🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1394. -- باب: الدخول على الميت وتقبيله
-- باب: میت کے پاس جانے اور اسے چومنے کا بیان
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6711
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا ابْنُ مِلْحَانَ، ثنا يَحْيَى، عَنِ اللَّيْثِ، عَنْ عُقَيْلٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّهُ قَالَ: أَخْبَرَنِي خَارِجَةُ بْنُ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ الْأَنْصَارِيُّ: أَنَّ أُمَّ الْعَلَاءِ امْرَأَةٌ مِنَ الْأَنْصَارِ قَدْ بَايَعَتْ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْبَرَتْهُ:" أَنَّهُمُ اقْتَسَمُوا الْمُهَاجِرِينَ قُرْعَةً، يَعْنِي فَطَارَ لَنَا عُثْمَانُ بْنُ مَظْعُونٍ أَنْزَلْنَاهُ فِي أَبْيَاتِنَا، فَوُجِعَ وَجَعَهُ الَّذِي تُوُفِّيَ فِيهِ، فَلَمَّا تُوُفِّيَ وَغُسِّلَ وَكُفِّنَ فِي ثَلَاثٍ دَخَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ: فَقُلْتُ: رَحْمَةُ اللهِ عَلَيْكَ أَبَا السَّائِبِ، شَهَادَتِي عَلَيْكَ لَقَدْ أَكْرَمَكَ اللهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَمَا يُدْرِيكِ أَنَّ اللهَ أَكْرَمَهُ؟" قُلْتُ: بِأَبِي أَنْتَ يَا رَسُولَ اللهِ، فَمَنْ أَكْرَمَهُ اللهُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَمَّا هُوَ فَوَاللهِ لَقَدْ جَاءَهُ الْيَقِينُ، وَاللهِ إِنِّي لَأَرْجُو لَهُ الْخَيْرَ، وَاللهِ مَا أَدْرِي وَأَنَا رَسُولُ اللهِ مَاذَا يُفْعَلُ بِي؟ فَقَالَتْ: وَاللهِ إِنِّي لَا أُزَكِّي أَحَدًا بَعْدَهُ أَبَدًا". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ وَقَالَ: وَكُفِّنَ فِي أَثْوَابِهِ، وَفِي آخِرِهِ قَالَتْ:" فَوَاللهِ لَا أُزَكِّي بَعْدَهُ أَبَدًا"، قَالَ الْبُخَارِيُّ: فَقَالَ نَافِعُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ عُقَيْلٍ:" مَا يُفْعَلُ بِهِ" وَتَابَعَهُ شُعَيْبٌ وَعَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، وَمَعْمَرٌ وَيُذْكَرُ عَنِ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّهُ قَالَ هَذَا الْقَوْلَ قَبْلَ أَنْ يَنْزِلَ عَلَيْهِ {إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُبِينًا} [الفتح: ١] الْآيَةَ.
خارجہ بن زید بن ثابت انصاری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدہ ام العلاء رضی اللہ عنہا، جو انصاری عورت تھیں جنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی، وہ خبر دیتی ہیں کہ انصار نے مہاجرین کو قرعہ اندازی کے ذریعے آپس میں تقسیم کیا تو ہمارے حصے میں سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ آئے۔ ہم نے انہیں اپنے گھر میں رکھ لیا تو انہیں وہ تکلیف شروع ہوئی جس میں وہ فوت ہو گئے۔ جب وہ فوت ہو گئے، انہیں غسل دیا گیا اور تین کپڑوں میں کفن دیا گیا تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم داخل ہوئے۔ میں نے کہا: اے ابو سائب! آپ پر اللہ کی رحمت ہو، میں گواہی دیتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو عزت بخشی ہو گی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تجھے کیسے معلوم ہوا کہ اللہ نے اسے عزت بخشی ہے؟“ (میں نے کہا:) میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں، اللہ تعالیٰ کسے عزت دیں گے؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جہاں تک اس کی بات ہے تو اس کے پاس یقینی بات آ چکی ہے، اللہ کی قسم! میں بھی اس کے لیے خیر کی توقع کرتا ہوں، ویسے اللہ کی قسم! میں بھی نہیں جانتا حالانکہ میں اللہ کا رسول ہوں کہ اللہ تعالیٰ میرے ساتھ کیا کریں گے۔“ وہ کہتی ہیں: میں نے کہا: اللہ کی قسم! آئندہ میں کبھی بھی کسی کو پاکیزہ نہیں کہوں گی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 6711]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ البخاري»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21412
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَلِيمٍ، بِمَرْوَ، أنبأ أَبُو الْمُوَجِّهِ، أنبأ عَبْدَانُ، أنبأ عَبْدُ اللهِ، أنبأ مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ أُمِّ الْعَلَاءِ، قَالَ: وَهِيَ امْرَأَةٌ مِنْ نِسَائِهِمْ كَانَتْ بَايَعَتْ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ: طَارَ لَنَا عُثْمَانُ بْنُ مَظْعُونٍ فِي السُّكْنَى حِينَ اقْتَرَعَتِ الْأَنْصَارُ عَلَى سُكْنَى الْمُهَاجِرِينَ، فَاشْتَكَى، فَمَرَّضْنَاهُ حَتَّى تُوُفِّيَ، ثُمَّ جَعَلْنَاهُ فِي أَثْوَابِهِ، قَالَتْ: فَدَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: رَحْمَةُ اللهِ عَلَيْكَ أَبَا السَّائِبِ، فَشَهَادَتِي أَنْ قَدْ أَكْرَمَكَ اللهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَمَا يُدْرِيكِ"؟ قَالَتْ: وَاللهِ مَا أَدْرِي يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ:" أَمَّا هُوَ فَقَدْ جَاءَهُ الْيَقِينُ، وَإِنِّي لَأَرْجُو لَهُ الْخَيْرَ مِنَ اللهِ، وَاللهِ مَا أَدْرِي وَأَنَا رَسُولُ اللهِ مَا يُفْعَلُ بِي وَلَا بِكُمْ"، قَالَتْ أُمُّ الْعَلَاءِ: فَوَاللهِ لَا أُزَكِّي أَحَدًا أَبَدًا، قَالَتْ: وَأُورِيتُ لِعُثْمَانَ فِي النَّوْمِ عَيْنًا تَجْرِي، فَجِئْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرْتُ لَهُ، فَقَالَ:" ذَاكَ عَمَلُهُ يَجْرِي لَهُ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَبْدَانَ.
خارجہ بن زید بن ثابت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ام العلاء رضی اللہ عنہا نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی تھی، وہ فرماتی ہیں کہ جب انصار نے مہاجرین کی رہائش کے لیے قرعہ ڈالا تو سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کی رہائش ہمارے حصے میں آئی، وہ بیمار ہو کر فوت ہو گئے، ہم نے ان کے کپڑوں میں ان کو کفن دیا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے تو میں نے کہا: آپ پر اللہ کی رحمتیں ہوں اے ابو سائب! میری گواہی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو عزت دی ہے، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آپ کو کیا معلوم؟“ وہ کہتی ہیں: اللہ کی قسم! اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں نہیں جانتی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جہاں تک ان کا تعلق ہے تو انہیں یقینی چیز (موت) آ چکی ہے، اور میں اللہ سے ان کے لیے بھلائی کی امید رکھتا ہوں، اللہ کی قسم! میں اللہ کا رسول ہوں، لیکن مجھے معلوم نہیں کہ میرے اور تمہارے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔“ میں نے کہا: اللہ کی قسم! میں اس کے بعد کبھی بھی کسی کا تزکیہ نہ کروں گی، وہ کہتی ہیں کہ میں نے سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کے لیے خواب میں ایک جاری چشمہ دیکھا، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس کا تذکرہ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ان کا جاری ہونے والا عمل ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 21412]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 1243»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں