الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1404. -- باب: انصراف من شاء إذا فرغ من القبر أو إذا وري، وما في انتظاره ذلك له من الأجر
-- باب: قبر (کے کام) سے فارغ ہونے یا دفنا دیے جانے کے بعد جو چاہے واپس چلا جائے، اور اس کا انتظار کرنے والے کے لیے اجر کا بیان
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 6745
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا أَبُو طَاهِرٍ، وَهَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الْأَيْلِيُّ قَالَا: ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ، أَخْبَرَنِي أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَهْلٍ الدَّبَّاسُ بِمَكَّةَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ الصَّائِغُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ شَبِيبِ بْنِ سَعِيدٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ يُونُسَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجُ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ شَهِدَ الْجِنَازَةَ حَتَّى يُصَلِّيَ عَلَيْهَا فَلَهُ قِيرَاطٌ، وَمَنْ شَهِدَهَا حَتَّى تُدْفَنَ كَانَ لَهُ قِيرَاطَانِ" وَقِيلَ: وَمَا الْقِيرَاطَانِ؟ قَالَ:" مِثْلُ الْجَبَلَيْنِ الْعَظِيمَيْنِ"". انْتَهَى حَدِيثُ شَبِيبٍ، زَادَ ابْنَ وَهْبٍ فِي رِوَايَتِهِ عَنْ يُونُسَ: قَالَ ابْنُ شِهَابٍ: قَالَ سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو: كَانَ ابْنُ عُمَرَ يُصَلِّي عَلَيْهَا ثُمَّ يَنْصَرِفُ، فَلَمَّا بَلَغَهُ حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ:" لَقَدْ ضَيَّعْنَا قَرَارِيطَ كَثِيرَةً" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ شَبِيبٍ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ أَبِي الطَّاهِرِ، وَحَرْمَلَةَ، وَهَارُونَ بْنِ سَعِيدٍ، وَذَكَرَ الزِّيَادَةَ فِي رِوَايَةِ حَرْمَلَةَ، وَهَارُونَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص جنازے میں حاضر ہوا یہاں تک کہ اس کی نماز جنازہ ادا کی جائے اس کے لیے ایک قیراط اجر ہے، اور جو اس میں حاضر رہا یہاں تک کہ اسے دفن کر دیا جائے اس کے لیے دو قیراط ہیں۔“ پوچھا گیا: دو قیراط کیا ہیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو بڑے پہاڑوں کی مانند۔“
سالم بن عبداللہ بن عمر بیان کرتے ہیں کہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما جنازہ پڑھ کر پلٹ جایا کرتے تھے مگر جب انہیں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث کا علم ہوا تو انہوں نے کہا: ہم نے بہت سے قیراط ضائع کر دیے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 6745]
سالم بن عبداللہ بن عمر بیان کرتے ہیں کہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما جنازہ پڑھ کر پلٹ جایا کرتے تھے مگر جب انہیں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث کا علم ہوا تو انہوں نے کہا: ہم نے بہت سے قیراط ضائع کر دیے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 6745]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه البخاري»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 6746
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ أنبأ أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ الْقَطَّانُ، ثنا إِسْمَاعِيلُ الْقَاضِي، ثنا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا عَبْدُ الْأَعْلَى، ثنا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنْ صَلَّى عَلَى جِنَازَةٍ فَلَهُ قِيرَاطٌ، وَمَنِ انْتَظَرَ حَتَّى يَفْرُغَ فَلَهُ قِيرَاطَانِ". قَالُوا: وَمَا الْقِيرَاطَانِ؟ قَالَ:" مِثْلُ الْجَبَلَيْنِ الْعَظِيمَيْنِ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى، وَقَالَ: حَتَّى يُفْرَغَ مِنْهَا، وَرَوَاهُ عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ فَقَالَ:" حَتَّى تُوضَعَ فِي اللَّحْدِ"..
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے نماز جنازہ ادا کی اس کے لیے ایک قیراط ہے اور جو دفن سے فارغ ہونے کے انتظار میں بیٹھا رہا اس کے لیے دو قیراط۔“ انہوں نے کہا: دو قیراط کیا ہیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ دو بڑے پہاڑوں کے مانند ہیں۔“
عبد الاعلیٰ بیان کرتے ہیں: یہاں تک کہ اس سے فارغ ہوا جائے؛ معمر کہتے ہیں: حتیٰ کہ اسے لحد میں رکھ نہ دیا جائے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 6746]
عبد الاعلیٰ بیان کرتے ہیں: یہاں تک کہ اس سے فارغ ہوا جائے؛ معمر کہتے ہیں: حتیٰ کہ اسے لحد میں رکھ نہ دیا جائے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 6746]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ البخاري»
الحكم على الحديث:
صحيح