الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1907. -- باب: من احتاج إلى حلق رأسه للأذى حلقه وافتدى
-- باب: جسے تکلیف کی وجہ سے اپنا سر منڈوانے کی ضرورت پڑ جائے تو وہ اسے منڈوا لے اور فدیہ دے۔
کل مکررات: 3
حدیث نمبر: 9092
أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْعَدْلُ، ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ الشَّيْبَانِيُّ ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ، أنبأ الْحُسَيْنُ بْنُ الْوَلِيدِ، ثنا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْجَزَرِيِّ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ، أَنَّهُ كَانَ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُحْرِمًا فَآذَاهُ الْقُمَّلُ فِي رَأْسِهِ، فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَحْلِقَ رَأْسَهُ وَقَالَ:" صُمْ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ، أَوْ أَطْعِمْ سِتَّةَ مَسَاكِينَ لِكُلِّ مِسْكِينٍ مُدٌّ مِنْ شَعِيرٍ، أَوِ انْسُكْ شَاةً أِيَّ ذَلِكَ فَعَلْتَ أَجْزَأَ عَنْكَ" جَوَّدَهُ الْحُسَيْنُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّيْسَابُورِيُّ عَنْ مَالِكٍ، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ ابْنُ وَهْبٍ عَنْ مَالِكٍ، وَرَوَاهُ جَمَاعَةٌ عَنْ مَالِكٍ دُونَ ذِكْرِ مُجَاهِدٍ فِي إِسْنَادِهِ، وَذُكِرَ الشَّعِيرُ فِي رِوَايَةِ الْحُسَيْنِ بْنِ الْوَلِيدِ دُونَ غَيْرِهِ.
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حالتِ احرام میں تھے اور انہیں سر میں جوئیں تنگ کرتی تھیں، انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سر منڈوانے کا حکم دیا اور فرمایا: ”تین دن کے روزے رکھ یا چھ مسکینوں کو کھانا کھلا، ہر مسکین کو ایک مد جو، یا ایک بکری کی قربانی کر، ان میں سے جو بھی تو کرلے گا، تجھ سے کفایت کر جائے گا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9092]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مالك 938»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 9794
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ، أنبأ ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْجَزَرِيِّ، عَنْ مُجَاهِدِ بْنِ جَبْرٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ أَنَّهُ كَانَ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُحْرِمًا فَآذَاهُ الْقُمَّلُ، فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَحْلِقَ رَأْسَهُ ⦗٢٧٧⦘ وَقَالَ:" صُمْ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ، أَوْ أَطْعِمْ سِتَّةَ مَسَاكِينَ مُدَّيْنِ مُدَّيْنِ أَوِ انْسُكْ شَاةً أِيَّ ذَلِكَ فَعَلْتَ أَجْزَأَ عَنْكَ" هَذَا هُوَ الصَّحِيحُ، وَقَدْ رَوَاهُ مَالِكٌ مَرَّةً أُخْرَى، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْجَزَرِيِّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى دُونَ ذِكْرِ مُجَاهِدٍ فِي إِسْنَادِهِ.
عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ احرام کی حالت میں تھے، جوؤں نے ان کو تکلیف دی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں سر منڈوانے کا حکم دے دیا اور فرمایا: ”تین دن کے روزے رکھ یا چھ مساکین کو دو دو مد کھانا دو یا ایک بکری قربان کرو، جو سا کام بھی آپ نے کر لیا آپ سے کفایت کر جائے گا۔“
یہی (سند) صحیح ہے، اور امام مالک نے اسے ایک دوسری مرتبہ عبدالکریم جزری سے، انہوں نے عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ سے، اس کی سند میں مجاہد کا ذکر کیے بغیر روایت کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9794]
یہی (سند) صحیح ہے، اور امام مالک نے اسے ایک دوسری مرتبہ عبدالکریم جزری سے، انہوں نے عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ سے، اس کی سند میں مجاہد کا ذکر کیے بغیر روایت کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9794]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه مالك 938»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 15704
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، نا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ، أنا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْجَزَرِيِّ، عَنْ مُجَاهِدِ بْنِ جَبْرٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ أَنَّهُ كَانَ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُحْرِمًا فَآذَاهُ الْقَمْلُ فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَحْلِقَ رَأْسَهُ وَقَالَ:" صُمْ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ، أَوْ أَطْعِمْ سِتَّةَ مَسَاكِينَ مُدَّيْنِ مُدَّيْنِ، أَوْ أَنْسِكْ شَاةً، أِيَّ ذَلِكَ فَعَلْتَ أَجْزَأَ عَنْكَ" وَكَذَلِكَ رَوَاهُ الْحُسَيْنُ بْنُ الْوَلِيدِ عَنْ مَالِكٍ مُجَوَّدًا وَقَدْ أَخْرَجَاهُ فِي الصَّحِيحِ، مِنْ أَوْجُهٍ أُخَرَ عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ.
کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ احرام کی حالت میں تھے، ان کو جوؤں نے تکلیف دی۔ اس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ وہ اپنا سر منڈوا لے اور فرمایا: ”تین روزے رکھ یا چھ مسکینوں کو دو دو مد کھانا کھلا یا بکری کی قربانی کر، جو بھی تو کرے وہ تیری طرف سے بدلہ ہے۔“ اس کو حسین بن ولید نے مالک سے اچھی سند کے ساتھ روایت کیا اور شیخین رحمہما اللہ نے اس کو دوسری سند عبدالکریم سے اپنی صحیح میں نکالا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 15704]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»
الحكم على الحديث:
صحيح