ بِبَدْرٍ، وَقَالَ ابْنُ وَهْبٍ: يَعْنِي طَبَقًا فِيهِ خَضِرَاتٌ..
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو لہسن یا پیاز کھائے وہ ہم سے الگ رہے یا ہماری مسجد سے الگ رہے یا اپنے گھر میں بیٹھا رہے“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ہنڈیا لائی گئی، جس میں سبزیاں تھیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی بو کو پایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا گیا جو اس میں سبزیاں تھیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کو اپنے ساتھیوں کے قریب کر دو“۔ جس وقت اس نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو ناپسند فرمایا ہے تو وہ بھی رک گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم کھاؤ میں ان سے سرگوشی کرتا ہوں جن سے تم سرگوشی نہیں کرتے“۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5056]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 817»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 13330
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، حَدَّثَنِي عَطَاءُ بْنُ أَبِي رَبَاحٍ، أَنَّ ⦗٨٠⦘ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنْ أَكَلَ ثَوْمًا أَوْ بَصَلًا، فَلْيَعْتَزِلْنَا أَوْ لِيَعْتَزِلْ مَسْجِدِنَا وَلْيَقْعُدْ فِي بَيْتِهِ"، وَأَنَّهُ أُتِيَ بِبَدْرٍ فِيهِ خُضْرَوَاتٌ مِنَ الْبُقُولِ، فَوَجَدَ لَهَا رِيحًا فَسَأَلَ، فَأُخْبِرَ بِمَا فِيهَا مِنَ الْبُقُولِ، فَقَالَ:" قَرِّبُوهَا" إِلَى بَعْضِ أَصْحَابِهِ كَانَ مَعَهُ، فَلَمَّا رَآهُ كَرِهَ أَكْلَهَا قَالَ:" كُلْ فَإِنِّي أُنَاجِي مَنْ لَا تُنَاجِي" قَالَ أَحْمَدُ: بِبَدْرٍ فَسَّرَهُ ابْنُ وَهْبٍ طَبَقٌ رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ أَحْمَدَ بْنِ صَالِحٍ، وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ، عَنْ أَبِي الطَّاهِرِ، وَغَيْرُهُ عَنِ ابْنِ وَهْبٍ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے لہسن یا پیاز کھایا وہ ہم سے علیحدہ ہو جائے یا ہماری مسجد سے علیحدہ ہو جائے اور وہ اپنے گھر میں بیٹھ جائے۔“
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک تھال لایا گیا جس میں سرسبز سبزیاں تھیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی بو کو محسوس کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا گیا کہ اس میں فلاں فلاں سبزیاں ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کو بعض صحابہ کے نزدیک کر دو“ جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا کہ وہ اسے کھانا ناپسند کر رہے ہیں تو فرمایا: ”تم کھاؤ، میں اس سے سرگوشی کرتا ہوں جس سے تم سرگوشی نہیں کرتے۔“ یعنی (فرشتے)۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 13330]
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک تھال لایا گیا جس میں سرسبز سبزیاں تھیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی بو کو محسوس کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا گیا کہ اس میں فلاں فلاں سبزیاں ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کو بعض صحابہ کے نزدیک کر دو“ جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا کہ وہ اسے کھانا ناپسند کر رہے ہیں تو فرمایا: ”تم کھاؤ، میں اس سے سرگوشی کرتا ہوں جس سے تم سرگوشی نہیں کرتے۔“ یعنی (فرشتے)۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 13330]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 854۔ مسلم 564»
الحكم على الحديث:
صحيح