الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
216. -- باب: الجنب يريد الأكل
-- باب: اس جنبی کا بیان جو کھانے کا ارادہ کرے
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 979
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ الْأَهْوَازِيُّ، أنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ، ثنا ابْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ" إِذَا أَرَادَ أَنْ يَأْكُلَ وَهُوَ جُنُبٌ غَسَلَ يَدَيْهِ"،.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب حالت جنابت میں کھانے کا ارادہ کرتے تو اپنے ہاتھ دھوتے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 979]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه ابو داؤد 223»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 980
وَأَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْبَزَّازُ، فَذَكَرَهُ بِإِسْنَادِهِ وَقَالَ:" غَسَلَ يَدَيْهِ" قَالَ أَبُو دَاوُدَ: وَرَوَاهُ ابْنُ وَهْبٍ عَنْ يُونُسَ، فَجَعَلَ قِصَّةَ الْأَكْلِ قَوْلَ عَائِشَةَ مَقْصُورًا. قَالَ الشَّيْخُ: وَكَذَلِكَ رَوَاهُ اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ.
(الف) محمد بن صباح بزاز اسی سند سے بیان کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ہاتھوں کو دھوتے۔
(ب) امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ابن وہب رحمہ اللہ نے یہ روایت یونس رحمہ اللہ سے نقل کی ہے جس میں ہے کہ کھانے کا ذکر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا فرمان ہے۔
(ج) شیخ کہتے ہیں کہ یہ روایت لیث بن سعد رحمہ اللہ نے زہری رحمہ اللہ سے بیان کی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 980]
(ب) امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ابن وہب رحمہ اللہ نے یہ روایت یونس رحمہ اللہ سے نقل کی ہے جس میں ہے کہ کھانے کا ذکر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا فرمان ہے۔
(ج) شیخ کہتے ہیں کہ یہ روایت لیث بن سعد رحمہ اللہ نے زہری رحمہ اللہ سے بیان کی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 980]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح