الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1913. -- باب: الحاج أشعث أغبر فلا يدهن رأسه ولحيته بعد الإحرام
-- باب: حاجی پراگندہ بال اور غبار آلود ہوتا ہے لہٰذا وہ احرام کے بعد اپنے سر اور داڑھی میں تیل نہ لگائے۔
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 8637
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ سَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ جَعْفَرٍ، قَالَ: قَعَدْنَا إِلَى عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: سَأَلَ رَجُلٌ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ مَا الْحَاجُّ؟ قَالَ:" الشِّعِثُ التَّفِلُ"، فَقَامَ آخَرُ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ أِيُّ الْحِجَّةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" الْعَجُّ وَالثَّجُّ" فَقَامَ آخَرُ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ مَا السَّبِيلُ؟ قَالَ:" زَادٌ وَرَاحِلَةٌ". هَذَا الَّذِي عَنَى الشَّافِعِيُّ بِقَوِْلِهِ مِنْهَا مَا يَمْتَنِعُ أَهْلُ الْعِلْمِ مِنْ تَثْبِيتِهِ وَإِنَّمَا امْتَنَعُوا مِنْهُ؛ لِأَنَّ الْحَدِيثَ يُعْرَفُ بِإِبْرَاهِيمَ بْنِ يَزِيدَ الْخُوزِيِّ وَقَدْ ضَعَّفَهُ أَهْلُ الْعِلْمِ بِالْحَدِيثِ..
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا: حاجی کون ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پراگندہ حالت والا غبار آلود۔“ ایک دوسرا کھڑا ہوا اور اس نے پوچھا: کون سا حج افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس میں (تلبیہ کے ساتھ) آواز بلند کی جائے اور (قربانی کا) خون بہایا جائے۔“ ایک اور کھڑا ہوا۔ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! سبیل کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سواری اور زادِ راہ۔“
امام شافعی رحمہ اللہ کے اس قول سے یہی مراد ہے کہ ان میں سے بعض روایات کو اہلِ علم ثابت ماننے سے رکے ہیں، اور وہ اس لیے رکے کہ یہ حدیث ابراہیم بن یزید خوزی کے ذریعے معروف ہے اور محدثین نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 8637]
امام شافعی رحمہ اللہ کے اس قول سے یہی مراد ہے کہ ان میں سے بعض روایات کو اہلِ علم ثابت ماننے سے رکے ہیں، اور وہ اس لیے رکے کہ یہ حدیث ابراہیم بن یزید خوزی کے ذریعے معروف ہے اور محدثین نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 8637]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 9110
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا تَمْتَامٌ، ثنا أَبُو حُذَيْفَةَ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ الْخُوزِيِّ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِينِيُّ، أنبأ أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِيٍّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفَرَبْرِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ، ثنا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ يَزِيدَ الْخُوزِيِّ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادِ بْنِ جَعْفَرٍ، قَالَ: قَعَدْنَا إِلَى ابْنِ عُمَرَ فَتَذَاكَرْنَا الْحَجَّ فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: قَامَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: مَا الْحَاجُّ؟ قَالَ:" الشَّعِثُ التَّفِلُ"، وَقَامَ آخَرُ فَقَالَ: مَا السَّبِيلُ؟ قَالَ:" الزَّادُ وَالرَّاحِلَةُ" وَقَامَ آخَرُ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ أِيُّ الْحَجِّ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" الْعَجُّ وَالثَّجُّ" لَفْظُ حَدِيثِ الْمَالِينِيِّ، وَفِي رِوَايَةِ ابْنِ عَبْدَانَ قَالَ: عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ جَعْفَرٍ الْمَخْزُومِيِّ عَنِ ابْنِ عُمَرَ وَقَالَ الْأَشْعَثُ: الْغَبِرُ التَّفِلُ وَالْبَاقِي بِمَعْنَاهُ.
(الف) سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بڑھا اور عرض کیا: حاجی کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پراگندہ غبار آلود۔“ ایک دوسرا کھڑا ہوا اور پوچھا: «سَبِيل» کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سواری اور زادِ راہ۔“ ایک اور کھڑا ہوا اور پوچھا: کون سا حج افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلند آواز سے تلبیہ کہنا اور (قربانی کا) خون بہانا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9110]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف