🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
132. قَوْلُهُ تَعَالَى : وَاخْتَارَ مُوسَى قَوْمَهُ إِلَى آخَرَ الْآيَاتِ . 11018 عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : سُئِلَ مُوسَى - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَسْأَلَةً ، فَأُعْطِيَهَا مُحَمَّدٌ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَوْلُهُ : وَاخْتَارَ مُوسَى قَوْمَهُ سَبْعِينَ رَجُلًا إِلَى قَوْلِهِ : فَسَأَكْتُبُهَا لِلَّذِينَ يَتَّقُونَ . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ ، وَقَدِ اخْتَلَطَ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور موسیٰ نے اپنی قوم کو منتخب کیا .....“ یہ آیات کے آخر تک ہے
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11018
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: سُئِلَ مُوسَى - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَسْأَلَةً، فَأُعْطِيَهَا مُحَمَّدٌ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَوْلُهُ: (وَاخْتَارَ مُوسَى قَوْمَهُ سَبْعِينَ رَجُلًا) إِلَى قَوْلِهِ: (فَسَأَكْتُبُهَا لِلَّذِينَ يَتَّقُونَ) . رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا موسیٰ علیہ السلام سے ایک سوال پوچھا: گیا (یا سیدنا موسیٰ علیہ اسلام نے ایک چیز مانگی) اور وہ چیز سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کو دے دی گئی اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے: ”موسیٰ نے اپنی قوم میں سے ستر افراد کو منتخب کیا“۔ یہ آیت یہاں تک ہے: ”تو میں اس کو ان لوگوں کے لئے لکھ لوں گا جو پرہیز گاری اختیار کریں گے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11018]
تخریج الحدیث: «أخرجه البزار فى المسند (2213)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11371
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ دَنَا فَتَدَلَّى قَالَ: هُوَ مُحَمَّدٌ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَنَا فَتَدَلَّى إِلَى رَبِّهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”پھر وہ قریب ہوا، اور مزید قریب ہوا“ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: اس سے مراد سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، جو قریب ہوئے اور پھر اپنے پروردگار کے قریب تر ہو گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11371]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11328)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11328»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں