🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
110. بَابُ خُرُوجِ النَّارِ
آگ کا نکلنا
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5924
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: أَقْبَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَأَيْنَا ذَا الْحُلَيْفَةِ فَتَعَجَّلَ رِجَالٌ إِلَى الْمَدِينَةِ وَبَاتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَبِتْنَا مَعَهُ، فَلَمَّا أَصْبَحَ سَأَلَ عَنْهُمْ، فَقِيلَ:" تَعَجَّلُوا إِلَى الْمَدِينَةِ وَالنِّسَاءِ، أَمَا إِنَّهُمْ سَيَدَعُونَهَا أَحْسَنَ مَا كَانَتْ"، ثُمَّ قَالَ:" لَيْتَ شِعْرِي مَتَى تَخْرُجُ نَارٌ مِنَ الْيَمَنِ مِنْ جَبَلِ الْوَرَّاقِ تُضِيءُ مِنْهَا أَعْنَاقُ الْإِبِلِ بِبُصْرَى تَرَوْهَا كَضَوْءِ النَّهَارِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آ رہے تھے ہم نے ذوالحلیفہ دیکھا (یعنی جب ہم ذوالحلیفہ پہنچے تو کچھ افراد جلدی سے مدینہ منورہ چلے گئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہیں رات بسر کی ہم نے آپ کے ساتھ رات بسر کی جب صبح ہوئی تو آپ نے ان لوگوں کے بارے میں دریافت کیا، تو عرض کی گئی وہ لوگ جلدی مدینہ منورہ کی طرف اور خواتین کی طرف چلے گئے ہیں (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (عنقریب یہ لوگ اسے چھوڑ دیں گے حالانکہ یہ اس وقت سب سے بہتر ہو گا پھر آپ نے ارشاد فرمایا: کاش مجھے معلوم ہوتا کہ کب یمن سے ایک آگ نکلے گی جو وراق کے پہاڑ سے نکلے گی اور بصری میں موجود اونٹوں کی گردنوں کو روشن کر دے گی تم اسے یوں دیکھو گے جیسے دن کی روشنی ہوتی ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 5924]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (144/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20782»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12600
عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: أَقْبَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَأَيْنَا ذَا الْحُلَيْفَةِ، فَتَعَجَّلَ رِجَالٌ إِلَى الْمَدِينَةِ، وَبَاتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَبِتْنَا مَعَهُ، فَلَمَّا أَصْبَحَ سَأَلَ عَنْهُمْ، فَقِيلَ: تَعَجَّلُوا إِلَى الْمَدِينَةِ. فَقَالَ:" تَعَجَّلُوا إِلَى الْمَدِينَةِ وَالنِّسَاءِ، أَمَا إِنَّهُمْ سَيَدَعُونَهَا أَحْسَنَ مَا كَانَتْ". ثُمَّ قَالَ:" لَيْتَ شِعْرِي مَتَى تَخْرُجُ نَارٌ مِنَ الْيَمَنِ مِنْ جَبَلِ الْوَرَّاقِ، تُضِيءُ مِنْهَا أَعْنَاقُ الْإِبِلِ بُرُوكًا بِبُصْرَى كَضَوْءِ النَّهَارِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ حَبِيبِ بْنِ جَمَّازٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آ رہے تھے، ہم نے ذوالحلیفہ کو دیکھا تو کچھ افراد مدینہ منورہ کی طرف جلدی روانہ ہو گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے رات وہیں بسر کی، ہم نے بھی رات وہیں بسر کی، صبح کے وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کے بارے میں دریافت کیا، تو عرض کی گئی: وہ مدینہ کی طرف جلدی چلے گئے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ لوگ مدینہ کی طرف اور عورتوں کی طرف جلدی چلے گئے ہیں، یہ لوگ عنقریب مدینہ کو چھوڑ دیں گے، جب کہ وہ اس سے پہلے کے مقابلے میں زیادہ اچھی حالت میں ہو گا، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: کاش مجھے معلوم ہوتا کہ کب یمن سے ایک آگ نکلے گی جو وراق کے پہاڑ سے نکلے گی اور اُس کے ذریعے بصریٰ میں بیٹھے ہوئے اونٹوں کی گردنیں روشن ہو جائیں گی، یوں جیسے دن کی روشنی ہوتی ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف حبیب بن جماز کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12600]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (144/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20782، وأخرجه مسند البزار برقم: 4030»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں