الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
71. قَوْلُهُ تَعَالَى : إِنَّ اللَّهَ لَا يَغْفِرُ أَنْ يُشْرَكَ بِهِ
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”بے شک اللہ تعالیٰ اس بات کی مغفرت نہیں کرے گا کہ کسی کو اس کا شریک قرار دیا جائے“
کل مکررات: 3
حدیث نمبر: 10929
عَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: كُنَّا نُمْسِكُ عَنِ الِاسْتِغْفَارِ لِأَهْلِ الْكَبَائِرِ حَتَّى سَمِعْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: (إِنَّ اللَّهَ لَا يَغْفِرُ أَنْ يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِكَ لِمَنْ يَشَاءُ) . قَالَ:" إِنِّي ادَّخَرْتُ دَعْوَتِي شَفَاعَتِي لِأَهْلِ الْكَبَائِرِ مِنْ أُمَّتِي"، فَأَمْسَكْنَا عَنْ كَثِيرٍ مِمَّا كَانَ فِي أَنْفُسِنَا، ثُمَّ نَطَقْنَا بَعْدُ وَرَجَوْنَا.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ حَرْبِ بْنِ سُرَيْجٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ حَرْبِ بْنِ سُرَيْجٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: پہلے ہم کبیرہ گناہوں کے مرتکبین کے لئے دعائے مغفرت کرنے سے رکے رہتے تھے یہاں تک کہ ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ آیت تلاوت کرتے ہوئے سنا: ”بے شک اللہ اس بات کی مغفرت نہیں کرے گا کہ کسی کو اس کا شریک قرار دیا جائے اور وہ اس کے علاوہ جس کی چاہے گا مغفرت کر دے گا“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا: ”میں نے اپنی مخصوص دعا کو اپنی امت سے تعلق رکھنے والے کبیرہ گناہوں کے مرتکبین افراد کی شفاعت کے لئے سنبھال کے رکھ لیا ہے“۔ (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں:) تو پہلے ہم بہت سے امور کے حوالے سے رکے رہتے تھے، بعد میں ہم نے ان کے بارے میں بات چیت کرنا شروع کر دی اور یہ امید رکھی (کہ ان کی مغفرت ہو جائے گی)۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف حرب بن سریج کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10929]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف حرب بن سریج کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10929]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (5813)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 17601
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كُنَّا نُمْسِكُ عَنِ الِاسْتِغْفَارِ لِأَهْلِ الْكَبَائِرِ حَتَّى سَمِعْنَا نَبِيَّنَا - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: إِنَّ اللَّهَ لَا يَغْفِرُ أَنْ يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِكَ لِمَنْ يَشَاءُ. وَقَالَ:" أَخَّرْتُ شَفَاعَتِي لِأَهْلِ الْكَبَائِرِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ. قُلْتُ: قَدْ تَقَدَّمَ فِي أَوَائِلِ التَّوْبَةِ: بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمُذْنِبِينَ مِنْ أَهْلِ التَّوْحِيدِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: پہلے ہم کبیرہ گناہ کے مرتکب افراد کے لیے دعائے مغفرت نہیں کرتے تھے، یہاں تک کہ ہم نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ تلاوت کرتے ہوئے سنا: ”بے شک اللہ تعالیٰ اس بات کی مغفرت نہیں کرے گا کہ کسی کو اس کا شریک قرار دیا جائے، اور وہ اس کے علاوہ جس کی چاہے گا مغفرت کر دے گا۔“ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بے شک میں نے اپنی شفاعت کو قیامت کے دن کبیرہ گناہوں کے مرتکب افراد کے لیے موخر کیا ہے (یعنی سنبھال کے رکھا ہے)۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے کتاب التوبہ کے آغاز میں یہ باب گزر چکا ہے، باب: اہل توحید سے تعلق رکھنے والے گناہگار افراد کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 17601]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے کتاب التوبہ کے آغاز میں یہ باب گزر چکا ہے، باب: اہل توحید سے تعلق رکھنے والے گناہگار افراد کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 17601]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3254)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5840»
الحكم على الحديث:
إسنادہ جید
حدیث نمبر: 18523
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كُنَّا نُمْسِكُ عَنِ الِاسْتِغْفَارِ لِأَهْلِ الْكَبَائِرِ حَتَّى سَمِعْنَا نَبِيَّنَا - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنِّي ادَّخَرْتُ شَفَاعَتِي لِأَهْلِ الْكَبَائِرِ مِنْ أُمَّتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ". فَأَمْسَكْنَا عَنْ كَثِيرٍ مِمَّا كَانَ فِي أَنْفُسِنَا، وَرَجَوْنَا لَهُمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَرْبُ بْنُ سُرَيْجٍ، وَقَدْ وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”پہلے ہم کبیرہ گناہ کرنے والوں کے لیے دعائے مغفرت کرنے سے باز رہتے تھے، یہاں تک کہ ہم نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”میں نے اپنی شفاعت کو قیامت کے دن اپنی امت کے کبیرہ گناہ کرنے والوں (کی شفاعت) کے لیے سنبھال لیا ہے۔“ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: تو ہم اس چیز سے باز آ گئے جو ہم پہلے طرز عمل اختیار کرتے تھے اور ہم نے ان لوگوں کے بارے میں امید رکھنا شروع کی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حرب بن سریج ہے جسے ایک سے زیادہ افراد نے ثقہ قرار دیا ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 18523]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حرب بن سریج ہے جسے ایک سے زیادہ افراد نے ثقہ قرار دیا ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 18523]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5938»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن