الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2037. -- باب: التقديم والتأخير في عمل يوم النحر
-- باب: قربانی کے دن کے اعمال میں تقدیم اور تاخیر (آگے پیچھے کرنے) کا بیان۔
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 9626
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْعَلَوِيُّ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شُعَيْبٍ الْبَزْمِهْرَانِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، ثنا أَبِي، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنِّي حَلَقْتُ قَبْلَ أَنْ أَذْبَحَ، فَقَالَ:" لَا حَرَجَ"، فَقَالَ آخَرُ: إِنِّي رَمَيْتُ مَا أَمْسَيْتُ، قَالَ:" لَا حَرَجَ"، فَمَا عَلِمْتُهُ سُئِلَ عَنْ شَيْءٍ يَوْمَئِذٍ إِلَّا قَالَ:" لَا حَرَجَ" وَلَمْ يَأْمُرْ بِشَيْءٍ مِنَ الْكَفَّارَةِ هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ایک آدمی نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ میں نے قربانی سے پہلے سر منڈا لیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی حرج نہیں۔“ دوسرے نے کہا: میں نے شام کے بعد رمی کی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی حرج نہیں۔“ تو اس دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے جس چیز کے بارے میں بھی سوال کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی فرمایا: ”کوئی حرج نہیں۔“ اور کسی کفارے کا حکم نہیں دیا۔
یہ سند صحیح ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9626]
یہ سند صحیح ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9626]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 9670
حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ دَاوُدَ الْعَلَوِيُّ رَحِمَهُ اللهُ، أنبأ أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شُعَيْبٍ الْبَزْمِهْرَانِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنِّي حَلَقْتُ قَبْلَ أَنْ أَذْبَحَ، فَقَالَ:" لَا حَرَجَ"، فَقَالَ الْآخَرُ: إِنِّي رَمَيْتُ بَعْدَمَا أَمْسَيْتُ، قَالَ:" لَا حَرَجَ"، فَمَا عَلِمْتُهُ سُئِلَ عَنْ شَيْءٍ يَوْمَئِذٍ إِلَّا قَالَ:" لَا حَرَجَ"، وَلَمْ يَأْمُرْ بِشَيْءٍ مِنَ الْكَفَّارَةِ أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ مِنْ حَدِيثِ يَزِيدَ بْنِ زُرَيْعٍ وَغَيْرِهِ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ میں نے ذبح کرنے سے پہلے ہی سر منڈوا لیا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی حرج نہیں“، ایک دوسرے نے پوچھا کہ میں نے شام کے بعد رمی کی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی حرج نہیں“، مجھے نہیں معلوم کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس دن کسی چیز کے بارے میں سوال کیا گیا ہو اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”کوئی حرج نہیں“ کے علاوہ کوئی اور جواب دیا ہو اور نہ ہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی کو کچھ کفارہ دینے کو کہا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9670]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 84 آخري جمله كي علاوه، اس آخري جمله پر كلام حديث نمبر: 9626 مين گزر چكي هي۔»
الحكم على الحديث:
صحيح