الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 14290
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: وَاللَّهِ إِنِّي لَفِي بَيْتِي ذَاتَ يَوْمٍ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْفِنَاءِ وَأَصْحَابُهُ، وَالسِّتْرُ بَيْنِي وَبَيْنَهُمْ، إِذْ أَقْبَلَ أَبُو بَكْرٍ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى عَتِيقٍ مِنَ النَّارِ فَلْيَنْظُرْ إِلَى أَبِي بَكْرٍ، وَإِنَّ اسْمَهُ الَّذِي سَمَّاهُ أَهْلُهُ: لَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُثْمَانَ، فَغَلَبَ عَلَيْهِ اسْمُ عَتِيقٍ".
قُلْتُ: بَعْضُهُ رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ مُوسَى الطَّلْحِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: بَعْضُهُ رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ مُوسَى الطَّلْحِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: اللہ کی قسم! ایک دن میں اپنے گھر میں موجود تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب صحن میں موجود تھے، میرے اور ان لوگوں کے درمیان پردہ حائل تھا، اسی دوران سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ تشریف لائے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص یہ چاہتا ہو کہ وہ جہنم سے آزاد شدہ کسی شخص کو دیکھے تو اسے ابوبکر کو دیکھ لینا چاہیے، ان کا وہ نام جو ان کے گھر والوں نے رکھا تھا وہ عبداللہ بن عثمان ہے، لیکن ان پر عتیق کا نام غالب آ گیا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں۔ اس روایت کا کچھ حصہ امام ترمذی نے نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی صالح بن موسیٰ طلحی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14290]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی صالح بن موسیٰ طلحی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14290]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4899) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14812
وَعَنْ عَائِشَةَ - أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ - قَالَتْ: وَاللَّهِ إِنِّي لَفِي بَيْتٍ ذَاتَ يَوْمٍ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَصْحَابُهُ فِي الْفِنَاءِ، وَالسِّتْرُ بَيْنِي وَبَيْنَهُمْ، إِذْ أَقْبَلَ طَلْحَةُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى رَجُلٍ يَمْشِي عَلَى [ ظَهْرِ ] الْأَرْضِ قَدْ قَضَى نَحْبَهُ فَلْيَنْظُرْ إِلَى طَلْحَةَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ مُوسَى، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ مُوسَى، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: اللہ کی قسم! میں ایک دن اپنے گھر میں موجود تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب صحن میں موجود تھے میرے اور ان کے درمیان پردہ موجود تھا اسی دوران سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ تشریف لائے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص یہ چاہتا ہو کہ وہ کسی ایسے شخص کی طرف دیکھے جو زمین پر چل رہا ہو اور اس نے اپنی نذر کو پورا کر دیا ہو، تو اسے طلحہ کو دیکھ لینا چاہیے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی صالح بن موسیٰ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14812]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی صالح بن موسیٰ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14812]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4898)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً