الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
58. بَابُ رَحْمَةِ النَّاسِ
لوگوں پر رحمت کرنا
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 12731
وَعَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَنْ تُؤْمِنُوا حَتَّى تَحَابُّوا، أَلَا أَدُلُّكُمْ عَلَى مَا تَحَابُّونَ عَلَيْهِ؟". قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" أَفْشُوا السَّلَامَ بَيْنَكُمْ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَا تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ حَتَّى تَرَاحَمُوا". قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، كُلُّنَا رَحِيمٌ. قَالَ:" إِنَّهُ لَيْسَ بِرَحْمَةِ أَحَدِكُمْ صَاحِبَهُ، وَلَكِنَّ رَحْمَةَ الْعَامَّةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ وَقَدْ وُثِّقَ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ. وَلِهَذَا الْحَدِيثِ طَرِيقٌ فِي كِتَابِ التَّوْبَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ وَقَدْ وُثِّقَ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ. وَلِهَذَا الْحَدِيثِ طَرِيقٌ فِي كِتَابِ التَّوْبَةِ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں۔ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تم لوگ اس وقت تک مؤمن نہیں ہو گے جب تک ایک دوسرے سے محبت نہیں رکھتے، کیا میں تمہاری رہنمائی اس چیز کی طرف نہ کروں؟ جس کی وجہ سے تم ایک دوسرے سے محبت رکھو گے، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! جی ہاں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اپنے درمیان سلام کو پھیلاؤ، اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، تم لوگ اس وقت تک جنت میں داخل نہیں ہو گے، جب تک ایک دوسرے پر رحم نہیں کرتے، لوگوں نے عرض کی: جی ہاں ہم سب رحم کرنے والے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس سے مراد یہ نہیں ہے کہ کوئی شخص اپنے ساتھی پر رحمت کرے، بلکہ یہ عمومی رحمت مراد ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے، جس کی توثیق کی گئی ہے، اور ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ اس روایت کا ایک طریق کتاب التوبہ میں بھی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 12731]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2002)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13671
وَعَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَنْ تُؤْمِنُوا حَتَّى تَرَاحَمُوا". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كُلُّنَا رَحِيمٌ. قَالَ:" إِنَّهُ لَيْسَ بِرَحْمَةِ أَحَدِكُمْ صَاحِبَهُ، وَلَكِنَّهَا رَحْمَةُ النَّاسِ رَحْمَةُ الْعَامَّةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تم لوگ اُس وقت تک مومن نہیں ہو گے، جب تک ایک دوسرے پر رحم نہیں کرتے، لوگوں نے عرض کی: یا رسول الله! ہم سب رحم کرنے والے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس سے مراد، تم میں سے کسی ایک کا اپنے ساتھیوں پر رحم کرنا نہیں ہے، بلکہ اس سے مراد لوگوں پر رحمت کرنا، سب پر (یا عمومی طور پر) رحمت کرنا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13671]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13671]
تخریج الحدیث: «أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7390»
الحكم على الحديث:
إسنادہ راوی