🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
20. بَابُ افْتِرَاقِ الْأُمَمِ وَاتِّبَاعِ سُنَنِ مَنْ مَضَى .
(اس امت کا) مختلف گروہوں مین تقسیم ہونا اور پہلے (کے امتوں) کے طریقوں کی پیروی کرنا
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 740
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَابْنَ مَسْعُودٍ، أَيُّ عُرَى الْإِيمَانِ أَوْثَقُ؟" قُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" أَوْثَقُ عُرَى الْإِسْلَامِ: الْوَلَايَةُ فِي اللَّهِ، وَالْحُبُّ فِي اللَّهِ، وَالْبُغْضُ فِي اللَّهِ"، ثُمَّ قَالَ:" يَا ابْنَ مَسْعُودٍ". قُلْتُ: لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" تَدْرِي أَيَّ النَّاسِ أَفْضَلَ؟" قُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" إِنَّ أَفْضَلَ النَّاسِ أَفْضَلُهُمْ عَمَلًا إِذَا فَقِهُوا فِي دِينِهِمْ"، ثُمَّ قَالَ:" يَا ابْنَ مَسْعُودٍ". قُلْتُ: لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" أَتَدْرِي أَيُّ النَّاسِ أَعْلَمُ؟" قُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" إِنَّ أَعْلَمَ النَّاسِ أَبْصَرُهُمْ بِالْحَقِّ إِذَا اخْتَلَفَ النَّاسُ، وَإِنْ كَانَ مُقَصِّرًا فِي عَمَلِهِ، وَإِنْ كَانَ يَزْحَفُ عَلَى اسْتِهِ زَحْفًا، وَاخْتَلَفَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ عَلَى ثِنْتَيْنِ وَسَبْعِينَ فِرْقَةً، نَجَا مِنْهَا ثَلَاثٌ، وَهَلَكَ سَائِرُهُنَّ: فِرْقَةٌ أَزَّتِ الْمُلُوكَ، فَقَاتَلُوهُمْ عَلَى دِينِهِمْ وَدِينِ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخَذُوهُمْ فَقَتَلُوهُمْ وَنَشَرُوهُمْ بِالْمَنَاشِيرِ، وَفِرْقَةٌ لَمْ يَكُنْ لَهَا طَاقَةٌ بِمُوَازَاتِ الْمُلُوكِ، وَلَا بِأَنْ يُقِيمُوا بَيْنَ ظَهْرَانَيْهِمْ يَدْعُوهُمْ إِلَى دِينِ اللَّهِ وَدِينِ عِيسَى، فَسَاحُوا فِي الْبِلَادِ وَتَرَهَّبُوا، وَهُمُ الَّذِينَ قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: (وَرَهْبَانِيَّةً ابْتَدَعُوهَا مَا كَتَبْنَاهَا عَلَيْهِمْ إِلَّا ابْتِغَاءَ رِضْوَانِ اللَّهِ) الْآيَةَ". قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" فَمَنْ آمَنَ بِي وَاتَّبَعَنِي وَصَدَّقَنِي فَقَدْ رَعَاهَا حَقَّ رِعَايَتِهَا، وَمَنْ لَمْ يَتَّبَعْنِي فَأُولَئِكَ هُمُ الْهَالِكُونَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، وَفِيهِ عَقِيلُ بْنُ الْجَعْدِ، قَالَ الْبُخَارِيُّ: مُنْكَرُ الْحَدِيثِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابن مسعود! ایمان کی کون سی رسّی سب سے زیادہ مضبوط ہے؟ میں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اسلام کی سب سے مضبوط رسّی اللہ تعالیٰ کی خاطر دوستی رکھنا، الله تعالیٰ کی خاطر محبت رکھنا اور اللہ تعالیٰ کی خاطر بغض رکھنا ہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابن مسعود! میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں حاضر ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم یہ جانتے ہو لوگوں میں سے کون زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ میں نے عرض کی کہ اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگوں میں سب سے زیادہ فضیلت وہ رکھتا ہے زیادہ فضیلت والے عمل کرتا ہو، (یا جو عمل کے حوالے سے فضیلت رکھتا ہو) جبکہ وہ دین کی سمجھ بوجھ رکھتا ہو (یعنی عالم ہو) پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اے ابن مسعود! میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں حاضر ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم یہ جانتے ہو لوگوں میں سے کون زیادہ علم رکھتا ہے؟ میں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگوں میں سب سے زیادہ علم وہ شخص رکھتا ہے، جو لوگوں کے اختلاف کے وقت حق کے بارے میں سب سے زیادہ بصیرت رکھتا ہو، اگرچہ اس کا عمل تھوڑا ہو اور خواہ وہ سرین کے بل گھسٹ کر چلتا ہو، تم سے پہلے کے لوگ اختلاف کا شکار ہو کر 72 فرقوں میں تقسیم ہو گئے تھے، جن میں سے تین گروہوں نے نجات حاصل کی تھی اور باقی سب ہلاکت کا شکار ہو گئے تھے، ایک وہ گروہ جس نے حکمرانوں کے خلاف بغاوت کی اور اپنے دین اور سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کے دین کے دین کے حوالے سے ان لوگوں کے ساتھ جہاد کیا، ان حکمرانوں نے انہیں پکڑ کر شہید کر دیا اور انہیں آروں سے چیر دیا اور ان میں ایک گروہ وہ تھا، جس میں حکمرانوں کا مقابلہ کرنے کی طاقت نہیں تھی اور نہ ہی وہ لوگ اُن حکمرانوں کے درمیان رہ کر دوسرے لوگوں کو اللہ کے دین اور سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کے دین کی طرف دعوت دے سکتے تھے، تو وہ مختلف علاقوں میں سفر کرنے لگے اور انہوں نے رہبانیت اختیار کر لی، یہی وہ لوگ ہیں، جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ”اور رہبانیت اُنہوں نے صرف اللہ تعالیٰ کی رضا مندی کے حصول کے لیے ایجاد کی تھی ہم نے ان پر (رہبانیت) لازم قرار نہیں دی تھی۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص مجھ پر ایمان لائے، میری پیروی کرے، میری تصدیق کرے، تو وہ اس کی اس طرح رعایت کرے گا، جو اُس کی رعایت کا حق ہے، اور جو شخص میری پیروی نہیں کرتا، تو وہ لوگ ہلاکت کا شکار ہونے والے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عقیل بن جعد ہے، امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: وہ منکر الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 740]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 10531 اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 4479 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الصغير 223/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12101
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَا ابْنَ مَسْعُودٍ". فَقُلْتُ: لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ - قَالَهَا ثَلَاثًا -. قَالَ:" تَدْرِي أَيُّ النَّاسِ أَفْضَلُ؟". قُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" فَإِنَّ أَفْضَلَ النَّاسِ أَفْضَلُهُمْ عَمَلًا إِذَا فَقِهُوا فِي دِينِهِمْ". ثُمَّ قَالَ:" يَا ابْنَ مَسْعُودٍ". قُلْتُ: لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" تَدْرِي أَيُّ النَّاسِ أَعْلَمُ؟". قُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" إِنَّ أَعْلَمَ النَّاسِ أَبْصَرُهُمْ بِالْحَقِّ إِذَا اخْتَلَفَ النَّاسُ، وَإِنْ كَانَ مُقَصِّرًا فِي الْعَمَلِ، وَإِنْ كَانَ يَزْحَفُ عَلَى اسْتِهِ زَحْفًا. وَاخْتَلَفَ مَنْ كَانَ قَبْلِي عَلَى ثِنْتَيْنِ وَسَبْعِينَ فِرْقَةً، نَجَا مِنْهَا ثَلَاثَةٌ وَهَلَكَ سَائِرُهُنَّ، فِرْقَةٌ وَازَتِ الْمُلُوكَ وَقَاتَلُوهُمْ عَلَى دِينِهِمْ وَدِينِ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ، وَأَخَذُوهُمْ وَقَتَلُوهُمْ وَقَطَّعُوهُمْ بِالْمَنَاشِيرِ. وَفِرْقَةٌ لَمْ يَكُنْ لَهُمْ طَاقَةٌ بِمُوَازَاةِ الْمُلُوكِ وَلَا بِأَنْ يُقِيمُوا بَيْنَ ظَهْرَانَيْهِمْ فَيَدْعُوهُمْ إِلَى اللَّهِ وَدِينِ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ فَسَاحُوا فِي الْبِلَادِ وَتَرَهَّبُوا". قَالَ:" وَهُمُ الَّذِينَ قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -:" رَهْبَانِيَّةً ابْتَدَعُوهَا مَا كَتَبْنَاهَا عَلَيْهِمْ إِلَّا ابْتِغَاءَ رِضْوَانِ اللَّهِ" الْآيَةَ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ آمَنَ بِي وَصَدَّقَنِي وَاتَّبَعَنِي فَقَدْ رَعَاهَا حَقَّ رِعَايَتِهَا، وَمَنْ لَمْ يَتَّبِعْنِي فَأُولَئِكَ هُمُ الْهَالِكُونَ"،
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، آپ نے فرمایا: ابن مسعود! میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں حاضر ہوں، یہ بات آپ نے تین مرتبہ دریافت کی: پھر آپ نے فرمایا: کیا تم جانتے ہو؟ لوگوں میں سب سے زیادہ فضیلت رکھنے والا کون ہے؟ میں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: لوگوں میں سب سے زیادہ فضیلت رکھنے والا شخص وہ ہے، جو عمل کے اعتبار سے سب سے زیادہ فضیلت رکھتا ہو، جبکہ وہ لوگ دین کا علم رکھتے ہوں، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: اے ابن مسعود! میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں حاضر ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم جانتے ہو؟ لوگوں میں سب سے زیادہ علم رکھنے والا کون ہے؟ میں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: لوگوں میں سب سے زیادہ علم رکھنے والا شخص اور حق کے بارے میں ان میں سب سے زیادہ بصیرت رکھنے والا شخص وہ ہے، جو لوگوں کے اختلاف کے وقت ایسا کرتا ہوا، اگرچہ اس کے عمل میں کمی پائی جاتی ہو، اگرچہ وہ سرین کے بل گھسٹ کر چلتا ہو، مجھ سے پہلے کے لوگ بہتر فرقوں میں تقسیم ہوئے تھے، ان میں سے تین نے نجات پائی تھی اور باقی سب ہلاکت کا شکار ہو گئے تھے (وہ تین فرقے یہ تھے:) ایک گروہ، وہ تھا کہ جس نے بادشاہوں کے خلاف بغاوت کی اور اپنے دین اور سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کے دین کے حوالے سے ان لوگوں کے ساتھ جنگ کی، بادشاہوں نے انہیں پکڑا اور انہیں قتل کر دیا اور آروں کے ذریعے ان کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے، ان میں سے ایک (یعنی دوسرا) گروہ وہ تھا، جو بادشاہوں کے خلاف لڑنے کی طاقت نہیں رکھتا تھا اور وہ ان کے درمیان ٹھہر کر لوگوں کو اللہ کی طرف اور سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کے دین کی طرف دعوت بھی نہیں دے سکتا تھا، تو وہ مختلف علاقوں میں پھیل گئے اور انہوں نے رہبانیت اختیار کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ وہی لوگ ہیں، جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”اور رہبانیت کا آغاز، انہوں نے کیا تھا، یہ ہم نے ان پر لازم قرار نہیں دی تھی اور انہوں نے اُسے اللہ تعالیٰ کی رضامندی کے حصول کے لئے اختیار کیا تھا۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص مجھ پر ایمان لائے، میری تصدیق کرے، میری پیروی کرے، تو اُس نے رہبانیت کا حقیقی خیال رکھا اور جس نے میری پیروی نہیں کی، تو وہی لوگ ہلاکت کا شکار ہونے والے ہوں گے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12101]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10357)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3842، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10531، 10357، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 597»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں