الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1196. -- باب: السنة في التنظيف يوم الجمعة بغسل، وأخذ شعر وظفر، وعلاج لما يقطع تغير الريح، وسواك، ومس طيب
-- باب: جمعہ کے دن غسل، بال اور ناخن تراشنے، بو دور کرنے والی چیزوں کے استعمال، مسواک اور خوشبو لگانے کے ذریعے صفائی حاصل کرنے کے سنت ہونے کا بیان
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 1418
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَبُو زُرْعَةَ الدِّمَشْقِيُّ، ح. وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدٍ، ثنا أَبُو مُحَمَّدٍ الْمُزَنِيُّ، أنا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِيسَى، قَالَا: ثنا أَبُو الْيَمَانِ، أَخْبَرَنِي شُعَيْبُ بْنُ أَبِي حَمْزَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: قَالَ طَاوُسٌ: قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ: ذَكَرُوا أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" اغْتَسِلُوا يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَاغْسِلُوا رُءُوسَكُمْ وَإِنْ لَمْ تَكُونُوا جُنُبًا وَأَصِيبُوا مِنَ الطِّيبِ" فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: أَمَّا الْغُسْلُ فَنَعَمْ وَأَمَّا الطِّيبُ فَلَا أَدْرِي رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي الْيَمَانِ وَرَوَيْنَا فِي حَدِيثِ أَبِي سَعِيدٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْغُسْلُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَاجِبٌ عَلَى كُلِّ مُحْتَلِمٍ" وَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنِ اغْتَسَلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ غُسْلَ الْجَنَابَةِ، ثُمَّ رَاحَ فَذَكَرَ رَوَاحَهُ بَعْدَ الْغُسْلِ فِي السَّاعَةِ الْأُولَى وَالثَّانِيَةِ وَالثَّالِثَةِ وَالرَّابِعَةِ وَالْخَامِسَةِ".
(ا) زہری رحمہ اللہ کہتے ہیں: طاؤس رحمہ اللہ نے کہا کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا: لوگ ذکر کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جمعہ کے دن غسل کرو اور اپنے سروں کو دھوؤ، اگرچہ تم جنبی نہ ہو اور خوشبو لگاؤ۔“ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: غسل تو ہاں (ثابت ہے) اور خوشبو کے متعلق میں نہیں جانتا۔
(ب) سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل فرماتے ہیں کہ: ”جمعہ کے دن بالغ آدمی پر غسل کرنا واجب ہے“ اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل فرماتے ہیں: ”جس نے جمعہ کے دن غسل جنابت کیا، پھر چلا گیا“، پھر انہوں نے غسل کے بعد پہلی، دوسری، تیسری، چوتھی اور پانچویں گھڑی میں جانے کا ذکر کیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجمعة/حدیث: 1418]
(ب) سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل فرماتے ہیں کہ: ”جمعہ کے دن بالغ آدمی پر غسل کرنا واجب ہے“ اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل فرماتے ہیں: ”جس نے جمعہ کے دن غسل جنابت کیا، پھر چلا گیا“، پھر انہوں نے غسل کے بعد پہلی، دوسری، تیسری، چوتھی اور پانچویں گھڑی میں جانے کا ذکر کیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجمعة/حدیث: 1418]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري 844»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 5953
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى بْنِ الْفَضْلِ، أنبأ أَبُو مُحَمَّدٍ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْمُزَنِيُّ أنبأ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِيسَى، ثنا أَبُو الْيَمَانِ، أَخْبَرَنِي شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ: قَالَ طَاوُسٌ: قُلْتُ لِعَبْدِ اللهِ بْنِ عَبَّاسٍ: ذَكَرُوا أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" اغْتَسِلُوا يَوْمَ الْجُمُعَةِ، وَاغْسِلُوا رُءُوسَكُمْ وَإِنْ لَمْ تَكُونُوا جُنُبًا، وَأَصِيبُوا مِنَ الطِّيبِ"، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ:" أَمَّا الْغُسْلُ فَنَعَمْ، وَأَمَّا الطِّيبُ فَلَا أَدْرِي". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي الْيَمَانِ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ مِنْ حَدِيثِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ عَنْ طَاوُسٍ. وَهَذَا يَدُلُّ مَعَ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ عَلَى أَنَّ الْمُرَادَ بِقَوْلِهِ" مَنْ غَسَّلَ وَاغْتَسَلَ" مَنْ غَسَّلَ رَأْسَهُ وَغَسَلَ جَسَدَهُ".
(الف) طاؤس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا، انہوں نے ذکر کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم جمعہ کے دن غسل کرو اور اپنے سروں کو دھویا کرو، اگر تم جنبی نہ ہو اور خوشبو لگایا کرو۔“ ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ غسل تو اچھا ہے اور خوشبو کے بارے میں میں نہیں جانتا۔
(ب) یہ روایت، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث کے ساتھ مل کر اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ «مَنْ غَسَّلَ وَاغْتَسَلَ» کا معنی ہے: ”جس نے اپنے سر کو دھویا اور غسل کیا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجمعة/حدیث: 5953]
(ب) یہ روایت، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث کے ساتھ مل کر اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ «مَنْ غَسَّلَ وَاغْتَسَلَ» کا معنی ہے: ”جس نے اپنے سر کو دھویا اور غسل کیا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجمعة/حدیث: 5953]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 844»
الحكم على الحديث:
صحيح