الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1694. -- باب: من أصبح يوم الشك لا ينوي الصوم، ثم علم أنه من شهر رمضان أمسك بقية يومه استدلالا بما
-- باب: اس شخص کا بیان جس نے یومِ شک کو روزے کی نیت کے بغیر صبح کی، پھر اسے معلوم ہوا کہ یہ تو ماہِ رمضان کا دن ہے، تو اس نے دن کے بقیہ حصے میں خود کو روکے رکھا، اس حدیث سے استدلال کرتے ہوئے۔
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 8035
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِيهُ، ثنا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّقَاشِيُّ، ثنا أَبُو عَاصِمٍ، ثنا يَزِيدُ بْنُ أَبِي عُبَيْدٍ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ رَجُلًا مِنْ أَسْلَمَ إِلَى قَوْمِهِ يَوْمَ عَاشُورَاءَ، فَقَالَ:" مُرْهُمْ فَلْيَصُومُوا هَذَا الْيَوْمَ"، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، مَا أَرَانِي آتِيهِمْ حَتَّى يَطْعَمُوا، قَالَ:" مَنْ طَعِمَ مِنْهُمْ فَلْيَصُمْ بَقِيَّةَ يَوْمِهِ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي عَاصِمٍ، وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنْ يَزِيدَ وَقَدْ رُوِيَ فِي الْحَدِيثِ أَنَّهُ أَمَرَ بِالْقَضَاءِ، وَذَلِكَ فِيمَا.
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبیلہ اسلم کے ایک شخص کو یومِ عاشور کے دن ان کی قوم کی طرف بھیجا اور فرمایا: ”انہیں حکم دو کہ وہ اس دن کا روزہ رکھیں۔“ اس نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مجھے بتائیں اگر وہ کھانا کھا چکے ہوں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے ان میں سے کھا لیا ہو، وہ بقیہ دن روزہ رکھے۔“
امام بخاری رحمہ اللہ نے اسے اپنی صحیح میں نقل کیا ہے، اور ایک حدیث میں مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قضا کا حکم دیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8035]
امام بخاری رحمہ اللہ نے اسے اپنی صحیح میں نقل کیا ہے، اور ایک حدیث میں مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قضا کا حکم دیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8035]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 8407
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي طَاهِرٍ الدَّقَّاقُ بِبَغْدَادَ، أنبأ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سُلَيْمَانَ الْحَرْبِيُّ، ثنا أَبُو قِلَابَةَ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَاللَّفْظُ لَهُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِيهُ، ثنا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّقَاشِيُّ، ثنا مَكِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا يَزِيدُ بْنُ أَبِي عُبَيْدٍ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ رَجُلًا مِنْ أَسْلَمَ يَوْمَ عَاشُورَاءَ إِلَى قَوْمِهِ يَأْمُرُهُمْ فَلْيَصُومُوا هَذَا الْيَوْمَ، فَقَالَ: مَا أَرَى آتِيَهُمْ حَتَّى يَطْعَمُوا، قَالَ:" مَنْ طَعِمَ مِنْهُمْ فَلْيَصُمْ بَقِيَّةَ يَوْمِهِ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مَكِّيِّ بْنِ إِبْرَاهِيمَ وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ حَدِيثِ حَاتِمِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ.
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قبیلہ اسلم میں سے ایک آدمی کو اس کی قوم کی طرف یومِ عاشور کو بھیجا تاکہ وہ انہیں حکم دے کہ وہ اس دن کا روزہ رکھیں۔ اس نے کہا: میرا نہیں خیال کہ میں ان کے پاس جاؤں تو وہ کھانا کھا چکے ہوں گے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو ان میں سے کھانا کھا چکے ہوں تو وہ باقی دن کا روزہ رکھیں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8407]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري»
الحكم على الحديث:
صحيح