الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
18. بَابُ عُمُومِ بَعْثَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
آپ ﷺ کی بعثت کا عمومی ہونا
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 13945
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أُعْطِيتُ خَمْسًا لَمْ يُعْطَهُنَّ نَبِيٌّ قَبْلِي، وَلَا أَقُولَنَّ فَخْرًا: بُعِثْتُ إِلَى الْأَحْمَرِ وَالْأَسْوَدِ، وَنُصِرْتُ بِالرُّعْبِ مَسِيرَةَ شَهْرٍ، وَأُحِلَّتْ لِي الْغَنَائِمُ وَلَمْ تَحِلَّ لِأَحَدٍ قَبْلِي، وَجُعِلَتْ لِي الْأَرْضُ مَسْجِدًا وَطَهُورًا، وَأُعْطِيتُ الشَّفَاعَةَ فَأَخَّرْتُهَا لِأُمَّتِي، فَهِيَ لِمَنْ مَاتَ لَا يُشْرِكُ بِاللَّهِ شَيْئًا".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے پانچ چیزیں عطا کی گئی ہیں، جو مجھ سے پہلے کسی نبی کو عطا نہیں کی گئی ہیں اور میں یہ بات فخر کے طور پر نہیں کہہ رہا، مجھے ہر سفید فام اور ہر سیاہ فام کی طرف مبعوث کیا گیا، اور ایک ماہ کے فاصلے سے رعب کے ذریعے میری مدد کی گئی، اور میرے لئے مال غنیمت کو حلال قرار دیا گیا، جو مجھ سے پہلے کسی کے لئے حلال قرار نہیں دیا گیا، اور میرے لئے زمین کو جائے نماز اور طہارت کا ذریعہ بنا دیا گیا، اور مجھے شفاعت عطا کی گئی ہے، جسے میں نے اپنی امت کے لئے مؤخر کر دیا، اور یہ ہر اس فرد کے لئے ہو گی، جو ایسی حالت میں مرے گا کہ وہ کسی کو اللہ کا شریک نہ ٹھہراتا ہو۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13945]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3460) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11047) أخرجه الطبراني فى المعجم الصغير 2742، أخرجه مسند أحمد برقم: 2737، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11085، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4487»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13947
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أُعْطِيتُ خَمْسًا لَمْ يُعْطَهَا أَحَدٌ قَبْلِي مِنَ الْأَنْبِيَاءِ: جُعِلَتْ لِيَ الْأَرْضُ طَهُورًا وَمَسْجِدًا، وَلَمْ يَكُنْ مِنَ الْأَنْبِيَاءِ... يُصَلِّي حَتَّى يَبْلُغَ مِحْرَابَهُ، وَنُصِرْتُ بِالرُّعْبِ مَسِيرَةَ شَهْرٍ، يَكُونُ بَيْنَ يَدَيَّ أَيِ الْمُشْرِكِينَ، فَيَقْذِفُ اللَّهُ الرُّعْبَ فِي قُلُوبِهِمْ، وَكَانَ النَّبِيُّ يُبْعَثُ إِلَى خَاصَّةِ قَوْمِهِ، وَبُعِثْتُ أَنَا إِلَى الْجِنِّ وَالْإِنْسِ، وَكَانَتِ الْأَنْبِيَاءُ يَعْزِلُونَ الْخُمْسَ فَتَجِيءُ النَّارُ فَتَأْكُلُهُ، وَأُمِرْتُ أَنَا أَنْ أُقَسِّمَهَا فِي فُقَرَاءِ أُمَّتِي، وَلَمْ يَبْقَ نَبِيٌّ إِلَّا أُعْطِيَ شَفَاعَةً، وَأَخَّرْتُ أَنَا شَفَاعَتِي لِأُمَّتِي". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے پانچ خصوصیات عطا کی گئی ہیں، جو مجھ سے پہلے دیگر انبیاء کو عطا نہیں کی گئی ہیں، میرے لئے تمام زمین کو طہارت کے حصول کا ذریعہ اور جائے نماز بنا دیا گیا، یہ چیز پہلے انبیاء کرام کے لئے نہیں تھی، وہ اس وقت نماز ادا کر سکتے تھے، جب وہ محراب میں (یعنی نماز کے مخصوص مقام پر) پہنچ جاتے تھے، اور رعب کے ذریعے میری مدد کی گئی، مشرکین ایک ماہ کے فاصلے پر ہوتے ہیں، تو اللہ تعالیٰ اُن لوگوں کے دلوں میں میرا رعب ڈال دیتا ہے، اور ہر نبی کو اُس کی مخصوص قوم کی طرف مبعوث کیا گیا، اور مجھے تمام جنات اور انسانوں کی طرف مبعوث کیا گیا، پہلے انبیاء خمس کو الگ کر لیتے تھے، آگ آتی تھی اور اسے کھا لیتی تھی، اور مجھے یہ حکم دیا گیا کہ میں اُس کو اپنی امت کے غریب لوگوں میں تقسیم کر دوں، اور ہر نبی کو شفاعت عطا کی گئی، اور میں نے اپنی شفاعت اپنی امت کے لئے مؤخر کر لی (یا سنبھال کے رکھ لی)۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13947]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13947]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (24451)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف