الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1698. -- باب: رواية من روى هذا الحديث مقيدة بوقوع وطئه في صوم رمضان وفيها دلالة على أن هذه القصة غير قصة المظاهر، فإن وطء المظاهر وقع ليلا في القمر
-- باب: اس راوی کی روایت کا بیان جس نے اس حدیث کو رمضان کے روزے میں جماع کے وقوع کے ساتھ مقید کیا ہے، اور اس میں اس بات کی دلالت ہے کہ یہ واقعہ ظہار کرنے والے کے واقعے کے علاوہ ہے، کیونکہ ظہار کرنے والے کا جماع رات کے وقت چاندنی میں ہوا تھا۔
کل مکررات: 13 — 11 تا 13
حدیث نمبر: 15289
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ قَالَ: أَنْبَأَنِي أَبُو عَلِيٍّ الْحَافِظُ، أَنَّ الْحَسَنَ بْنَ عَلِيِّ بْنِ رَوْحٍ الدِّمَشْقِيَّ، حَدَّثَهُمْ نا الْقَاسِمُ بْنُ عُثْمَانَ الْجُوعِيُّ، نا مَسْرُوقُ بْنُ صَدَقَةَ، عَنِ ⦗٦٤٥⦘ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، حَدَّثَنِي حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللهِ هَلَكْتُ قَالَ:" وَيْحَكَ وَمَا ذَاكَ؟" قَالَ: وَقَعْتُ عَلَى أَهْلِي فِي يَوْمٍ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ، قَالَ:" أَعْتِقْ رَقَبَةً" قَالَ: مَا أَجِدُهَا قَالَ:" فَصُمْ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ" قَالَ: مَا أَسْتَطِيعُ قَالَ:" فَأَطْعِمْ سِتِّينَ مِسْكِينًا" قَالَ: مَا أَجِدُ قَالَ: فَأُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَرَقٍ فِيهِ تَمْرٌ خَمْسَةَ عَشَرَ صَاعًا قَالَ:" خُذْهُ فَتَصَدَّقْ بِهِ" قَالَ: عَلَى أَفْقَرَ مِنْ أَهْلِي، فَوَاللهِ مَا بَيْنَ لَابَتَيِ الْمَدِينَةِ أَحْوَجُ مِنْ أَهْلِي قَالَ: فَضَحِكَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى بَدَتْ نَوَاجِذُهُ قَالَ:" خُذْهُ وَاسْتَغْفِرِ اللهَ وَأَطْعِمْهُ أَهْلَكَ" وَكَذَلِكَ رَوَاهُ دُحَيْمٌ عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ وَكَذَلِكَ رَوَاهُ الْهِقْلُ بْنُ زِيَادٍ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: میں ہلاک ہو گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تجھ پر افسوس! کس چیز نے تجھے ہلاک کر دیا؟“ اس نے کہا: میں ماہ رمضان میں اپنی بیوی پر واقع ہو گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک غلام آزاد کر۔“ اس نے کہا: میں نہیں پاتا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو ماہ کے مسلسل روزے رکھ۔“ اس شخص نے کہا: میں طاقت نہیں رکھتا، فرمایا: ”ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلا۔“ اس نے کہا: میں نہیں پاتا، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ١٥ صاع کھجور کا ایک ٹوکرہ لایا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لے جا کر صدقہ کر دو۔“ اس نے کہا: اپنے سے زیادہ محتاج پر؟ اللہ کی قسم! مدینہ کے دو پہاڑوں کے درمیان مجھ سے زیادہ کوئی محتاج نہیں ہے، تو ہنسنے کی وجہ سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی داڑھیں ظاہر ہو گئیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لو اور اللہ سے استغفار کرو اور اپنے گھر والوں کو کھلاؤ۔“ [حسن لغیرہ ] [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 15289]
حدیث نمبر: 19968
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْأَصْبَهَانِيُّ الْفَقِيهُ، أنبأ أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، ثنا أَبُو عُمَرَ عِيسَى بْنُ أَبِي عِمْرَانَ الْبَزَّارُ بِالرَّمْلَةِ ثنا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، ثنا الْأَوْزَاعِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَي الزُّهْرِيُّ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" يَا رَسُولَ اللهِ، هَلَكْتُ"، قَالَ:" وَيْحَكَ وَمَا ذَلِكَ؟"، قَالَ:" وَقَعْتُ عَلَى أَهْلِي فِي يَوْمِ رَمَضَانَ"، قَالَ:" فَأَعْتِقْ رَقَبَةً"، قَالَ:" مَا أَجِدُ"، قَالَ:" فَصُمْ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ"، قَالَ:" مَا أَسْتَطِيعُ"، قَالَ:" فَأَطْعِمْ سِتِّينَ مِسْكِينًا"، قَالَ:" مَا أَجِدُ"، قَالَ: فَأَتَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعِرْقٍ فِيهِ تَمْرٌ خَمْسَةَ عَشَرَ صَاعًا قَالَ:" خُذْهُ، فَتَصَدَّقْ بِهِ"، قَالَ:" عَلَى أَفْقَرَ مِنْ أَهْلِي؟ فَوَاللهِ مَا بَيْنَ لَابَتَيِ الْمَدِينَةِ أَحْوَجُ مِنْ أَهْلِي"، فَضَحِكَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى بَدَتْ أَنْيَابُهُ، ثُمَّ قَالَ:" خُذْهُ، وَاسْتَغْفَرِ اللهَ، وَأَطْعِمْهُ أَهْلَكَ". قَالَ أَبُو الْحَسَنِ الدَّارَقُطْنِيُّ الْحَافِظُ رَحِمَهُ اللهُ: هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ قَالَ الشَّيْخُ: وَكَذَلِكَ رَوَاهُ الْهِقْلُ بْنُ زِيَادٍ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ وَقَدْ مَضَى ذِكْرُهُ فِي كِتَابِ الْحَجِّ، ⦗٩٤⦘ وَرَوَاهُ ابْنُ الْمُبَارَكِ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ فَجَعَلَ تَقْدِيرَ الْعِرْقِ فِي رِوَايَةِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، وَرُوِيَ مِنْ حَدِيثِ مَنْصُورٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ وَقَدْ مَضَى فِي كِتَابِ الصِّيَامِ..
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں ہلاک ہوگیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تیرے اوپر افسوس! کیا ہوا؟“ کہنے لگا: رمضان میں میں اپنی بیوی پر واقع ہوگیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گردن آزاد کر۔“ کہنے لگا: میرے پاس نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلسل دو ماہ کے روزے رکھ۔“ کہنے لگا: میں طاقت نہیں رکھتا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلاؤ۔“ کہنے لگا: میں نہیں پاتا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کھجوروں کا ایک ٹوکرا لایا گیا، جس میں پندرہ صاع تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لے جاؤ اور صدقہ کرو۔“ کہنے لگا: اپنے گھر والوں سے زیادہ غریب لوگوں پر؟ اور کہنے لگا: میرے گھر والوں سے زیادہ محتاج ان دو پہاڑوں کے درمیان کوئی نہیں تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم مسکرائے حتیٰ کہ آپ کی داڑھیں مبارک ظاہر ہوگئیں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم فرمانے لگے: ”لے جاؤ، اللہ سے استغفار کرو اور اپنے گھر والوں کو کھلا دو۔“
ابو الحسن دارقطنی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ سند صحیح ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 19968]
ابو الحسن دارقطنی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ سند صحیح ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 19968]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 19970
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو الْحُسَيْنِ أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ يَحْيَى الْآدَمِيُّ بِبَغْدَادَ أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ الْوَاسِطِيُّ، أنبأ يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أنبأ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَامِرٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، وَعَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: بَيْنَا نَحْنُ عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَ حَدِيثَ الْمُوَاقِعِ، قَالَ فِيهِ: قَالَ:" فَأَطْعِمْ سِتِّينَ مِسْكِينًا"، قَالَ:" لَا أَجِدُ"، قَالَ: فَأُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعِرْقٍ فِيهِ خَمْسَةَ عَشَرَ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ، قَالَ:" خُذْ هَذَا، فَأَطْعِمْهُ سِتِّينَ مِسْكِينًا"..
ابن مسیب رحمہ اللہ سے دوسری روایت میں بغیر شک کے پندرہ صاع کا تذکرہ ہے، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آدمی کا تذکرہ کیا جو اپنی بیوی پر واقع ہوگیا تھا، اس میں ہے کہ ”ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلاؤ“، اس نے کہا: ”میں نہیں پاتا“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کھجوروں کا ٹوکرا لایا گیا، جس میں پندرہ صاع تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لے لو اور ساٹھ مسکینوں کو کھلا دو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 19970]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم قبله بواحد»
الحكم على الحديث:
صحيح