الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
180. بَابُ فَضْلِ صُهَيْبٍ وَغَيْرِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت صہیب رضی اللہ عنہ اور دیگر حضرات کی فضیلت کا بیان
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 14928
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" أَنَا سَابِقُ الْعَرَبِ إِلَى الْجَنَّةِ، وَصُهَيْبُ سَابِقُ الرُّومِ إِلَى الْجَنَّةِ، وَبِلَالٌ سَابِقُ الْحَبَشَةِ إِلَى الْجَنَّةِ، وَسَلْمَانُ سَابِقُ فَارِسَ إِلَى الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ: أَيُّوبُ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ الصُّورِيُّ شَيْخُ الطَّبَرَانِيِّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ بَقِيَّةَ، وَقَدْ صَرَّحَ بِالسَّمَاعِ.

سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: عربوں میں جنت کی طرف سبقت لے جانا والا میں ہوں، رومیوں میں صہیب جنت کی طرف سبقت لے جانے والا ہے، حبشیوں میں بلال جنت کی طرف سبقت لے جانے والا ہے اور فارسیوں میں سلمان جنت کی طرف سبقت لے جانے والا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایوب بن ابوسلیمان صوری ہے، جو امام طبرانی کا استاد ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں اور بقیہ کا معاملہ مختلف ہے اور اس نے سماع کی صراحت کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14928]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (289)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7526، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3060»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15669
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" أَنَا سَابِقُ الْعَرَبِ إِلَى الْجَنَّةِ، وَصُهَيْبٌ سَابِقُ الرُّومِ إِلَى الْجَنَّةِ، وَبِلَالٌ سَابِقُ الْحَبَشَةِ إِلَى الْجَنَّةِ، وَسَلْمَانُ سَابِقُ الْفُرْسِ إِلَى الْجَنَّةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میں، عربوں میں سے جنت کی طرف سبقت لے جانے والا ہوں اور رومیوں میں سے، صہیب، جنت کی طرف سبقت لے جانے والا ہے اور حبشیوں میں سے بلال جنت کی طرف سبقت لے جانے والا ہے اور فارسیوں میں سے سلمان جنت کی طرف سبقت لے جانے والا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15669]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15669]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (289) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7526)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7526، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3060»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