الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1745. -- الصائم يكتحل
-- روزہ دار کا سرمہ لگانا۔
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 5969
حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْعَلَوِيُّ رَحَمَهُ اللهُ إِمْلَاءً، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الشَّرْقِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنبأ ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي ابْنُ خُثَيْمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْبَسُوا مِنْ ثِيَابِكُمُ الْبِيضَ، وَكَفِّنُوا فِيهَا مَوْتَاكُمْ، وَمِنْ خَيْرِ أَكْحَالِكُمُ الْإِثْمِدُ؛ إِنَّهُ يَجْلُو الْبَصَرَ، وَيُنْبِتُ الشَّعْرَ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم سفید کپڑے پہنا کرو، انہی میں اپنے مردوں کو کفن دیا کرو اور تمہارے سرموں میں بہترین سرمہ «الْإِثْمِدُ» (اثمد) ہے؛ کیونکہ وہ نظر کو تیز کرتا ہے اور بالوں کو اگاتا ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 5969]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيرهٖ۔ ابو داؤد 3878»
الحكم على الحديث:
صحيح لغيرهٖ
حدیث نمبر: 8257
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَكٍ أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا عَبَّادٌ يَعْنِي ابْنَ مَنْصُورٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" عَلَيْكُمْ بِالْإِثْمِدِ فَإِنَّهُ يَجْلُو الْبَصَرَ وَيُنْبِتُ الشَّعْرَ" وَزَعَمَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَتْ لَهُ مُكْحُلَةٌ يَكْتَحِلُ مِنْهَا كُلَّ لَيْلَةٍ ثَلَاثًا فِي هَذِهِ وَثَلَاثًا فِي هَذِهِ هَذَا أَصَحُّ مَا رُوِيَ فِي اكْتِحَالِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
عکرمہ، ابن عباس رضی اللہ عنہما سے بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے لیے اثمد (سرمہ) لازم کرو، بیشک وہ بصارت کو تیز کرتا ہے اور بال اگاتا ہے۔“ ان کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک سرمہ دانی تھی جس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہر رات اپنی ہر آنکھ میں تین تین بار سرمہ لگاتے تھے۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سرمہ لگانے کے بارے میں جو کچھ مروی ہے، یہ ان میں سب سے صحیح ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8257]
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سرمہ لگانے کے بارے میں جو کچھ مروی ہے، یہ ان میں سب سے صحیح ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8257]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ اخرجه الترمذي»
الحكم على الحديث:
ضعيف