الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
40. بَابُ الْأَدْعِيَةِ الْمَأْثُورَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الَّتِي دَعَا بِهَا ، وَعَلَّمَهَا .
نبی اکرم ﷺ سے منقول دعاؤں کا بیان، جو آپ مانگا کرتے تھے، یا جن کی آپ نے تعلیم دی
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 17356
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: كَانَ عَامَّةُ دُعَاءِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي مَا أَخْطَأْتُ وَمَا تَعَمَّدْتُ، وَمَا أَسْرَرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ، وَمَا جَهِلْتُ وَمَا تَعَمَّدْتُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُهُمْ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَوْنٍ الْعُقَيْلِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیادہ تر دعا یہ ہوتی تھی:
«اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي مَا أَخْطَأْتُ وَمَا تَعَمَّدْتُ، وَمَا أَسْرَرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ، وَمَا جَهِلْتُ وَمَا تَعَمَّدْتُ»
”اے اللہ! میں نے جو خطا کی، جو جان بوجھ کے کیا، جو پوشیدہ طور پر کیا، جو اعلانیہ طور پر کیا، جو لاعلمی میں کیا، جو جان بوجھ کر کیا، ان (سب) کے حوالے سے میری مغفرت کر دے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام بزار اور امام طبرانی نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے، ان کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں صرف عون عقیلی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17356]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3199) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1201/18) اخرجه احمد فى المسند (437/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19423، وأخرجه مسند البزار برقم: 3525»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17413
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ أَوْ غَيْرِهِ: أَنْ حُصَيْنًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، لَعَبْدُ الْمُطَّلِبِ كَانَ خَيْرًا لِقَوْمِهِ مِنْكَ، كَانَ يُطْعِمُهُمُ الْكَبِدَ وَالسَّنَامَ، وَأَنْتَ تَنْحَرُهُمْ! فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَقُولَ لَهُ وَقَالَ لَهُ: مَا تَأْمُرُنِي أَنْ أَقُولَ؟ قَالَ:" قُلِ: اللَّهُمَّ قِنِي شَرَّ نَفْسِي، وَاعْزِمْ لِي عَلَى أَرْشَدِ أَمْرِي".
فَانْطَلَقَ فَأَسْلَمَ الرَّجُلُ ثُمَّ جَاءَ فَقَالَ: إِنِّي أَتَيْتُكَ فَقُلْتُ لِي:" قُلِ: اللَّهُمَّ قِنِي شَرَّ نَفْسِي، وَاعْزِمْ لِي عَلَى أَرْشَدِ أَمْرِي"، فَمَا أَقُولُ الْآنَ؟ قَالَ:" قُلِ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي مَا أَسْرَرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ، وَمَا أَخْطَأْتُ وَمَا عَمَدْتُ، وَمَا عَلِمْتُ وَمَا جَهِلْتُ"، رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ یا شاید کوئی اور بیان کرتے ہیں: سیدنا حصین رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور بولے: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! جناب عبدالمطلب اپنی قوم کے لئے آپ سے بہتر تھے، وہ انہیں جگر اور کوہان (کا گوشت وغیرہ) کھلایا کرتے تھے اور آپ ان لوگوں کو قربان کر رہے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے، جو اللہ کو منظور تھا، وہ اُن سے فرمایا، سیدنا حصین رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: آپ مجھے کیا حکم دیتے ہیں؟ کہ میں کیا پڑھوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم یہ پڑھو:
«اللَّهُمَّ قِنِي شَرَّ نَفْسِي، وَاعْزِمْ لِي عَلَى أَرْشَدِ أَمْرِي»
”اے اللہ! مجھے میری ذات کے شر سے بچا لے، اور مجھے میرے معاملے کے بارے میں سب سے زیادہ ہدایت والے طریقے پر پختہ کر دے۔“
پھر وہ صاحب چلے گئے، انہوں نے اسلام قبول کر لیا پھر وہ آئے اور بولے: میں آپ کے پاس آیا تھا اور آپ نے مجھ سے یہ کہا: تھا تم یہ پڑھو:

اب مجھے کیا پڑھنا چاہیے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم یہ پڑھو:
«اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي مَا أَسْرَرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ، وَمَا أَخْطَأْتُ وَمَا عَمَدْتُ، وَمَا عَلِمْتُ وَمَا جَهِلْتُ»
”اے اللہ! تو مغفرت کر دے اس چیز کی، جو میں نے پوشیدہ طور پر کیا اور اس کی جو میں نے اعلانیہ طور پر کیا، اس کی جو میں نے غلطی سے کیا، اس کی جو میں نے جان بوجھ کر کیا، اس کی جو میں جانتا ہوں، اور اس کی جس سے میں ناواقف ہوں۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17413]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (115/18) اخرجه احمد فى المسند (444/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19490، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1923، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3551، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11058»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح