الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
142. -- باب: انتقاض الطهر بالإغماء
-- باب: بے ہوشی سے طہارت (وضو) ٹوٹ جانے کا بیان
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 604
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو النَّضْرِ الْفَقِيهُ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، وَأَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، ثنا زَائِدَةُ بْنُ قُدَامَةَ، ثنا مُوسَى بْنِ أَبِي عَائِشَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، فَقُلْتُ: أَلَا تُحَدِّثِينِي عَنْ مَرِضِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقَالَتْ: بَلَى، ثَقُلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" أصَلَّى النَّاسُ؟". قُلْنَا: لَا يَا رَسُولَ اللهِ هُمْ يَنْتَظِرُونَكَ. قَالَ:" ضَعُوا لِي مَاءً فِي الْمِخْضَبِ". فَفَعَلْنَا، فَاغْتَسَلَ، ثُمَّ ذَهَبَ لِيَنُوءَ فَأُغْمِيَ عَلَيْهِ، ثُمَّ أَفَاقَ، فَقَالَ:" أَصَلَّى النَّاسُ". فَقُلْنَا: لَا هُمْ يَنْتَظِرُونَكَ يَا رَسُولَ اللهِ قَالَ:" ضَعُوا لِي مَاءً فِي الْمِخْضَبِ". فَفَعَلْنَا، فَاغْتَسَلَ، ثُمَّ ذَهَبَ لِيَنُوءَ فَأُغْمِيَ عَلَيْهِ، ثُمَّ أَفَاقَ فَقَالَ:" أَصَلَّى النَّاسُ؟". فَقُلْنَا: لَا هُمْ يَنْتَظِرُونَكَ يَا رَسُولَ اللهِ فَقَالَ:" ضَعُوا لِي مَاءً فِي الْمِخْضَبِ". فَفَعَلْنَا، فَاغْتَسَلَ، ثُمَّ ذَهَبَ لِيَنُوءَ فَأُغْمِيَ عَلَيْهِ، ثُمَّ أَفَاقَ فَقَالَ:" أَصَلَّى النَّاسُ؟". فَقُلْنَا: لَا وَهُمْ يَنْتَظِرُونَكَ يَا رَسُولَ اللهِ قَالَتْ: وَالنَّاسُ عُكُوفٌ فِي الْمَسْجِدِ يَنْتَظِرُونَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِصَلَاةِ الْعِشَاءِ الْآخِرَةِ. قَالَتْ: فَأَرْسَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى أَبِي بَكْرٍ أَنْ يُصَلِّيَ بِالنَّاسِ. وَذَكَرَ الْحَدِيثَ. لَفْظُهُمَا سَوَاءٌ، وَبَاقِي الْحَدِيثِ فِي كِتَابِ الصَّلَاةِ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ، وَمُسْلِمٌ ⦗١٩٨⦘ جَمِيعًا فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ يُونُسَ، وَالْغُسْلُ بِالْإِغْمَاءِ شَيْءٌ اسْتَحَبَّهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَالْوضُوءُ يَكْفِي إِنْ شَاءَ اللهُ تَعَالَى.
