الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
16. -- باب وقوع الدباغ بالقرظ أو ما يقوم مقامه
-- باب: ببول کے پتوں یا اس کے قائم مقام اشیاء سے دباغت ہونے کا بیان
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 64
أَخْبَرَنَا الْفَقِيهُ أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَارِثِيُّ، أنا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِئٍ، ثنا عَمْرُو بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ طَارِقٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، عَنْ يُونُسَ، وَعَقِيلٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِشَاةٍ مَيِّتَةٍ فَقَالَ:" هَلَّا انْتَفَعْتُمْ بِإِهَابِهَا". فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّهَا مَيْتَةٌ؟ فَقَالَ:" إِنَّمَا حُرِّمَ أَكْلُهَا". زَادَ عَقِيلٌ:" أَوَلَيْسَ فِي الْمَاءِ وَالْقَرَظِ مَا يُطَهِّرُهَا".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک مردہ بکری کے پاس سے گزرے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اس کے چمڑے سے نفع کیوں نہ حاصل کر لیا؟“ انہوں نے کہا: وہ تو مردار ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کا صرف کھانا حرام ہے۔“ عقیل نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں کہ کیا پانی اور کیکر کی چھال نہیں ہے جو اس کو پاک کر دیتی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 64]
تخریج الحدیث: «حسن۔ أخرجه الدارقطني 1/41»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 65
وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ، أنبأ عَلِيٌّ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ صَاعِدٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا عَمْرُو بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ طَارِقٍ بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَهُ. وَقَالَ: زَادَ عَقِيلٌ فِي حَدِيثِهِ: فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَلَيْسَ فِي الْمَاءِ وَالْقَرَظِ مَا يُطَهِّرُهَا، أَوِ الدِّبَاغُ".
عمرو بن ربیع نے اسی سند کے ساتھ اس کے مثل روایت نقل کی ہے، عقیل نے یہ الفاظ زائد بیان کیے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا پانی اور کیکر کی چھال نہیں ہے جو اس کو پاک کر دیتی یا رنگ دیتی؟“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 65]
تخریج الحدیث: «حسن۔ أنظر ما قبله»
الحكم على الحديث:
حسن