الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1619. -- باب: من قال: لا يؤدي عن مكاتبه.
-- باب: ان کا بیان جنھوں نے کہا کہ ”آدمی اپنے مکاتب غلام کی طرف سے ادا نہیں کرے گا“۔
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 7681
وَأَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الْمَدِينِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْمُسَيَّبِيُّ، ثنا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ: كَانَ عَبْدُ اللهِ يُؤَدِّي زَكَاةَ الْفِطْرِ عَنْ كُلِّ مَمْلُوكٍ لَهُ فِي أَرْضِهِ وَغَيْرِ أَرْضِهِ وَعَنْ كُلِّ إِنْسَانٍ كَانَ يَعُولُهُ صَغِيرٍ أَوْ كَبِيرٍ، وَعَنْ رَقِيقِ امْرَأَتِهِ.
موسیٰ بن عقبہ رحمہ اللہ، نافع رحمہ اللہ سے نقل فرماتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما صدقہ فطر ہر اس غلام کی طرف سے ادا کرتے تھے جو ان کی زمین میں تھا یا اس کے علاوہ، اور ہر اس شخص کی طرف سے جو ان کی سرپرستی میں ہوتا، چھوٹا ہوتا یا بڑا، اور بیوی کے غلاموں کی طرف سے بھی ادا فرماتے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7681]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه عبد الرزاق»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 7686
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ بَالَوَيْهِ الْمُزَكِّي، ثنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْقَطَّانُ، ثنا قَطَنُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا حَفْصُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، ثنا إِبْرَاهِيمُ يَعْنِي ابْنَ طَهْمَانَ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ كَانَ يُؤَدِّي زَكَاةَ الْفِطْرِ عَنْ كُلِّ مَمْلُوكٍ لَهُ فِي أَرْضِهِ وَغَيْرِ أَرْضِهِ وَعَنْ كُلِّ إِنْسَانٍ يَعُولُهُ مِنْ صَغِيرٍ أَوْ كَبِيرٍ وَعَنْ رَقِيقِ امْرَأَتِهِ، وَكَانَ لَهُ مُكَاتَبٌ بِالْمَدِينَةِ فَكَانَ لَا يُؤَدِّي عَنْهُ. ⦗٢٧٣⦘ وَرَوَاهُ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ، قَالَ: كَانَ لِابْنِ عُمَرَ مُكَاتَبَانِ فَلَا يُعْطِي عَنْهُمَا الزَّكَاةَ يَوْمَ الْفِطْرِ.
سیدنا نافع رحمہ اللہ، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ وہ صدقہ فطر ادا کیا کرتے تھے ہر اس غلام کی طرف سے جو ان کی زمین میں ہوتا یا زمین کے علاوہ میں، اور ہر اس انسان کی طرف سے جس کو وہ کھلاتے تھے، خواہ وہ چھوٹا ہوتا یا بڑا، اور اپنی بیوی کے غلاموں کی طرف سے بھی؛ لیکن مدینہ میں ان کے کچھ مکاتب تھے، ان کی طرف سے نہیں دیتے تھے۔
سفیان ثوری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے دو مکاتب غلام تھے مگر وہ ان کی طرف سے صدقہ فطر نہیں دیتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7686]
سفیان ثوری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے دو مکاتب غلام تھے مگر وہ ان کی طرف سے صدقہ فطر نہیں دیتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7686]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ معني تخريجه»
الحكم على الحديث:
صحيح