الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
74. بَابُ حُرْمَةِ دِمَاءِ الْمُسْلِمِينَ وَأَمْوَالِهِمْ وَإِثْمِ مَنْ قَتَلَ مُسْلِمًا .
مسلمانوں کے خون (یعنی جانوں) اور ان کے اموال کی حرمت کا بیان اور جو شخص کسی مسلمان کو قتل کر دے، اس کے گناہ کا بیان
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 10829
- وَقَدْ رَوَى الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ أَنَسٍ نَحْوَهُ. وَفِيهِ مُبَارَكُ بْنُ سُحَيْمٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
امام طبرانی نے معجم اوسط میں یہ روایت سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے اس کی مانند نقل کی ہے، اور اس روایت میں ایک راوی مبارک بن سحیم ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 10829]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1653)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 12296
وَعَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ لَأَصْحَابِهِ:" لَا أَعْرِفَنَّكُمْ تَرْجِعُونَ بَعْدِي كُفَّارًا يَضْرِبُ بَعْضُكُمْ رِقَابَ بَعْضٍ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُبَارَكُ بْنُ سُحَيْمٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے ارشاد فرمایا: ”میں (قیامت کے دن) تم لوگوں کو ایسی حالت میں ہرگز نہ پاؤں کہ تم میرے بعد کافر ہو گئے تھے اور ایک دوسرے کی گردنیں مارنے لگے تھے۔“
یہ روایت امام بزار اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مبارک بن سحیم ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12296]
یہ روایت امام بزار اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مبارک بن سحیم ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12296]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3351) اخرجه أبو يعلى فى المسند (846)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً