الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابٌ فَرْضُ الصَّلَاةِ .
نماز کی فرضیت کا بیان
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 1613
وَعَنْ حُذَيْفَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْإِسْلَامُ ثَمَانِيَةُ أَسْهُمٍ، الْإِسْلَامُ سَهْمٌ وَالصَّلَاةُ سَهْمٌ".
وَقَدْ تَقَدَّمَ بِتَمَامِهِ وَأَحَادِيثُ أُخَرُ فِي الْإِيمَانِ، وَحَدِيثُ حُذَيْفَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ بِتَمَامِهِ وَأَحَادِيثُ أُخَرُ فِي الْإِيمَانِ، وَحَدِيثُ حُذَيْفَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اسلام کے آٹھ حصے ہیں، اسلام (یعنی ایمان کا زبانی اقرار) ایک حصہ ہے، نماز ایک حصہ ہے“۔ اس سے پہلے یہ حدیث مکمل گزر چکی ہے، اور دیگر احادیث بھی ایمان سے متعلق باب میں گزر چکی ہیں،
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1613]
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1613]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 4328
وَعَنْ حُذَيْفَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" الْإِسْلَامُ ثَمَانِيَةُ أَسْهُمٍ: الْإِسْلَامُ سَهْمٌ، وَالصَّلَاةُ سَهْمٌ، وَالصِّيَامُ سَهْمٌ، وَالزَّكَاةُ سَهْمٌ، وَحَجُّ الْبَيْتِ سَهْمٌ، وَالْأَمْرُ بِالْمَعْرُوفِ سَهْمٌ، وَالنَّهْيُ عَنِ الْمُنْكَرِ سَهْمٌ، وَالْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ سَهْمٌ، وَقَدْ خَابَ مَنْ لَا سَهْمَ لَهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ عَطَاءٍ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي الْإِيمَانِ أَحَادِيثُ نَحْوُ هَذَا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ عَطَاءٍ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي الْإِيمَانِ أَحَادِيثُ نَحْوُ هَذَا.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اسلام کے آٹھ حصے ہیں، اسلام (یعنی کلمہ شہادت پڑھنا) ایک حصہ ہے، نماز ایک حصہ ہے روزہ ایک حصہ ہے زکوۃ ایک حصہ ہے، بیت اللہ کا حج کرنا ایک حصہ ہے نیکی کا حکم دینا ایک حصہ ہے برائی سے منع کرنا ایک حصہ اللہ کی راہ میں جہاد کرنا ایک حصہ ہے، اور وہ شخص رسوا ہو گیا، جس کا کوئی حصہ نہ ہو“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یزید بن عطاء ہے، جسے امام أحمد نے ثقہ قرار دیا ہے، اور ایک جماعت نے اسے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں، اس سے پہلے ایمان سے متعلق باب میں اس نوعیت کی احادیث گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 4328]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 2927»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف