الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2084. -- باب: قتل المحرم الصيد عمدا أو خطأ
-- باب: محرم کا جان بوجھ کر یا غلطی سے شکار مارنے کا بیان۔
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 9857
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ، أنبأ أَبُو عَمْرِو بْنُ نُجَيْدٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْعَبْدِيُّ، ثنا ابْنُ بُكَيْرٍ، ثنا مَالِكٌ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ قُرَيْرٍ الْبَصْرِيِّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُ، فَقَالَ: إِنِّي أَجْرَيْتُ أَنَا وَصَاحِبِي فَرَسَيْنِ لَنَا نَسْتَبِقُ إِلَى ثُغْرَةِ ثَنِيَّةٍ فَأَصَبْنَا ظَبْيًا وَنَحْنُ مُحْرِمَانِ فَمَاذَا تَرَى فِي ذَلِكَ؟ فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ لِرَجُلٍ إِلَى جَنْبِهِ:" تَعَالَ حَتَّى أَحْكُمَ أَنَا وَأَنْتَ"، قَالَ: فَحَكَمَا عَلَيْهِ بِعَنْزٍ وَذَكَرَ بَاقِيَ الْحَدِيثِ، قَالَ: وَهُوَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ.
عبدالملک بن قریر بصری، محمد بن سیرین رحمہ اللہ سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک آدمی سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، اس نے کہا: ”میں اور میرے ساتھی نے اپنے گھوڑے دوڑائے اور ہم «ثُغْرَةِ ثَنِيَّةٍ» نامی جگہ کی طرف دوڑے، وہاں ہم نے ایک ہرن کو مار ڈالا اور ہم دونوں محرم تھے، آپ کا اس کے بارے میں کیا خیال ہے؟“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس آدمی سے کہا جو ان کے پہلو میں تھا: ”آؤ ہم دونوں مل کر فیصلہ کر لیتے ہیں۔“ تو ان دونوں نے اس پر ایک بکری کا فیصلہ کیا اور باقی حدیث ذکر کی۔ فرماتے ہیں: وہ (پہلو والے) سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9857]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ اخرجه مالك 9322»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 9995
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، وَثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنا الشَّافِعِيُّ، أنا مَالِكٌ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ قُرَيْرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَقَالَ لَهُ: أَجْرَيْتُ أَنَا وَصَاحِبِي فَرَسَيْنِ نَسْتَبِقُ إِلَى ثُغْرَةِ الثَّنِيَّةِ فَأَصَبْنَا ظَبْيًا وَنَحْنُ مُحْرِمَانِ فَمَاذَا تَرَى؟ فَقَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ لِرَجُلٍ إِلَى جَنْبِهِ:" تَعَالَ نَحْكُمْ أَنَا وَأَنْتَ"، فَحَكَمَا عَلَيْهِ بِعَنْزٍ وَذَكَرَ فِي الْحَدِيثِ أَنَّ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ:" هَذَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ".
محمد بن سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا تو ان سے کہنے لگا کہ میں نے اور میرے ساتھی نے گھوڑے دوڑائے اور ہم ثغرہ ثنیہ تک مقابلہ کر رہے تھے۔ ہم نے ایک ہرن کو مار لیا اور ہم محرم تھے، آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے؟ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے پہلو میں بیٹھے ہوئے شخص سے کہا: آؤ ہم دونوں مل کر فیصلہ کریں، ان دونوں رضی اللہ عنہما نے ایک بکری کے فدیہ کا فیصلہ فرمایا۔ اس نے حدیث میں تذکرہ کیا کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ عبدالرحمن بن عوف ہیں۔ [ضعیف۔ تقدم برقم: 9857] [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9995]
تخریج الحدیث: «حسن»
الحكم على الحديث:
حسن