عبید اللہ بن عبداللہ بن عتبہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس گیا اور عرض کیا: آپ مجھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مرض کی حدیث بیان نہیں کریں گی؟ انہوں نے فرمایا: کیوں نہیں! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا بدن مبارک بھاری ہو گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا لوگوں نے نماز پڑھ لی ہے؟“ ہم نے کہا: نہیں اے اللہ کے رسول! وہ آپ کا انتظار کر رہے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”برتن میں میرے لیے پانی رکھو۔“ ہم نے پانی رکھ دیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے غسل کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اٹھنے لگے تو آپ پر بے ہوشی طاری ہو گئی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو افاقہ ہوا تو آپ نے پوچھا: ”کیا لوگوں نے نماز پڑھ لی ہے؟“ ہم نے کہا: نہیں اے اللہ کے رسول! وہ آپ کا انتظار کر رہے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”برتن میں پانی رکھو۔“ ہم نے ایسے ہی کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے غسل کیا، پھر اٹھنے لگے تو آپ پر بے ہوشی طاری ہو گئی پھر آپ کو افاقہ ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا لوگوں نے نماز پڑھ لی ہے؟“ ہم نے کہا: نہیں وہ آپ کا انتظار کر رہے ہیں اے اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے لیے برتن میں پانی رکھو۔“ ہم نے برتن میں پانی رکھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے غسل کیا، پھر آپ اٹھنے لگے تو آپ پر بے ہوشی طاری ہو گئی پھر آپ کو افاقہ ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا لوگوں نے نماز پڑھ لی ہے؟“ ہم نے کہا: نہیں وہ آپ کا انتظار کر رہے ہیں اے اللہ کے رسول! سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: لوگ مسجد میں (نیند کی وجہ سے) جھکے ہوئے تھے وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ عشاء کی نماز کا انتظار کر رہے تھے۔ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو پیغام بھیجا کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔
(ب) بے ہوشی میں غسل کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مستحب سمجھا اگرچہ وضو بھی کافی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 604]
(ب) بے ہوشی میں غسل کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مستحب سمجھا اگرچہ وضو بھی کافی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 604]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه البخاري 655»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 16581
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ، بِبَغْدَادَ، أَنْبَأَ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دَرَسْتَوَيْهِ، ثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَاللَّفْظُ، لَهُ، أَخْبَرَنِي أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ هَانِئٍ، وَكَتَبَهُ لِي بِخَطِّهِ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الْحَرَشِيُّ، أَنْبَأَ أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، ثَنَا زَائِدَةُ، ثَنَا مُوسَى بْنُ أَبِي عَائِشَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا فَقُلْتُ لَهَا: أَلَا تُحَدِّثِينِي عَنْ مَرَضِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقَالَتْ: بَلَى، ثَقُلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" ⦗٢٦١⦘ أَصَلَّى النَّاسُ؟" فَقُلْتُ: لَا، وَهُمْ يَنْتَظِرُونَكَ يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ:" ضَعُوا مَاءً فِي الْمِخْضَبِ"، قَالَتْ: فَفَعَلْنَا، فَاغْتَسَلَ ثُمَّ ذَهَبَ لِيَنُوءَ، فَأُغْمِيَ عَلَيْهِ، ثُمَّ أَفَاقَ فَقَالَ:" أَصَلَّى النَّاسُ؟" قُلْنَا: لَا، هُمْ يَنْتَظِرُونَكَ، قَالَ:" ضَعُوا لِي مَاءً فِي الْمِخْضَبِ"، فَفَعَلْنَا، فَاغْتَسَلَ ثُمَّ ذَهَبَ لِيَنُوءَ فَأُغْمِيَ عَلَيْهِ، فَأَفَاقَ فَقَالَ:" أَصَلَّى النَّاسُ؟" قُلْتُ: لَا، هُمْ يَنْتَظِرُونَكَ، فَقَالَ:" ضَعُوا لِي مَاءً فِي الْمِخْضَبِ"، فَفَعَلْنَا، فَاغْتَسَلَ ثُمَّ ذَهَبَ لِيَنُوءَ فَأُغْمِيَ عَلَيْهِ، ثُمَّ أَفَاقَ فَقَالَ:" أَصَلَّى النَّاسُ؟" قُلْنَا: لَا، هُمْ يَنْتَظِرُونَكَ يَا رَسُولَ اللهِ، والنَّاسُ عُكُوفٌ فِي الْمَسْجِدِ لِصَلَاةِ الْعِشَاءِ الْآخِرَةِ، قَالَتْ: فَأَرْسَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ بِأَنْ يُصَلِّيَ بِالنَّاسِ، قَالَتْ: فَأَتَاهُ الرَّسُولُ، فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُكَ بِأَنْ تُصَلِّيَ بِالنَّاسِ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، وَكَانَ رَجُلًا رَقِيقًا: يَا عُمَرُ صَلِّ بِالنَّاسِ، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: أَنْتَ أَحَقُّ بِذَلِكَ، فَصَلَّى أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ تِلْكَ الْأَيَّامَ، ثُمَّ إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَدَ مِنْ نَفْسِهِ خِفَّةً فَخَرَجَ بَيْنَ رَجُلَيْنِ، أَحَدُهُمَا الْعَبَّاسُ، لِصَلَاةِ الظُّهْرِ، وَأَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يُصَلِّي بِالنَّاسِ، فَلَمَّا رَآهُ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ذَهَبَ لِيَتَأَخَّرَ، فَأَوْمَى إِلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَنْ لَا يَتَأَخَّرَ، قَالَ:" أَجْلِسَانِي إِلَى جَنْبِهِ"، فَأَجْلَسَاهُ إِلَى جَنْبِ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: فَجَعَلَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يُصَلِّي وَهُوَ قَائِمٌ، بِصَلَاةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَالنَّاسُ بِصَلَاةِ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَاعِدٌ قَالَ عُبَيْدُ اللهِ: فَدَخَلْتُ عَلَى عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبَّاسٍ فَقُلْتُ لَهُ: أَلَا أَعْرِضُ عَلَيْكَ مَا حَدَّثَتْنِي بِهِ عَائِشَةُ عَنْ مَرَضِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: هَاتِ فَعَرَضْتُ عَلَيْهِ حَدِيثَهَا، فَمَا أَنْكَرَ مِنْه شَيْئًا غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ: أَسَمَّتْ لَكَ الرَّجُلَ الَّذِي كَانَ مَعَ الْعَبَّاسِ؟ قُلْتُ: لَا، قَالَ: هُوَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ وَمُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ يُونُسَ.
عبیداللہ بن عبداللہ سے مروی ہے کہ میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آیا اور عرض کیا: آپ مجھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری کے بارے میں بتائیے؟ انہوں نے فرمایا: کیوں نہیں۔ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم بیمار ہو گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا لوگوں نے نماز پڑھ لی؟“ میں نے عرض کیا: نہیں، اے اللہ کے رسول! وہ آپ کا انتظار کر رہے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”برتن میں پانی رکھو۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: پانی رکھا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے غسل فرمایا، پھر اٹھنے لگے لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر غشی طاری ہو گئی، پھر افاقہ ہوا تو پوچھا: ”کیا لوگوں نے نماز پڑھ لی؟“ بتایا گیا: آپ کا انتظار کر رہے ہیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے برتن میں پانی رکھنے کا فرمایا اور غسل فرمایا، پھر اٹھنے لگے لیکن پھر غشی طاری ہو گئی، پھر افاقہ ہوا تو پوچھا: ”کیا لوگوں نے نماز پڑھ لی؟“ بتایا گیا: آپ کا انتظار کر رہے ہیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے برتن میں پانی رکھنے کا فرمایا اور غسل فرمایا، پھر اٹھنے لگے لیکن پھر غشی طاری ہو گئی، پھر ہوش آیا تو پوچھا: ”کیا لوگوں نے نماز پڑھ لی؟“ عرض کیا گیا: لوگ آپ کا انتظار کر رہے ہیں اور وہ مسجد میں عشاء کی نماز کے لیے بیٹھے ہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس پیغام بھیجا کہ نماز پڑھا دیں۔ جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو پیغام ملا تو انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے کہا کہ آپ نماز پڑھائیں؛ کیونکہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ بڑے رقیق القلب تھے تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے جواب دیا کہ آپ زیادہ حق دار ہیں، چنانچہ اس کے بعد سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ہی نمازیں پڑھاتے رہے۔ ایک دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے طبیعت میں بہتری محسوس کی تو دو آدمیوں کے سہارے، جن میں سے ایک سیدنا عباس رضی اللہ عنہ تھے، ظہر کے وقت مسجد میں آئے، اس وقت سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نماز پڑھا رہے تھے۔ جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے ہیں تو وہ پیچھے ہٹنے لگے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اشارہ فرمایا کہ پیچھے نہ ہٹو اور فرمایا: ”مجھے ان کے پہلو میں بٹھا دو۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پہلو میں بٹھا دیا گیا، چنانچہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اور لوگ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی اقتدا کر رہے تھے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھے ہوئے تھے۔ عبیداللہ کہتے ہیں کہ میں سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس آیا تو وہ کہنے لگے: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے آپ کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری کے بارے میں جو بیان کیا ہے وہ مجھے سناؤ، تو میں نے انہیں بتایا تو انہوں نے سب باتوں کی تصدیق کی اور فرمایا: کیا انہوں نے اس دوسرے شخص کا نام نہیں بتایا جو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے؟ میں نے کہا: نہیں، تو انہوں نے فرمایا: وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 16581]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»
الحكم على الحديث:
صحيح