الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
55. بَابٌ فِي الْعُطَاسِ وَمَا يَقُولُ الْعَاطِسُ وَمَا يُقَالُ لَهُ
چھینکنے کا بیان اور چھینکنے والا شخص کیا پڑھے اور اسے کیا کہا جائے؟
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 11371
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ دَنَا فَتَدَلَّى قَالَ: هُوَ مُحَمَّدٌ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَنَا فَتَدَلَّى إِلَى رَبِّهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”پھر وہ قریب ہوا، اور مزید قریب ہوا“ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: اس سے مراد سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، جو قریب ہوئے اور پھر اپنے پروردگار کے قریب تر ہو گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 11371]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 11371]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11328)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11328»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12906
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا عَطَسَ أَحَدُكُمْ فَقَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ، قَالَتِ الْمَلَائِكَةُ: رَبِّ الْعَالَمِينَ، فَإِذَا قَالَ: رَبُّ الْعَالَمِينَ، قَالَتِ الْمَلَائِكَةُ: رَحِمَكَ اللَّهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ وَقَدِ اخْتَلَطَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب کوئی شخص چھینکے تو وہ الحمدللہ کہے، تو فرشتے یہ کہتے ہیں: رب العالمین (یعنی اس اللہ کے لئے حمد مخصوص ہے، جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے) اور جب بندے نے ساتھ رب العالمین بھی کہا:، تو فرشتے یہ کہتے ہیں: اللہ تعالیٰ تم پر رحم کرے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12906]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12906]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12284)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12284، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 305»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف