الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
14. بَابُ صِلَةِ الرَّحِمِ وَإِنْ قُطِعَتْ
صلہ رحمی کرنا، اگرچہ (دوسرے فریق کی طرف سے) قطع رحمی کی جا رہی ہو
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 12126
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: أَوْصَانِي خَلِيلِي - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ لَا يَأْخُذَنِي فِي اللَّهِ لَوْمَةُ لَائِمٍ، وَأَنْ أَنْظُرَ إِلَى مَنْ هُوَ أَسْفَلَ مِنِّي، وَلَا أَنْظُرَ إِلَى مَنْ هُوَ فَوْقِي، وَأَوْصَانِي بِحُبِّ الْمَسَاكِينِ وَالدُّنُوِّ مِنْهُمْ، وَأَوْصَانِي بِقَوْلِ الْحَقِّ وَإِنْ كَانَ مُرًّا، وَأَوْصَانِي بِصِلَةِ الرَّحِمِ وَإِنْ أَدْبَرَتْ، وَأَوْصَانِي أَنْ لَا أَسْأَلَ النَّاسَ شَيْئًا، وَأَوْصَانِي أَنْ أُكْثِرَ مِنْ قَوْلِ: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ فَإِنَّهَا مِنْ كُنُوزِ الْجَنَّةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ، وَزَادَ: وَأَنْ لَا أَسْأَلَ النَّاسَ شَيْئًا، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ سَلَّامٍ أَبِي الْمُنْذِرِ وَهُوَ ثِقَةٌ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میرے خلیل (یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ) نے مجھے یہ تلقین کی تھی کہ اللہ تعالیٰ کے بارے میں کسی ملامت کرنے والی ملامت، مجھ پر اثر انداز نہ ہو، اور میں اُس کا جائزہ لوں کہ جو شخص مجھ سے نیچے ہے، اس کی طرف نہ دیکھوں، جو مجھ سے اوپر ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے مسکینوں کے ساتھ محبت رکھنے اور ان کے ساتھ رہنے کی تلقین کی تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حق بات کہنے کی تلقین کی تھی، اگرچہ وہ کڑوی ہو اور آپ نے مجھے صلہ رحمی کرنے کی تلقین کی تھی، اگرچہ دوسرا شخص پیٹھ پھیر رہا ہو، اور آپ نے مجھے یہ تلقین کی تھی کہ میں لوگوں سے کچھ نہیں مانگوں گا، اور آپ نے مجھے یہ تلقین کی تھی کہ میں کثرت کے ساتھ لا حول ولا قوة الا بالله العلی العظیم پڑھتا رہوں گا، کیونکہ یہ جنت کے خزانوں میں سے ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے اور یہ الفاظ زائد نقل کئے ہیں: ”اور یہ کہ میں لوگوں سے کچھ نہیں مانگوں گا۔“ اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف سلام بن ابومنذر کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے، یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 12126]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے اور یہ الفاظ زائد نقل کئے ہیں: ”اور یہ کہ میں لوگوں سے کچھ نہیں مانگوں گا۔“ اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف سلام بن ابومنذر کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے، یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 12126]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 20906، وأخرجه مسند البزار برقم: 3966، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1649، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6128/3»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13472
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: أَوْصَانِي خَلِيلِي - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ لَا تَأْخُذَنِي فِي اللَّهِ لَوْمَةُ لَائِمٍ، وَأَوْصَانِي بِصِلَةِ الرَّحِمِ وَإِنْ أَدْبَرَتْ. فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْكَبِيرِ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ وَالْبَزَّارُ وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ سَلَامِ بْنِ الْمُنْذِرِ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میرے خلیل صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ تلقین کی تھی کہ اللہ تعالیٰ کے بارے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت مجھے اپنی گرفت میں نہ لے اور آپ نے مجھے صلہ رحمی کرنے کی تلقین کی تھی، اگرچہ (دوسرا رشتہ دار) پیٹھ پھیر رہا ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم کبیر میں ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے، یہ امام بزار نے بھی نقل کی ہے، امام طبرانی کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف سلام بن منذر کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13472]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم کبیر میں ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے، یہ امام بزار نے بھی نقل کی ہے، امام طبرانی کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف سلام بن منذر کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13472]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (758) أخرجه البزار فى المسند (3309) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1649 و 1648) اخرجه احمد فى المسند (15/5)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح