الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
86. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمَهْدِيِّ .
مہدی کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 12361
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تَكُونُ فِي آخِرِ الزَّمَانِ فِتْنَةٌ، يُحْصَلُ النَّاسُ فِيهَا كَمَا يُحْصَلُ الذَّهَبُ وَالْفِضَّةُ مِنَ الْمَعْدِنِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَمُحَمَّدُ بْنُ سُفْيَانَ الْحَضْرَمِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَمُحَمَّدُ بْنُ سُفْيَانَ الْحَضْرَمِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آخری زمانے میں ایسا فتنہ ہو گا، جس میں لوگوں کو یوں نکالا جائے گا، جس طرح کان میں سے سونے اور چاندی کو نکالا جاتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس میں ضعیف ہونا پایا جاتا ہے اور اس میں ایک راوی محمد بن سفیان حضرمی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12361]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (293)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 293»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12410
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَكُونُ فِي آخِرِ الزَّمَانِ فِتْنَةٌ تَحْصَلُ النَّاسُ كَمَا يُحْصَلُ الذَّهَبُ فِي الْمَعْدِنِ، فَلَا تَسُبُّوا أَهْلَ الشَّامِ، وَلَكِنِ سُبُّوا شِرَارَهُمْ، فَإِنَّ فِيهِمُ الْأَبْدَالَ، يُوشِكُ أَنْ يُرْسَلَ عَلَى أَهْلِ الشَّامِ سَيْبٌ فَيُفَرِّقُ جَمَاعَتَهُمْ، حَتَّى لَوْ قَاتَلَتْهُمُ الثَّعَالِبُ غَلَبَتْهُمْ، فَعِنْدَ ذَلِكَ يَخْرُجُ خَارِجٌ مِنْ أَهْلِ بَيْتِي فِي ثَلَاثِ رَايَاتٍ، الْمُكْثِرُ يَقُولُ: خَمْسَةَ عَشَرَ أَلْفًا، وَالْمُقِلُّ يَقُولُ: اثْنَا عَشَرَ أَلْفًا، أَمَارَتُهُمْ أَمُتْ أَمُتْ، يُلْقُونَ سَبْعَ رَايَاتٍ، تَحْتَ كُلِّ رَايَةٍ مِنْهَا رَجُلٌ يَطْلُبُ الْمُلْكَ، فَيَقْتُلُهُمُ اللَّهُ جَمِيعًا وَيَرُدُّ إِلَى الْمُسْلِمِينَ أُلْفَتَهُمْ وَنِعْمَتَهُمْ وَقَاصِيَهُمْ وَدَانِيَهُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَهُوَ لَيِّنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَهُوَ لَيِّنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آخری زمانے میں ایسا فتنہ ہو گا، جو لوگوں کو یوں چھانٹ کر الگ کرے گا جس طرح معدن میں سے سونے کو نکالا جاتا ہے، تم اہل شام کو برا نہ کہو، بلکہ وہاں کے برے لوگوں کو برا کہو، کیونکہ ان میں ابدال بھی ہیں، عنقریب اہل شام پر آزمائشوں کو بھیجا جائے گا، وہ ان کی اجتماعیت کو بکھیر دیں گی، یہاں تک کہ اگر لومڑیاں بھی ان پر حملہ کریں گی، تو ان پر غالب آ جائے گی، اس وقت میرے اہل بیت میں سے ایک شخص نکلے گا، جس کے تین جھنڈے ہوں گے، جو شخص یہ سمجھے گا کہ ان کی تعداد زیادہ ہے۔ وہ کہے گا: یہ پندرہ ہزار ہیں، جو شخص یہ کہے گا: ان کی تعداد کم ہے۔ وہ یہ کہے گا: بارہ ہزار ہے، ان کا مخصوص لفظ یہ ہو گا ”مار دو مار دو“ وہ سات جھنڈوں کا سامنا کریں گے، جن میں سے ہر ایک جھنڈے کے نیچے ایک شخص ہو گا، جو حکمرانی کا طلبگار ہو گا، وہ ان سب کو مار دے گا، اور مسلمانوں کی الفت اور نعمت ان کے ہر قریبی اور دور کے فرد تک لوٹا دی جائے گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور وہ کمزور ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12410]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3917»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف