الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2012. -- باب: من فصل بين الصلاتين بتطوع وأكل وأذن وأقام لكل واحدة منهما
-- باب: اس شخص کا بیان جس نے دونوں نمازوں کے درمیان نوافل پڑھ کر اور کھا کر فاصلہ کیا، اور ہر ایک کے لیے الگ اذان دی اور اقامت کہی۔
کل مکررات: 3
حدیث نمبر: 1887
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَبُو زُرْعَةَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الدِّمَشْقِيُّ ثنا أَحْمَدُ يَعْنِي ابْنَ خَالِدٍ الْوَهْبِيُّ ثنا إِسْرَائِيلُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ ابْنِ مَسْعُودٍ إِلَى مَكَّةَ فَذَكَرَ الْحَدِيثَ قَالَ:" ثُمَّ قَدِمْنَا جَمْعًا فَصَلَّى بِنَا الصَّلَاتَيْنِ كُلَّ صَلَاةٍ وَحْدَهَا بِأَذَانٍ وَإِقَامَةٍ وَالْعِشَاءُ بَيْنَهُمَا" أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ رَجَاءٍ، عَنْ إِسْرَائِيلَ.
عبدالرحمٰن بن یزید رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے ساتھ مکہ کی طرف نکلا، فرماتے ہیں کہ پھر ہم مزدلفہ آئے تو انہوں نے ہمیں دو نمازیں پڑھائیں، ہر نماز ایک اذان اور ایک اقامت کے ساتھ پڑھائی اور کھانا ان دو نمازوں کے درمیان کھایا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 1887]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه البخاري 1599»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 9498
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَبُو زُرْعَةَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الدِّمَشْقِيُّ، ثنا أَحْمَدُ يَعْنِي ابْنَ خَالِدٍ الْوَهْبِيَّ، ثنا إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ ابْنِ مَسْعُودٍ إِلَى مَكَّةَ فَلَمْ يَزَلْ يُلَبِّي فَسَمِعَهُ أَعْرَابِيٌّ، عَشِيَّةَ عَرَفَةَ، فَقَالَ: مَنْ هَذَا الَّذِي يُلَبِّي فِي هَذَا الْمَكَانِ؟ فَسَمِعْتُ ابْنَ مَسْعُودٍ، يَقُولُ: لَبَّيْكَ عَدَدَ التُّرَابِ لَبَّيْكَ، مَا سَمِعْتُهُ قَالَهَا قَبْلَهَا وَلَا بَعْدَهَا ثُمَّ قَدِمْنَا جَمْعًا فَصَلَّى بِنَا الصَّلَاتَيْنِ كُلَّ صَلَاةٍ وَحْدَهَا بِأَذَانٍ وَإِقَامَةٍ وَالْعِشَاءَ بَيْنَهُمَا ثُمَّ صَلَّى الْفَجْرَ حِينَ طَلَعَ الْفَجْرُ وَقَالَ إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِنَّ هَاتَيْنِ الصَّلَاتَيْنِ تُحَوَّلَانِ عَنْ وَقْتِهِمَا فِي هَذَا الْمَكَانِ" يَعْنِي الْمَغْرِبَ وَالْفَجْرَ فَمَا يَقْدَمُ النَّاسُ جَمْعًا حَتَّى يُعْتِمُوا وَصَلَّى الْفَجْرَ هَذِهِ السَّاعَةَ ثُمَّ وَقَفَ حَتَّى أَسْفَرَ، فَقَالَ: لَوْ أَنَّ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ يَعْنِي عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُ أَفَاضَ الْآنَ لَقَدْ أَصَابَ السُّنَّةَ، فَمَا أَدْرِي أَقَولُهُ كَانَ أَسْرَعَ أَوْ إِفَاضَةُ عُثْمَانَ؟ ثُمَّ لَمْ يَقْطَعِ التَّلْبِيَةَ حَتَّى رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ يَوْمَ النَّحْرِ، رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ رَجَاءٍ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، قَالَ الْإِمَامُ أَحْمَدُ: وَلَمْ أُثْبِتْ عَنْهُمَا قَوْلَهُ:" تُحَوَّلَانِ عَنْ وَقْتِهِمَا".
عبدالرحمن بن یزید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے ساتھ مکہ گیا تو وہ تلبیہ کہتے رہے، ان کو عرفہ کی رات ایک اعرابی نے سنا تو کہا: یہ کون ہے جو اس جگہ تلبیہ کہتا ہے؟ میں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو تلبیہ کہتے سنا، وہ کہہ رہے تھے: «لَبَّيْكَ عَدَدَ التُّرَابِ» ”لبیک مٹی کے ذروں کے برابر لبیک“، میں نے ان کو اس طرح سے پہلے یا بعد میں تلبیہ کہتے نہیں سنا، پھر ہم جمع پہنچے تو انھوں نے ہمیں دو نمازیں پڑھائیں، ہر ایک ایک اذان اور اقامت کے ساتھ اور ان دونوں کے درمیان شام کا کھانا کھایا، پھر جب فجر طلوع ہوئی تو فجر کی نماز پڑھائی اور کہا: یقیناً رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ دو نمازیں اس جگہ پر اپنے وقت سے پھر جاتی ہیں، یعنی مغرب اور فجر، لوگ مزدلفہ میں نہ آئیں حتیٰ کہ عشا کر لیں“ اور فجر کی نماز اس وقت میں پڑھائی، پھر ٹھہرے حتیٰ کہ روشنی ہو گئی، پھر فرمایا: ”اگر امیر المومنین یعنی سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ اب لوٹ جائیں تو وہ سنت کو پا لیں گے۔“ مجھے علم نہیں کہ انھوں نے یہ بات پہلے کہی یا سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ پہلے لوٹے۔ پھر تلبیہ ختم نہیں کیا حتیٰ کہ جمرہ عقبہ کی رمی نحر والے دن کی۔
امام احمد (بیہقی) رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ان دونوں سے آپ کا یہ قول ”یہ دو نمازیں اپنے وقت سے پھیر دی جاتی ہیں“ میرے نزدیک ثابت نہیں ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9498]
امام احمد (بیہقی) رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ان دونوں سے آپ کا یہ قول ”یہ دو نمازیں اپنے وقت سے پھیر دی جاتی ہیں“ میرے نزدیک ثابت نہیں ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9498]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 1599۔ تحولان عنوقتها»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 9603
وَأَخْبَرَنَا الْإِمَامُ أَبُو عُثْمَانَ رَحِمَهُ اللهُ، أنبأ أَبُو طَاهِرِ بْنُ خُزَيْمَةَ، أنبأ جَدِّي، ثنا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، ثنا شَرِيكٌ، عَنْ عَامِرِ بْنِ شَقِيقٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ، قَالَ:" رَمَقْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَزَلْ يُلَبِّي حَتَّى رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ بِأَوَّلِ حَصَاةٍ".
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھتا رہا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم جمرہ عقبہ کو پہلی کنکری مارنے تک تلبیہ کہتے رہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9603]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ ابن خزيمه 2886»
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره