الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1270. -- باب: الإمام يعلمهم في خطبة عيد الأضحى كيف ينحرون وأن على من نحر من قبل أن يجب وقت نحر الإمام أن يعيد
-- باب: امام عید الاضحیٰ کے خطبے میں لوگوں کو سکھائے کہ وہ کس طرح قربانی کریں، اور یہ کہ جس نے امام کی قربانی کا وقت واجب ہونے سے پہلے قربانی کر لی اس پر اس کا دہرانا لازم ہے
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 6264
أَخْبَرَنَا ابْنُ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا شُعْبَةُ، عَنِ الْأَسْوَدِ، سَمِعَ جُنْدُبًا يَقُولُ:" شَهِدْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ يَوْمَ أَضْحَى فَقَالَ:" مَنْ كَانَ ذَبَحَ مِنْكُمْ قَبْلَ الصَّلَاةِ فَلْيُعِدْ مَكَانَ ذَبِيحَتِهِ أُخْرَى، وَمَنْ لَمْ يَكُنْ ذَبَحَ فَلْيَذْبَحْ بِاسْمِ اللهِ". أَخْرَجَاهُ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ شُعْبَةَ.
اسود نے جندب رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ عید الاضحی کے دن حاضر ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ ارشاد فرمایا: ”جس نے نماز سے پہلے ذبح کر دیا، وہ اپنے ذبیحہ کی جگہ دوسرا جانور قربان کرے اور جس نے ذبح نہیں کیا، وہ اللہ کا نام لے کر ذبح کرے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب صلاة العيدين/حدیث: 6264]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 942»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 19117
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ، وأنبأ أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ، أنبأ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، قَالَا: ثنا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ، قَالَ: سَمِعْتُ جُنْدُبَ بْنَ سُفْيَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَقُولُ: شَهِدْتُ الْأَضْحَى مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: إِنَّ نَاسًا ذَبَحُوا قَبْلَ الصَّلَاةِ، فَقَالَ:" مَنْ ذَبَحَ مِنْكُمْ قَبْلَ الصَّلَاةِ فَلْيُعِدْ ذَبِيحَتَهُ، وَمَنْ لَا فَلْيَذْبَحْ عَلَى اسْمِ اللهِ". لَفْظُ حَدِيثِ ابْنِ الْأَعْرَابِيِّ، وَفِي رِوَايَةِ الصَّفَّارِ: فَعَلِمَ أَنَّ نَاسًا وَقَالَ:" فَلْيُعِدْ أُضْحِيَّتَهُ، وَمَنْ لَا يَكُنْ فَلْيَذْبَحْ عَلَى اسْمِ اللهِ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، وَابْنِ أَبِي عُمَرَ عَنْ سُفْيَانَ. فَفِي هَذِهِ الْأَخْبَارِ دَلَالَةٌ عَلَى أَنَّ مَنْ ذَبَحَ قَبْلَ صَلَاةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَيْسَ مِنَ النُّسُكِ فِي شَيْءٍ.
سیدنا جندب بن سفیان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں قربانی کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا کہ ایک شخص نے کہا: لوگوں نے نماز سے پہلے ہی قربانیاں کردی ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے نماز سے پہلے قربانی کردی تو اس کی جگہ دوسری قربانی کرے، اور جس نے ابھی تک قربانی نہیں کی وہ اللہ کا نام لے کر قربانی کرے۔“
(ب) صفار کی روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو لوگوں کی قربانیوں کے بارے میں علم ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان کی جگہ اور قربانیاں کرو اور جس نے ابھی تک قربانی نہیں کی، وہ اللہ کا نام لے کر قربانی کرے۔“ ان احادیث سے معلوم ہوا کہ نماز سے پہلے کی ہوئی قربانی شمار نہ کی جائے گی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب صلاة العيدين/حدیث: 19117]
(ب) صفار کی روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو لوگوں کی قربانیوں کے بارے میں علم ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان کی جگہ اور قربانیاں کرو اور جس نے ابھی تک قربانی نہیں کی، وہ اللہ کا نام لے کر قربانی کرے۔“ ان احادیث سے معلوم ہوا کہ نماز سے پہلے کی ہوئی قربانی شمار نہ کی جائے گی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب صلاة العيدين/حدیث: 19117]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح