🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
76. بَابُ وَقْعَةِ الْإِسْكَنْدَرِيَّةِ
واقعہ اسکندریہ
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10383
عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ:
خَرَجَ جَيْشٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ أَنَا أَمِيرُهُمْ، حَتَّى نَزَلْنَا الْإِسْكَنْدَرِيَّةَ، فَقَالَ صَاحِبُهَا: أَخْرِجُوا إِلَيَّ رَجُلًا مِنْكُمْ أُكَلِّمُهُ وَيُكَلِّمُنِي، فَقُلْتُ: لَا يَخْرُجُ إِلَيْهِ غَيْرِي، فَخَرَجْتُ وَمَعِي تَرْجُمَانٌ، وَمَعَهُ تُرْجُمَانٌ، حَتَّى وُضِعَ لَهُ مِنْبَرَانِ، فَقَالَ: مَنْ أَنْتُمْ؟. فَقُلْنَا: نَحْنُ الْعَرَبُ، وَنَحْنُ أَهْلُ الشَّوْكِ وَالْقَرَظِ، وَنَحْنُ أَهْلُ بَيْتِ اللَّهِ، كُنَّا أَضْيَقَ النَّاسِ أَرْضًا، وَأَشَدَّهُ عَيْشًا، نَأْكُلُ الْمَيْتَةَ، وَيُغِيرُ بَعْضُنَا عَلَى بَعْضٍ، بَشَرِّ عَيْشٍ عَاشَ بِهِ النَّاسُ، حَتَّى خَرَجَ فِينَا رَجُلٌ لَيْسَ بِأَعْظَمِنَا يَوْمَئِذٍ شَرَفًا، وَلَا أَكْثَرِنَا مَالًا، فَقَالَ:" أَنَا رَسُولُ اللَّهِ"، يَأْمُرُنَا بِمَا لَا نَعْرِفُ، وَيَنْهَانَا عَمَّا كُنَّا عَلَيْهِ وَكَانَتْ عَلَيْهِ آبَاؤُنَا، فَشَنِفْنَا لَهُ، وَكَذَّبْنَاهُ، وَرَدَدْنَا عَلَيْهِ مَقَالَتَهُ، حَتَّى خَرَجَ إِلَيْهِ قَوْمٌ مِنْ غَيْرِنَا، فَقَالُوا: نَحْنُ نُصَدِّقُكَ وَنُؤْمِنُ بِكَ وَنَتَّبِعُكَ، وَنُقَاتِلُ مَنْ قَاتَلَكَ، فَخَرَجَ إِلَيْهِمْ وَخَرَجْنَا إِلَيْهِ فَقَاتَلْنَاهُ فَقَتَلَنَا، وَظَهَرَ عَلَيْنَا وَغَلَبَنَا، وَتَنَاوَلَ مَنْ يَلِيهِ مِنَ الْعَرَبِ، فَقَاتَلَهُمْ حَتَّى ظَهَرَ عَلَيْهِمْ، فَلَوْ يَعْلَمُ مَنْ وَرَائِي مَا أَنْتُمْ فِيهِ مِنَ الْعَيْشِ لَمْ يَبْقَ أَحَدٌ إِلَّا جَاءَكُمْ حَتَّى يُشْرِكَكُمْ فِيمَا أَنْتُمْ فِيهِ مِنَ الْعَيْشِ. فَضَحِكَ ثُمَّ قَالَ: إِنَّ رَسُولَكُمْ قَدْ صَدَقَ، قَدْ جَاءَتْنَا رُسُلُنَا بِمِثْلِ الَّذِي جَاءَكُمْ بِهِ رَسُولُكُمْ، فَكُنَّا عَلَيْهِ، حَتَّى ظَهَرَ فِينَا مُلُوكٌ، فَجَعَلُوا يَعْمَلُونَ فِينَا بِأَهْوَائِهِمْ، وَيَتْرُكُونَ أَمْرَ الْأَنْبِيَاءِ، فَإِنْ أَنْتُمْ أَخَذْتُمْ بِأَمْرِ نَبِيِّكُمْ، لَمْ يُقَاتِلْكُمْ أَحَدٌ إِلَّا غَلَبْتُمُوهُ، وَلَمْ يَتَنَاوَلْكُمْ أَحَدٌ إِلَّا ظَهَرْتُمْ عَلَيْهِ. فَإِذَا فَعَلْتُمْ مِثْلَ الَّذِي فَعَلْنَا، وَتَرَكْتُمْ أَمْرَ الْأَنْبِيَاءِ، وَعَمِلْتُمْ مِثْلَ الَّذِي عَمِلُوا بِأَهْوَائِهِمْ، خُلِّيَ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ، فَلَمْ تَكُونُوا أَكْثَرَ مِنَّا عَدَدًا، وَلَا أَشَدَّ مِنَّا قُوَّةً. قَالَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ: فَمَا كَلَّمْتُ رَجُلًا أَذْكَى مِنْهُ..
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةَ وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مسلمانوں کا ایک لشکر روانہ ہوا میں ان کا امیر تھا ہم نے اسکندریہ میں پڑاؤ کیا وہاں کے حکمران نے کہا: کہ اپنے میں سے ایک شخص کو میری طرف بھیجو تاکہ میں اس کے ساتھ بات چیت کروں اور وہ میرے ساتھ بات چیت کرے سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے کہا: میرے علاوہ کوئی اور اس کی طرف نہیں جائے گا میں نکلا میرے ساتھ ایک ترجمان تھا، اور اس کے ساتھ بھی ایک ترجمان تھا وہاں دو منبر رکھے گئے اس نے دریافت کیا: تم کون لوگ ہو ہم نے کہا: ہم عرب ہیں ہم پتوں اور کانٹوں میں رہنے والے لوگ ہیں ہم اللہ کے گھر کے ساتھ رہنے والے لوگ ہیں ہم سب سے زیادہ تنگی والی زندگی گزارتے تھے اور سب سے زیادہ مشکل زندگی گزارتے تھے ہم مردار کھا لیتے تھے اور ایک دوسرے پر حملہ آور ہو جاتے تھے اور ہماری حالت بری تھی ایسی بری ترین حالت جس کے ساتھ لوگ زندہ رہ رہے ہوں، یہاں تک کہ ہمارے درمیان ایک صاحب کا ظہور ہوا جو اس وقت ہمارے درمیان نمایاں حیثیت نہیں رکھتے تھے اور نہ ہی زیادہ مال دار تھے انہوں نے یہ کہا: کہ میں اللہ کا رسول ہوں۔ انہوں نے ہمیں ان چیزوں کا حکم دیا جن سے ہم واقف نہیں تھے اور انہوں نے ہمیں ان چیزوں سے منع کیا جن پر ہم قائم تھے اور جس پر ہمارے آباؤ اجداد قائم تھے، تو ہم نے ان کی بات کی مخالفت کی اور انہیں غلط قرار دیا، اور ہم نے ان کی گفتگو کو مسترد کیا، یہاں تک کہ ایک اور قوم نکل کر ان کے پاس آئی انہوں نے کہا: کہ ہم آپ کی تصدیق کرتے ہیں، اور آپ پر ایمان لاتے ہیں ہم آپ کی پیروی کرتے ہیں جو شخص آپ کے ساتھ جنگ کرے گا ہم اس کے ساتھ جنگ کریں گے، تو وہ رسول نکل کر ان لوگوں کی طرف چلے گئے پھر ہم نکل کر ان کی طرف گئے ہم نے ان کے ساتھ جنگ کی انہوں نے ہمیں قتل کیا اور ہم پر غلبہ حاصل کر لیا پھر وہ عربوں کی طرف متوجہ ہوئے، اور انہوں نے ان کے ساتھ جنگ کی، یہاں تک کہ ان پر غلبہ پا لیا اگر میرے پیچھے موجود افراد کو یہ بات پتہ چل جائے کہ تم کس طرح کی زندگی گزار رہے ہو، تو ان میں سے ہر ایک شخص تمہارے پاس آ جائے گا اور تم جن نعمتوں سے لطف اندوز ہو رہے ہو وہ اس میں تمہارا حصہ دار بن جائے گا، تو اسکندریہ کا وہ حکمران ہنس پڑا اور بولا: تمہارے رسول نے سچ فرمایا تھا ہمارے پاس بھی رسول آئے تھے اور اسی طرح کی چیزیں لے کے آئے تھے جو تمہارے رسول تمہارے پاس لے کے آئے تھے ہم ان امور پر گامزن رہے، یہاں تک کہ ہمارے درمیان بادشاہوں کا غلبہ ہو گیا تو انہوں نے اپنی نفسانی خواہشات کی پیروی کرنا شروع کر دی اور انبیاء کے حکم کو ترک کر دیا اگر تم لوگ اپنے نبی کے حکم کی پیروی کرتے رہو گے، تو تم جس کے ساتھ بھی جنگ کرو گے اس پر غالب آ جاؤ گے، جو شخص تمہارے درپے ہو گا تم اس پر غالب آ جاؤ گے، اور جب تم بھی وہ کام کرو گے، جو ہم نے کرنے شروع کیے تھے، تو تم انبیاء کے حکم کو ترک کر دو گے، اور تم ان لوگوں کی طرح عمل کرنا شروع کر دو گے جنہوں نے اپنی نفسانی خواہشات کی پیروی کی تھی تو پھر تم بھی پسپا ہو جاؤ گے کیونکہ تم لوگ تعداد کے اعتبار سے ہم سے زیادہ نہیں ہو، اور قوت کے اعتبار سے ہم سے زیادہ نہیں ہو۔ سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے کبھی ایسے شخص کے ساتھ کلام نہیں کیا جو اس سے زیادہ سمجھ دار ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عمرو بن علقمہ ہے، اور وہ حسن الحدیث ہے اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10383]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7353)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13896
وَعَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَقَّاصٍ قَالَ: قَالَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ: أُخْرِجَ جَيْشٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ أَنَا أَمِيرُهُمْ، حَتَّى نَزَلْنَا الْإِسْكَنْدَرِيَّةَ فَقَالَ عَظِيمٌ مِنْ عُظَمَائِهِمْ: أَخْرِجُوا إِلَيَّ رَجُلًا أُكَلِّمُهُ وَيُكَلِّمُنِي، فَقُلْتُ: لَا يَخْرُجُ إِلَيْهِ غَيْرِي، فَخَرَجْتُ مَعَ تُرْجُمَانِهِ حَتَّى وُضِعَ لَنَا مِنْبَرَانِ، فَقَالَ: مَا أَنْتُمْ؟ فَقُلْنَا: نَحْنُ الْعَرَبُ، وَنَحْنُ أَهْلُ الشَّوْكِ وَالْقَرَظِ، وَنَحْنُ أَهْلُ بَيْتِ اللَّهِ، كُنَّا أَضْيَقَ النَّاسِ أَرْضًا وَأَشَدَّهُ عَيْشًا، نَأْكُلُ الْمَيْتَةَ وَالدَّمَ، وَيُغِيرُ بَعْضُنَا عَلَى بَعْضٍ بِشَرِّ عَيْشٍ عَاشَ بِهِ النَّاسُ، حَتَّى خَرَجَ فِينَا رَجُلٌ لَيْسَ بِأَعْظَمِنَا يَوْمَئِذٍ شَرَفًا وَلَا بِأَكْثَرِنَا مَالًا، قَالَ: أَنَا رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ، يَأْمُرُنَا بِأَشْيَاءَ لَا نَعْرِفُ، وَيَنْهَانَا عَمَّا كُنَّا عَلَيْهِ وَكَانَ عَلَيْهِ آبَاؤُنَا، فَشَنِفْنَا لَهُ وَكَذَّبْنَاهُ وَرَدَدْنَا عَلَيْهِ مَقَالَتَهُ، حَتَّى خَرَجَ إِلَيْهِ قَوْمٌ مِنْ غَيْرِنَا فَقَالُوا: نَحْنُ نُصَدِّقُكَ وَنُؤْمِنُ بِكَ وَنَتَّبِعُكَ وَنُقَاتِلُ مَنْ قَاتَلَكَ، فَخَرَجَ إِلَيْهِمْ وَخَرَجْنَا إِلَيْهِ فَقَاتَلْنَاهُ، فَظَهَرَ عَلَيْنَا وَغَلَبَنَا، وَتَنَاوَلَ مَنْ يَلِيهِ مِنَ الْعَرَبِ فَقَاتَلَهُمْ حَتَّى ظَهَرَ عَلَيْهِمْ، فَلَوْ يَعْلَمُ مَنْ وَرَائِيَ مِنَ الْعَرَبِ مَا أَنْتُمْ فِيهِ مِنَ الْعَيْشِ لَمْ يَبْقَ أَحَدٌ حَتَّى جَاءَكُمْ حَتَّى يُشَارِكَكُمْ فِيمَا أَنْتُمْ فِيهِ مِنَ الْعَيْشِ، فَضَحِكَ ثُمَّ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ صَدَقَ، قَدْ جَاءَتْنَا رُسُلُنَا بِمِثْلِ الَّذِي جَاءَ بِهِ رَسُولُكُمْ، فَكُنَّا عَلَيْهِ حَتَّى ظَهَرَتْ فِينَا فِتْيَانٌ فَجَعَلُوا يَعْمَلُونَ فِينَا بِأَهْوَائِهِمْ وَيَتْرُكُونَ أَمْرَ الْأَنْبِيَاءِ، فَإِنْ أَنْتُمْ أَخَذْتُمْ بِأَمْرِ نَبِيِّكُمْ لَمْ يُقَاتِلْكُمْ أَحَدٌ إِلَّا غَلَبْتُمُوهُ، وَلَمْ يُشَارِرْكُمْ أَحَدٌ إِلَّا ظَهَرْتُمْ عَلَيْهِ، فَإِذَا فَعَلْتُمْ مِثْلَ الَّذِي فَعَلْنَا، وَتَرَكْتُمْ أَمْرَ نَبِيِّكُمْ، وَعَمِلْتُمْ مِثْلَ الَّذِي عَمِلُوا بِأَهْوَائِهِمْ، فَهُمْ لَمْ يَكُونُوا أَكْثَرَ عَدَدًا مِنَّا وَلَا أَشَدَّ قُوَّةً مِنَّا، فَقَالَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ: فَمَا كَلَّمْتُ رَجُلًا أَنْكَرَ مِنْهُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةَ وَهُوَ ثِقَةٌ.
علقمہ بن وقاص بیان کرتے ہیں: سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی کہ مسلمانوں کا ایک لشکر بھیجا گیا، میں ان لوگوں کا امیر تھا، ہم نے اسکندریہ کے مقام پر پڑاؤ کیا، تو دشمن کے ایک بڑے فرد نے یہ کہا: کسی شخص کو میرے پاس بھیجو تاکہ میں اس کے ساتھ بات چیت کروں اور وہ میرے ساتھ بات کرے (سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:) تو میں نے کہا: میرے علاوہ اور کوئی اس کی طرف نہیں جائے گا، تو میں اس کے قاصد کے ہمراہ نکلا، یہاں تک کہ ہمارے لئے دو منبر رکھے گئے، اس نے دریافت کیا: تم لوگ کون ہو؟ میں نے جواب دیا: ہم عرب ہیں، ہم کانٹوں اور پتوں میں رہنے والے لوگ ہیں، ہم اللہ کے گھر کے پاس رہنے والے لوگ ہیں، ہم روئے زمین پر سب سے زیادہ تنگی کا شکار لوگ تھے، اور ہماری زندگی سب سے زیادہ مشکل تھی، ہم مردار اور خون کھا لیا کرتے تھے اور ایک دوسرے پر حملہ آور ہو جایا کرتے تھے، ہم اس سب سے برے طریقے سے زندہ رہے تھے جس کے ساتھ لوگ رہ سکتے ہیں، یہاں تک کہ ہمارے درمیان ایک صاحب کا ظہور ہوا، جو نہ تو معاشرتی طور پر سب سے زیادہ نمایاں حیثیت کے مالک تھے اور نہ ہی سب سے زیادہ مال دار تھے، انہوں نے کہا: میں تم لوگوں کی طرف اللہ کا رسول ہوں، انہوں نے ہمیں ایسی باتوں کا حکم دیا، جن سے ہم واقف نہیں تھے اور انہوں نے ہمیں ایسی چیزوں سے منع کیا جن پر ہم عمل پیرا تھے، اور ہمارے آباؤ اجداد ان پر عمل پیرا تھے، تو ہم نے ان کی مخالفت کی، ان کی تکذیب کی، ان کی بات کو مسترد کیا۔ یہاں تک کہ ہمارے علاوہ ایک اور قوم ان کے پاس آئی اور اس قوم کے لوگوں نے کہا: کہ ہم آپ کی تصدیق کرتے ہیں اور آپ پر ایمان لاتے ہیں اور آپ کی پیروی کرتے ہیں، جو شخص آپ کے ساتھ لڑائی کرے گا، ہم اس کے ساتھ جنگ کریں گے، تو وہ صاحب ان لوگوں کے پاس تشریف لے گئے، پھر ہم ان کے پیچھے گئے، ہم نے ان کے ساتھ لڑائی کی، تو وہ ہم پر غالب آ گئے اور پھر انہوں نے عربوں کے دیگر لوگوں کی طرف متوجہ ہو کر ان سے لڑائی کی، یہاں تک کہ وہ ان پر بھی غالب آ گئے، اگر میرے پیچھے موجود عرب لوگوں کو یہ پتہ چل جائے کہ تم لوگ کس طرح کی خوشحال زندگی گزار رہے ہو، تو وہ سب لوگ تمہارے پاس آ جائیں گے اور تم لوگ جس خوشحال زندگی کو بسر کر رہے ہو، وہ اس میں تمہارے حصے دار بن جائیں گے۔ تو دشمن کا امیر ہنس پڑا اور بولا: بے شک اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے سچ کہا: ہے، ہمارے پاس بھی رسول اسی کی مانند تعلیمات لے کے آئے تھے، جو تمہارے رسول لے کے آئے ہیں، اور ہمارے بڑے ان تعلیمات پر عمل پیرا رہے، یہاں تک کہ ہمارے درمیان کچھ لوگ آئے، جنہوں نے اپنی نفسانی خواہشات پر عمل کرنا شروع کر دیا اور انبیاء کے حکم کو ترک کر دیا، جب تک تم لوگ اپنے نبی کے حکم پر عمل پیرا رہو گے، جو بھی تمہارے مقابلے میں آئے گا، تم اس پر غالب آ جاؤ گے اور جو بھی تمہارے سامنے آئے گا، تم اس پر غلبہ پا لو گے اور جب تم لوگ اس طرح کے کام کرو گے، جس طرح کے ہم نے کیے اور تم لوگ اپنے نبی کے حکم کو ترک کر دو گے اور اس کی مانند عمل کرو گے جو ان لوگوں نے عمل کیا جو اپنی نفسانی خواہشات پر عمل کرتے تھے، تو پھر تمہیں تمہارے حال پر چھوڑ دیا جائے گا کیونکہ تم تعداد میں ہم سے زیادہ نہیں ہو، اور قوت میں ہم سے زیادہ مضبوط نہیں ہو۔ سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے اُس سے زیادہ سمجھ دار کسی شخص سے بات نہیں کی۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف عمرو بن علقمہ کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ راوی ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 13896]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7353)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں