الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
193. قَوْلُهُ تَعَالَى : وَلَقَدْ آتَيْنَاكَ سَبْعًا مِنَ الْمَثَانِي .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور ہم نے تمہیں دو مرتبہ پڑھی جانے والی سات چیزیں عطا کیں“
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 10812
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: وَلَقَدْ آتَيْنَاكَ سَبْعًا مِنَ الْمَثَانِي قَالَ: هِيَ أُمُّ الْكِتَابِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو سَعِيدٍ الْبَقَّالُ وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو سَعِيدٍ الْبَقَّالُ وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ارشاد باری تعالی ہے: «وَلَقَدْ آتَيْنَاكَ سَبْعًا مِّنَ الْمَثَانِي وَالْقُرْآنَ الْعَظِيمَ»، تحقیق ہم نے تمہیں دو مرتبہ پڑھی جانے والی سات آیات عطا کی ہیں، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: اس سے مراد «سورة الفاتحة» ہے۔
علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوسعید بقال ہے اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10812]
علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوسعید بقال ہے اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10812]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11700)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11110
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ: (وَلَقَدْ آتَيْنَاكَ سَبْعًا مِنَ الْمَثَانِي) قَالَ: هِيَ السَّبْعُ الطِّوَالُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور ہم نے تمہیں دو مرتبہ پڑھی جانے والی سات چیزیں عطا کی ہیں“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: اس سے مراد سات طویل سورتیں ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11110]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11110]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11038)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح