الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1019. -- باب: الرجل يأتم بالرجل ومعه امرأة أو امرأتان
-- باب: ایک مرد کا ایک مرد کی اقتدا کرنے اور اس کے ساتھ ایک یا دو عورتوں کے ہونے کا بیان۔
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 4926
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ، ثنا أَبُو النَّضْرِ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا هُدْبَةُ، أنبأ سُلَيْمَانُ بْنُ مُغِيرَةَ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: أَتَانَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَا هُوَ إِلَّا وَأَنَا وَأُمِّي وَخَالَتِي أُمُّ حَرَامٍ، فَقَالَ:" قُومُوا فَلَأُصَلِّي بِكُمْ"، وَذَاكَ فِي غَيْرِ وَقْتِ الصَّلَاةِ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ لِثَابِتٍ: فَأَيْنَ جَعَلَ أَنَسًا؟ قَالَ: عَنْ يَمِينِهِ قَالَ: فَدَعَا لَنَا أَهْلَ الْبَيْتِ بِكُلِّ خَيْرٍ مِنْ خَيْرِ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ، فَقَالَتْ أُمِّي: يَا رَسُولَ اللهِ، خُوَيْدِمُكَ ادْعُ اللهَ لَهُ، فَدَعَا لِي بِكُلِّ خَيْرٍ، فَكَانَ آخِرُ مَا دَعَا لِي:" اللهُمَّ أَكْثِرْ مَالَهُ وَوَلَدَهُ وَبَارِكْ لَهُ فِيهِ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ زُهَيْرِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ أَبِي النَّضْرِ.
ثابت، سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس آئے اور گھر میں، میں، میری والدہ اور خالہ سیدہ ام حرام رضی اللہ عنہا تھیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کھڑے ہو جاؤ میں تمہیں نماز پڑھاؤں۔“ یہ نماز کا وقت نہیں تھا۔ ایک شخص نے ثابت سے کہا: تو سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہاں کھڑے ہوئے؟ فرماتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دائیں جانب، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے گھر والوں کے لیے دنیا اور آخرت کی بھلائیوں کی دعا کی۔ میری ماں نے کہا: اے اللہ کے رسول! یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا چھوٹا خادم ہے اس کے لیے بھی دعا کریں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لیے بھی ہر بھلائی کی دعا کی۔ آخری جو دعا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لیے کی وہ یہ تھی: «اللَّهُمَّ أَكْثِرْ مَالَهُ وَوَلَدَهُ، وَبَارِكْ لَهُ فِيهِ» ”اے اللہ! تو اس کا مال اور اولاد زیادہ کر اور اس کے لیے اس میں برکت عطا فرما۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4926]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 3328»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 5157
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: دَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَمَا نَحْنُ إِلَّا أَنَا وَأُمِّي وَخَالَتِي أُمُّ حَرَامٍ فَقَالَ:" قُومُوا أُصَلِّ بِكُمْ"، فَصَلَّى بِنَا فِي غَيْرِ وَقْتِ صَلَاةٍ فَقَالَ رَجُلٌ لِثَابِتٍ: فَأَيْنَ جَعَلَ أَنَسًا؟ قَالَ: جَعَلَهُ عَنْ يَمِينِهِ، فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ دَعَا لَنَا أَهْلَ الْبَيْتِ بِكُلِّ خَيْرٍ مِنْ أَمْرِ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ، فَقَالَتْ أُمِّي: خُوَيْدِمُكَ، ادْعُ اللهَ لَهُ، قَالَ: فَدَعَا لِي بِكُلِّ خَيْرٍ، فَكَانَ آخِرُ مَا دَعَا لِي أَنْ قَالَ:" اللهُمَّ أَكْثِرْ مَالَهُ وَوَلَدَهُ وَبَارِكْ لَهُ فِيهِ". أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ سُلَيْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ.
ثابت، سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، اس وقت ہم صرف میں، میری والدہ اور میری خالہ سیدہ ام حرام رضی اللہ عنہا تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اٹھو! میں تمہیں نماز پڑھاؤں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کے (مقررہ) وقت کے علاوہ نماز پڑھائی۔ ثابت رحمہ اللہ سے کسی شخص نے پوچھا: ان کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کہاں کھڑا کیا؟ انہوں نے بتایا: اپنی دائیں جانب۔ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز مکمل کی تو گھر والوں کے لیے دنیا اور آخرت کی تمام بھلائیوں کی دعا فرمائی۔ میری والدہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! اپنے اس چھوٹے خادم کے لیے بھی اللہ سے دعا کر دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لیے دعا فرمائی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آخری دعا جو میرے لیے تھی وہ یہ تھی: «اللَّهُمَّ أَكْثِرْ مَالَهُ وَوَلَدَهُ وَبَارِكْ لَهُ فِيهِ» ”اے اللہ! اس کا مال اور اولاد زیادہ کر اور اس میں برکت دے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5157]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 660»
الحكم على الحديث:
صحيح