🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
237. بَابُ مَا جَاءَ فِي ضُمَامٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ضمام رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3147
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَاءَ ضِمَامُ بْنُ ثَعْلَبَةَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: أَلَا أَرْقِيكَ يَا مُحَمَّدُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْحَمْدُ لِلَّهِ نَحْمَدُهُ وَنَسْتَعِينُهُ، وَنَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ شُرُورِ أَنْفُسِنَا وَ [ مِنْ ] سَيِّئَاتِ أَعْمَالِنَا، مَنْ يَهْدِهِ اللَّهُ فَلَا مُضِلَّ لَهُ، وَمَنْ يُضْلِلْ فَلَا هَادِيَ لَهُ، وَأَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ وَيَأْتِي بِطُولِهِ فِي مَنَاقِبِهِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ وَلِابْنِ عَبَّاسٍ حَدِيثٌ فِي قِصَّةِ ضِمَادٍ - بِالدَّالِ - فِي الصَّحِيحِ وَهَذَا بِالْمِيمِ - رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ضمام بن ثعلبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور بولا: اے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کیا میں آپ کو دم نہ کروں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے ہم اس کی حمد بیان کرتے ہیں، اور اس سے مدد طلب کرتے ہیں، اور ہم اپنی ذات کی شر سے اور اپنے اعمال کی برائیوں سے اللہ تعالی کی پناہ مانگتے ہیں جس اللہ تعالی ہدایت نصیب کر دے اسے کوئی گمراہ کرنے والا نہیں ہے، اور جسے وہ گمراہ رہنے دے اسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں ہے، اور میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد انہوں نے یہ حدیث ذکر کی ہے، جو پوری حدیث مناقب سے متعلق باب میں آئے گی اگر اللہ نے چاہا سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے منقول ایک حدیث ضماد کے واقعہ کے بارے میں بھی ہے، جو ”صحیح“ میں مذکور ہے، لیکن یہاں اس شخص کا نام ”م“ کے ساتھ یعنی ضمام ذکر ہوا ہے
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 3147]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8148»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15984
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَاءَ ضُمَامُ بْنُ ثَعْلَبَةَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: أَلَا أَرْقِيكَ يَا مُحَمَّدُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْحَمْدُ لِلَّهِ نَسْتَعِينُهُ، وَنَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ شُرُورِ أَنْفُسِنَا وَمِنْ سَيِّئَاتِ أَعْمَالِنَا، مَنْ يَهْدِ اللَّهُ فَلَا مُضِلَّ لَهُ، وَمَنْ يُضْلِلْ فَلَا هَادِيَ لَهُ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ". قَالَ ضُمَامٌ: لَقَدْ قَرَأْتُ الْكُتُبَ، وَالتَّوْرَاةَ، وَالْإِنْجِيلَ، وَالزَّبُورَ، فَمَا سَمِعْتُ مِثْلَ هَذَا الْكَلَامِ! أَعِدْهُنَّ عَلَيَّ، فَأَعَادَهُنَّ عَلَيْهِ. ثُمَّ ذَكَرَ أَنَّهُ أَسْلَمَ.
قُلْتُ: حَدِيثُ ضُمَادٍ - بِالدَّالِ - فِي الصَّحِيحِ وَغَيْرِهِ، وَحَدِيثُ ضُمَامٍ بِالْمِيمِ لَمْ أَجِدْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَذَكَرَهُ بِالْمِيمِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ضمام بن ثعلبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور بولے: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! کیا میں آپ کو دم نہ کروں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے، ہم اسی سے مدد طلب کرتے ہیں اور اپنی ذات کے شر کے حوالے سے اور اپنے اعمال کی خرابیوں کے حوالے سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتے ہیں، جس شخص کو اللہ تعالیٰ ہدایت نصیب کر دے، اسے کوئی گمراہ کرنے والا نہیں ہے اور جسے اللہ تعالیٰ گمراہ رہنے دے، اُسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں ہے اور میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔“ تو ضمام نے کہا: میں نے کتابیں پڑھی ہیں، تورات، انجیل اور زبور پڑھی ہیں، لیکن میں نے اس طرح کا کلام نہیں سنا، آپ یہ کلمات میرے سامنے دہرائیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے سامنے یہ کلمات دہرائے، پھر راوی نے یہ بات ذکر کی ہے کہ انہوں نے اسلام قبول کر لیا۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں ”ضماد“ نامی فرد سے متعلق روایت مذکور ہے اور ”ضمام“ کا لفظ میں نے کسی روایت میں نہیں پایا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور انہوں نے فرد کا نام ”ضمام“ نقل کیا ہے اس روایت کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15984]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8147)، أخرجه صحيح مسلم برقم: 868، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3278، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2744، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8148»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں