الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2096. -- باب: تعديل صيام يوم بإطعام مسكين وذلك مد بمد النبي صلى الله عليه وسلم
-- باب: ایک دن کے روزے کو ایک مسکین کو کھانا کھلانے کے برابر قرار دینے کا بیان، اور یہ نبی ﷺ کے مد کے حساب سے ایک مد ہے۔
کل مکررات: 11 — 11 تا 11
حدیث نمبر: 19970
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو الْحُسَيْنِ أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ يَحْيَى الْآدَمِيُّ بِبَغْدَادَ أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ الْوَاسِطِيُّ، أنبأ يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أنبأ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَامِرٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، وَعَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: بَيْنَا نَحْنُ عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَ حَدِيثَ الْمُوَاقِعِ، قَالَ فِيهِ: قَالَ:" فَأَطْعِمْ سِتِّينَ مِسْكِينًا"، قَالَ:" لَا أَجِدُ"، قَالَ: فَأُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعِرْقٍ فِيهِ خَمْسَةَ عَشَرَ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ، قَالَ:" خُذْ هَذَا، فَأَطْعِمْهُ سِتِّينَ مِسْكِينًا"..
ابن مسیب رحمہ اللہ سے دوسری روایت میں بغیر شک کے پندرہ صاع کا تذکرہ ہے، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آدمی کا تذکرہ کیا جو اپنی بیوی پر واقع ہوگیا تھا، اس میں ہے کہ ”ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلاؤ“، اس نے کہا: ”میں نہیں پاتا“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کھجوروں کا ٹوکرا لایا گیا، جس میں پندرہ صاع تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لے لو اور ساٹھ مسکینوں کو کھلا دو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 19970]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم قبله بواحد»
الحكم على الحديث:
صحيح