الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
71. بَابٌ فِي التَّيَمُّمِ .
تیمم کا بیان
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 1409
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أُعْطِيتُ خَمْسًا لَمْ يُعْطَهُنَّ نَبِيٌّ قَبْلِي، بُعِثْتُ إِلَى النَّاسِ كَافَّةً ; الْأَحْمَرِ وَالْأَسْوَدِ، وَنُصِرْتُ بِالرُّعْبِ، يُرْعَبُ مِنِّي عَدُوِّي عَلَى مَسِيرَةِ شَهْرٍ، وَأُطْعِمْتُ الْمَغْنَمَ، وَجُعِلَتْ لِي الْأَرْضُ مَسْجِدًا وَطَهُورًا، وَأُعْطِيتُ الشَّفَاعَةَ، فَأَخَّرْتُهَا لِأُمَّتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَزَادَ:" وَكَانَ كُلُّ نَبِيٍّ يُبْعَثُ إِلَى قَرْيَتِهِ"، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ يَحْيَى بْنِ كُهَيْلٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ وَقَالَ: فِي رِوَايَتِهِ عَنْ أَبِيهِ بَعْضُ الْمَنَاكِيرِ.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے پانچ چیزیں عطا کی گئی ہیں، جو مجھ سے پہلے کسی نبی کو نہیں دی گئی ہیں، مجھے تمام بنی نوع انسان ہر سرخ فام (یعنی سفید فام) اور سیاہ فام کی طرف مبعوث کیا گیا، اور رعب کے ذریعے میری مدد کی گئی، ایک ماہ کی مسافت سے، میرا دشمن مجھ سے مرعوب ہو جاتا ہے، میرے لیے مال غنیمت کو حلال قرار دیا گیا، میرے لیے تمام روئے زمین کو نماز کی جگہ اور طہارت کے حصول کا ذریعہ قرار دیا گیا، مجھے شفاعت عطا کی گئی، تو میں نے قیامت کے دن اپنی امت کے لئے اُسے مؤخر کر دیا (یعنی سنبھال کر رکھ لیا)۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”ہر نبی کو اُس کی بستی کی طرف مبعوث کیا گیا“۔۔۔۔۔۔۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن اسماعیل بن یحیی بن کہیل ہے اور وہ ضعیف ہے، ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے، وہ فرماتے ہیں: اس نے اپنے باپ سے جو روایات نقل کی ہیں، ان میں کچھ منکر ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1409]

تخریج الحدیث: «سنن الدارمي كتاب الصلاة باب الارض كلها طاهرة ما لا المقبرة والحمام 1409 مصنف ابن ابي شيبة كتاب الفضائل، باب ما اعطى الله تعالى محمدا صلى الله عليه وسلم 31007 مسند احمد بن حنبل، مسند عبد الله بن العباس بن عبد المطلب 2662 البحر الزخار مسند البزار ومما روى محمد بن على بن ابي طالب وهو أبن الحنفية 592 المعجم للطيراني الأوسط للطبراني باب العين باب الميم من اسمه محمد 7612 المعجم الكبير من اسمه عبد الله وما اسند عبد الله بن عباس رضى الله عنهما مجاهد، 10842، أخرجه مسند البزار برقم: 4077، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13522»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف ولکن عند الشواھد حدیث صحیح ولہ شاہد
حدیث نمبر: 13953
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أُعْطِيتُ خَمْسًا لَمْ يُعْطَهَا نَبِيٌّ قَبْلِي: بُعِثْتُ إِلَى النَّاسِ كَافَّةً الْأَحْمَرَ وَالْأَسْوَدَ، وَإِنَّمَا كَانَ كُلُّ نَبِيٍّ يُبْعَثُ إِلَى قَرْيَتِهِ، وَنُصِرْتُ بِالرُّعْبِ، يُرْعَبُ مِنِّي عَدُوِّي مَسِيرَةَ شَهْرٍ، وَأُعْطِيتُ الْمَغْنَمَ، وَجُعِلَتْ لِيَ الْأَرْضُ مَسْجِدًا وَطَهُورًا، وَأُعْطِيتُ الشَّفَاعَةَ فَأَخَّرْتُهَا لِأُمَّتِي"، رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى بْنِ كُهَيْلٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے پانچ خصوصیات عطا کی گئی ہیں، جو مجھ سے پہلے کسی نبی کو نہیں دی گئی ہیں، مجھے تمام لوگوں، ہر سفید فام اور سیاہ فام کی طرف مبعوث کیا گیا، جبکہ دوسرے ہر نبی کو اس کی مخصوص بستی کی طرف مبعوث کیا گیا، اور رعب کے ذریعے میری مدد کی گئی ہے، ایک ماہ کے فاصلے سے میرا دشمن مجھ سے مرعوب ہو جاتا ہے، اور مجھے مال غنیمت عطا کیا گیا، اور میرے لئے زمین کو نماز کی جگہ اور طہارت کا ذریعہ بنا دیا گیا، اور مجھے شفاعت عطا کی گئی، اور وہ میں نے اپنی امت کے لئے مؤخر کر دی (یا سنبھال کے رکھ لی)۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن یحیی کہیلی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 13953]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن یحیی کہیلی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 13953]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1322)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13522»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف