الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
127. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْغِيبَةِ وَالنَّمِيمَةِ
غیبت کرنے اور چغلی کرنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 13139
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ، يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" خِيَارُ عِبَادِ اللَّهِ الَّذِينَ إِذَا رُؤُوا ذُكِرَ اللَّهُ، وَشِرَارُ عِبَادِ اللَّهِ الْمَشَّاؤُونَ بِالنَّمِيمَةِ، الْمُفَرِّقُونَ بَيْنَ الْأَحِبَّةِ، الْبَاغُونَ لِلْبُرَآءِ الْعَنَتَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبدالرحمن بن غنم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ان تک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ حدیث پہنچی ہے (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”اللہ کے بندوں میں سب سے بہتر وہ لوگ ہیں جب انہیں دیکھا جائے تو اللہ یاد آ جائے اور اللہ کے بندوں میں سب سے برے وہ لوگ ہیں، جو چغلی کرتے ہیں، دوستوں کے درمیان علیحدگی پیدا کرتے ہیں، اور شریف لوگوں کے بارے میں سرکشی تلاش کرتے ہیں۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13139]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13139]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المستند (227/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17537»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 13140
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" خِيَارُ أُمَّتِي الَّذِينَ إِذَا رُؤُوا ذُكِرَ اللَّهُ، وَإِنَّ شِرَارَ أُمَّتِي الْمَشَّاؤُونَ بِالنَّمِيمَةِ، الْمُفَرِّقُونَ بَيْنَ الْأَحِبَّةِ، الْبَاغُونَ لِلْبُرَآءِ الْعَنَتَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ رَبِيعَةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میری امت کے بہترین لوگ وہ ہیں، جو نظر آئیں تو اللہ تعالیٰ یاد آ جائے اور میری امت کے برے لوگ وہ ہیں، جو چغلی کرتے ہیں، دوستوں کے درمیان علیحدگی پیدا کرتے ہیں اور شریف لوگوں کے بارے میں سرکشی تلاش کرتے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ربیعہ ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13140]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ربیعہ ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13140]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 2719»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً