الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
446. 29 - 98 - سُورَةُ إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ
سورت نصر کا بیان
کل مکررات: 3
حدیث نمبر: 11528
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" نُعِيَتْ إِلَيَّ نَفْسِي بِأَنِّي مَقْبُوضٌ فِي تِلْكَ السَّنَةِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ، وَلَفْظُهُ: لَمَّا نَزَلَتْ إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ دَعَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاطِمَةَ، فَقَالَ:" إِنَّهُ قَدْ نُعِيَتْ إِلَيَّ نَفْسِي"، فَبَكَتْ. فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. وَفِي إِسْنَادِهِ هِلَالُ بْنُ خَبَّابٍ قَالَ: يَحْيَى ثِقَةٌ مَأْمُونٌ لَمْ يَتَغَيَّرْ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَفِي إِسْنَادِ أَحْمَدَ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں جب یہ سورت نازل ہوئی: ”جب اللہ کی مدد اور فتح آ گئی“۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھے میری وفات قریب ہونے کی اطلاع دے دی گئی ہے کہ میں اسی سال فوت ہو جاؤں گا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے، جس کے الفاظ یہ ہیں: جب یہ سورت نازل ہوئی ”جب اللہ کی مدد اور فتح آ گئی“۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کو بلایا اور یہ ارشاد فرمایا: مجھے میری وفات کی اطلاع دے دی گئی ہے، تو سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا رونے لگیں۔۔۔۔۔۔۔، اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی ہلال بن خباب ہے، یحیی کہتے ہیں: یہ ثقہ اور مامون ہے یہ تغیر کا شکار نہیں ہوا تھا، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ امام أحمد کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11528]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (687) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11907) اخرجه أحمد فى المسند (1873 و 3127)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1876، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5907/1، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 79، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11907، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 887»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14240
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ: (إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ) قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" نُعِيَتْ إِلَيَّ نَفْسِي". بِأَنَّهُ مَقْبُوضٌ فِي تِلْكَ السَّنَةِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب یہ سورت نازل ہوئی: ”جب اللہ کی مدد اور فتح آ گئی۔۔۔۔۔۔۔“۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھے میرے انتقال کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ راوی کہتے ہیں: یعنی اس بات کی اطلاع کہ اسی سال آپ کا انتقال ہو جائے گا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 14240]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 14240]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1873)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1876، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 79»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14242
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ، دَعَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاطِمَةَ، فَقَالَ:" إِنَّهُ نُعِيَتْ إِلَيَّ نَفْسِي". فَبَكَتْ، فَقَالَ لَهَا:" لَا تَبْكِي ; فَإِنَّكِ أَوَّلُ أَهْلِي لَاحِقٌ بِي". فَضَحِكَتْ، فَرَآهَا بَعْضُ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: رَأَيْتُكِ بَكَيْتِ وَضَحِكْتِ؟! فَقَالَتْ: إِنَّهُ قَالَ لِي:" قَدْ نُعِيَتْ إِلَيَّ نَفْسِي". فَبَكَيْتُ، فَقَالَ:" لَا تَبْكِي ; فَإِنَّكِ أَوَّلُ أَهْلِي لَاحِقٌ بِي". فَضَحِكْتُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرُ هِلَالِ بْنِ خَبَّابٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ،، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرُ هِلَالِ بْنِ خَبَّابٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ،، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: جب یہ سورت نازل ہوئی (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”جب اللہ کی مدد اور فتح آ گئی۔۔۔۔۔۔۔“۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کو بلایا اور فرمایا: مجھے میرے وصال کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا رونے لگیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: تم نہ روؤ! کیونکہ میرے اہل خانہ میں سے سب سے پہلے تم مجھ سے آ کے ملو گی، تو وہ ہنسنے لگیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک زوجہ محترمہ نے دیکھا، تو کہا: میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ پہلے روئیں اور پھر ہنسنے لگیں؟ تو سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ بتایا ہے کہ مجھے میرے وصال کی اطلاع دی گئی ہے، تو میں رونے لگی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نہ روؤ! کیونکہ میرے اہل خانہ میں سب سے پہلے تم مجھ سے ملو گی، تو میں ہنس پڑی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف ہلال بن خباب کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 14242]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (887) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11907)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1876، 3191، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 79، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11907، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 887»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن