🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
36. بَابُ الْإِخَاءِ بَيْنَ الْمُسْلِمِينَ
مسلمانوں کے درمیان بھائی چارہ
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13577
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: آخَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنَ زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ وَحَمْزَةَ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ الْفَرَوِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کے درمیان بھائی چارہ قائم کیا تھا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسحاق فروی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13577]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1916) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4658)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13579
وَفِي رِوَايَةٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَيْضًا قَالَ: قَالَ زَيْدُ بْنُ حَارِثَةَ فِي ابْنَةِ حَمْزَةَ: ابْنَةُ أَخِي، آخَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنِي وَبَيْنَ أَبِيهَا. وَفِي إِسْنَادِهِمَا الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما ہی سے منقول ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: انہوں نے فرمایا: سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی کے بارے میں یہ کہا: یہ میری بھتیجی ہے، اللہ کے رسول نے میرے اور اس لڑکی کے باپ کے درمیان بھائی چارہ قائم کیا تھا۔ ان دونوں کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے، اور وہ مدلس ہے، ان دونوں روایات کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13579]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4661) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (2040)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں