الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
166. 29 - 12 - ( سُورَةُ هُودٍ - عَلَيْهِ السَّلَامُ )
سورت ہود کا بیان
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 11072
عَنْ أَبِي بَكْرٍ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَقَدْ أَسْرَعَ إِلَيْكَ الشَّيْبُ، قَالَ:" شَيَّبَتْنِي الْوَاقِعَةُ وَعَمَّ يَتَسَاءَلُونَ وَإِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَيَأْتِي فِي سُورَةِ الْوَاقِعَةِ، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، إِلَّا أَنَّ عِكْرِمَةَ لَمْ يُدْرِكْ أَبَا بَكْرٍ، وَزَادَ:" وَسُورَةُ هُودٍ".
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں دیکھ رہا ہوں کہ آپ کے بال تیزی سے سفید ہو رہے ہیں تو آپ نے ارشاد فرمایا: سورت واقعہ سورت عم یتسالون اور سورت تکویر نے میرے بال سفید کر دیے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں آگے چل کر سورت واقعہ سے متعلق باب میں بھی اس نوعیت کی روایت آئے گی۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، تاہم عکرمہ نامی راوی نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے، اور انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”سورت ہود نے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11072]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (107)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 11074
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - أَنَّ أَبَا بَكْرٍ سَأَلَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَا شَيَّبَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" شَيَّبَتْنِي هُودٌ وَالْوَاقِعَةُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ ثَابِتٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا یا رسول اللہ! آپ کے بال کیوں سفید ہو رہے ہیں آپ نے فرمایا: سورت ہود اور سورت واقعہ نے مجھے بوڑھا کر دیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن ثابت ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11074]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن ثابت ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11074]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10091)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10091، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5852/3»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً