🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. بَابُ مَا كَانَ عِنْدَ أَهْلِ الْكِتَابِ مِنْ أَمْرِ نُبُوَّتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
اہل کتاب کے پاس نبی اکرم ﷺ کی نبوت کے حوالے سے کیا علم تھا؟
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13899
وَعَنْ سَلْمَانَ قَالَ: كُنْتُ مِنْ أَبْنَاءِ أَسَاوِرَةِ فَارِسَ، قَالَ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
فَانْطَلَقْتُ تَرْفَعُنِي أَرْضٌ وَتَخْفِضُنِي أُخْرَى، حَتَّى مَرَرْتُ عَلَى قَوْمٍ [ مِنْ الْأَعْرَابِ ] فَاسْتَعْبَدُونِي فَبَاعُونِي، حَتَّى اشْتَرَتْنِي امْرَأَةٌ، فَسَمِعْتُهُمْ يَذْكُرُونَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكَانَ الْعَيْشُ عَزِيزًا فَقُلْتُ لَهَا: هَبِي لِي يَوْمًا، قَالَتْ: نَعَمْ، فَانْطَلَقْتُ فَاحْتَطَبْتُ حَطَبًا فَبِعْتُهُ فَصَنَعْتُ طَعَامًا، فَأَتَيْتُ بِهِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَضَعْتُهُ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَقَالَ:" مَا هَذَا؟"، فَقُلْتُ: صَدَقَةٌ، فَقَالَ لِأَصْحَابِهِ:" كُلُوا"، وَلَمْ يَأْكُلْ، فَقُلْتُ: هَذِهِ مِنْ عَلَامَاتِهِ، ثُمَّ مَكَثْتُ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ أَمْكُثَ، فَقُلْتُ لِمَوْلَاتِي: هِبِي لِي يَوْمًا، قَالَتْ: نَعَمْ، فَانْطَلَقْتُ فَاحْتَطَبْتُ حَطَبًا فَبِعْتُهُ بِأَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ، فَصَنَعْتُ طَعَامًا فَأَتَيْتُهُ بِهِ وَهُوَ جَالِسٌ بَيْنَ أَصْحَابِهِ، فَوَضَعْتُهُ بَيْنَ يَدَيْهِ فَقَالَ:" مَا هَذَا؟"، فَقُلْتُ: هَدِيَّةٌ، فَوَضَعَ يَدَهُ، وَقَالَ لِأَصْحَابِهِ:" خُذُوا بِاسْمِ اللَّهِ"، وَقُمْتُ خَلْفَهُ فَوَضَعَ رِدَاءَهُ، فَإِذَا خَاتَمُ النُّبُوَّةِ، فَقُلْتُ: أَشْهَدُ أَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ، فَقَالَ:" وَمَا ذَاكَ؟"، فَحَدَّثْتُهُ عَنِ الرَّجُلِ، فَقُلْتُ لَهُ: أَيَدْخُلُ الْجَنَّةَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَإِنَّهُ حَدَّثَنِي أَنَّكَ نَبِيٌّ؟ فَقَالَ:" لَنْ يَدْخُلَ الْجَنَّةَ إِلَّا نَفْسٌ مُسْلِمَةٌ، فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهُ أَخْبَرَنِي أَنَّكَ نَبِيٌّ أَيَدْخُلُ الْجَنَّةَ؟ قَالَ: لَنْ يَدْخُلَ الْجَنَّةَ إِلَّا نَفْسٌ مُسْلِمَةٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میرا تعلق فارس کے خوشحال لوگوں سے تھا، راوی کہتے ہیں: اس کے بعد انہوں نے پوری روایت ذکر کی ہے، جس میں آگے چل کے یہ الفاظ ہیں: ”میں مختلف علاقوں سے گزرتا ہوا کچھ لوگوں کے پاس آیا، جو دیہاتی تھے انہوں نے مجھے غلام بنا لیا اور مجھے فروخت کر دیا، یہاں تک کہ ایک عورت نے مجھے خرید لیا، میں نے ان لوگوں کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر کرتے ہوئے سنا اور ان دنوں گزر بسر بہت مشکل تھی، ایک دن میں نے اپنی مالکن سے کہا: آپ مجھے ایک دن کی چھٹی دے دیں، اس نے کہا: ٹھیک ہے، میں گیا، میں نے لکڑیاں اکٹھی کیں، انہیں فروخت کیا، ان کے ذریعے کھانا تیار کیا اور وہ لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے رکھ دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: یہ کیا ہے، میں نے عرض کی: یہ صدقہ ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے فرمایا: تم لوگ کھا لو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خود اسے نہیں کھایا، تو میں نے سوچا: یہ ان کی مخصوص علامات میں سے ایک ہے۔ پھر جتنا عرصہ اللہ کو منظور تھا اتنا عرصہ گزر گیا، پھر میں نے اپنی مالکن سے کہا: آپ مجھے ایک دن کی چھٹی دے دیں، اس نے کہا: ٹھیک ہے، میں گیا، میں نے لکڑیاں اکٹھی کیں، انہیں زیادہ قیمت میں فروخت کیا، ان کے ذریعے کھانا تیار کیا، اسے لے کر آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اصحاب کے درمیان تشریف فرما تھے، وہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے رکھا، آپ نے دریافت کیا: یہ کیا ہے، میں نے عرض کی یہ تحفہ ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک اس میں رکھا اور اپنے ساتھیوں سے فرمایا: تم لوگ اللہ کا نام لے کر کھاؤ، میں آپ کے پیچھے کھڑا ہوا، آپ نے چادر ہٹائی تو مہر نبوت نظر آ گئی، میں نے کہا: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ آپ اللہ کے رسول ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: وہ کس وجہ سے؟ تو میں نے آپ کو اس شخص کے بارے میں بتایا، میں نے آپ کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! کیا وہ شخص جنت میں جائے گا؟ جس نے مجھے یہ بتایا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جنت میں صرف مسلمان جان داخل ہو گی، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس نے مجھے یہ بتایا تھا کہ آپ نبی ہیں، تو کیا وہ جنت میں ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جنت میں صرف مسلمان داخل ہو گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13899]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6155) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (438/5)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15835
وَعَنْ سَلْمَانَ قَالَ: كُنْتُ مِنْ أَبْنَاءِ أَسَاوِرَةِ فَارِسٍ قَالَ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. قَالَ: فَانْطَلَقْتُ تَرْفَعُنِي أَرْضٌ وَتَخْفِضُنِي أُخْرَى، حَتَّى مَرَرْتُ عَلَى قَوْمٍ مِنَ الْأَعْرَابِ فَاسْتَعْبَدُونِي فَبَاعُونِي، حَتَّى اشْتَرَتْنِي امْرَأَةٌ، فَسَمِعْتُهُمْ يَذْكُرُونَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكَانَ الْعَيْشُ عَزِيزًا، فَقُلْتُ لَهَا: هَبِي لِي يَوْمًا، قَالَتْ: نَعَمْ قَالَ: فَانْطَلَقْتُ فَاحْتَطَبْتُ حَطَبًا فَبِعْتُهُ، فَصَنَعْتُ طَعَامًا، فَأَتَيْتُ بِهِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَضَعْتُهُ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَقَالَ:" مَا هَذَا؟". قُلْتُ: صَدَقَةٌ، فَقَالَ لِأَصْحَابِهِ:" كُلُوا". وَلَمْ يَأْكُلْ، فَقُلْتُ: هَذِهِ مِنْ عَلَامَاتِهِ.
ثُمَّ مَكَثْتُ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ أَمْكُثَ، فَقُلْتُ لِمَوْلَاتِي: هَبِي لِي يَوْمًا، قَالَتْ: نَعَمْ، فَانْطَلَقْتُ فَاحْتَطَبْتُ حَطَبًا فَبِعْتُهُ بِأَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ، فَصَنَعْتُ طَعَامًا، فَأَتَيْتُهُ بِهِ، وَهُوَ جَالِسٌ بَيْنَ أَصْحَابِهِ، فَوَضَعْتُهُ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَقَالَ:" مَا هَذَا؟". فَقُلْتُ: هَدِيَّةٌ، فَوَضَعَ يَدَهُ وَقَالَ لِأَصْحَابِهِ:" خُذُوا بِسْمِ اللَّهِ".
وَقُمْتُ فَوَضَعَ رِدَاءَهُ، فَإِذَا خَاتَمُ النُّبُوَّةِ، فَقُلْتُ: أَشْهَدُ أَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ، فَقَالَ:" وَمَا ذَاكَ؟". فَحَدَّثْتُهُ عَنِ الرَّجُلِ، فَقُلْتُ لَهُ: أَيَدْخُلُ الْجَنَّةَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَإِنَّهُ حَدَّثَنِي أَنَّكَ نَبِيٌّ قَالَ:" لَنْ يَدْخُلَ الْجَنَّةَ إِلَّا نَفْسٌ مُسْلِمَةٌ".
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں فارس کے ”اساور ہ“ (ایک مخصوص قوم مراد ہے) میں سے تھا، راوی کہتے ہیں: اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے، وہ بیان کرتے ہیں: پھر میں روانہ ہوا، مختلف علاقوں سے گزرتا ہوا میں کچھ دیہاتیوں کے پاس سے گزرا، انہوں نے مجھے غلام بنا کے مجھے فروخت کر دیا، یہاں تک کہ ایک عورت نے مجھے خرید لیا، میں نے اُن لوگوں کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر کرتے ہوئے سنا، ان دنوں گزر بسر بہت مشکل تھی، میں نے اس خاتون سے کہا: آپ مجھے ایک دن کی چھٹی دے دیں، اس خاتون نے کہا: ٹھیک ہے، سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں گیا، میں نے لکڑیاں اکٹھی کیں، انہیں فروخت کیا پھر کھانا تیار کیا اور اسے لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، وہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے رکھ دیا، آپ نے دریافت کیا: یہ کیا ہے؟ میں نے عرض کی: یہ صدقہ ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے فرمایا: تم لوگ کھا لو! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خود اسے نہیں کھایا، میں نے سوچا یہ ان کی مخصوص علامات میں سے ایک ہے، پھر جتنا عرصہ اللہ کو منظور تھا، اتنا عرصہ گزر گیا، پھر میں نے اپنی مالکن سے کہا: آپ مجھے ایک دن کی چھٹی دیں، اس خاتون نے کہا: ٹھیک ہے، پھر میں گیا، میں نے لکڑیاں اکٹھی کیں، پھر میں نے انہیں پہلے سے زیادہ قیمت پر فروخت کیا اور اس کے ذریعے کھانا تیار کیا، میں وہ کھانا لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، آپ اس وقت اپنے اصحاب کے درمیان تشریف فرما تھے، میں نے وہ کھانا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے رکھا، آپ نے دریافت کیا: یہ کیا ہے؟ میں نے عرض کی: یہ تحفہ ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا، آپ نے اپنے اصحاب سے فرمایا: تم لوگ بھی اللہ کا نام لے کر لو، میں اُٹھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی چادر ہٹائی، تو وہاں مہر نبوت موجود تھی، میں نے عرض کی: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ آپ اللہ کے رسول ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اس کی وجہ کیا ہے؟ تو میں نے آپ کو اس شخص کے بارے میں بتایا، پھر میں نے آپ سے دریافت کیا: یا رسول اللہ! کیا وہ شخص جنت میں داخل ہو گا؟ اس نے مجھے یہ بتایا تھا کہ آپ نبی ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جنت میں صرف مسلمان داخل ہو گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 15835]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 23200، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6602»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں