الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
33. بَابٌ فِي الْإِنْفَاقِ وَالْإِمْسَاكِ .
خرچ کرنا اور روک کے رکھنا (یعنی خرچ نہ کرنا)
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 4682
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْتَفَتَ إِلَى أُحُدٍ فَقَالَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، مَا يَسُرُّنِي أَنَّ أُحُدًا تَحَوَّلَ لِآلِ مُحَمَّدٍ ذَهَبًا أُنْفِقُهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، أَمُوتُ يَوْمَ أَمُوتُ وَأَدَعُ مِنْهُ دِينَارَيْنِ إِلَّا دِينَارَيْنِ أُعِدُّهُمَا لِدَيْنٍ كَانَ عَلَيَّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَرَوَاهُ أَحْمَدُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَرَوَاهُ أَحْمَدُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُحد پہاڑ کی طرف توجہ کی اور یہ ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے مجھے یہ بات پسند نہیں ہے کہ اُحد پہاڑ آل محمد کے لئے سونے کا ہو جائے اور میں اسے اللہ کی راہ میں خرچ کروں اور پھر جس دن میں مروں تو میں نے اس میں سے دو دینار چھوڑے ہوئے ہوں البتہ ان دو دیناروں کا معاملہ مختلف ہے، جنہیں میں نے اپنا ذمہ لازم کسی قرض کی ادائیگی کے لئے رکھا ہوا ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کے رجال ثقہ ہیں اس روایت کو امام أحمد نے بھی نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 4682]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کے رجال ثقہ ہیں اس روایت کو امام أحمد نے بھی نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 4682]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11899)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2719، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11899، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2132»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17759
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْتَفَتَ إِلَى أُحُدٍ فَقَالَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، مَا يَسُرُّنِي أَنَّ أُحُدًا تَحَوَّلَ لِآلِ مُحَمَّدٍ ذَهَبًا أُنْفِقُهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، أَمُوتُ يَوْمَ أَمُوتُ أَدَعُ مِنْهُ دِينَارَيْنِ إِلَّا دِينَارَيْنِ أُعِدُّهُمَا لِدَيْنٍ إِنْ كَانَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ هِلَالِ بْنِ خَبَّابٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُحد پہاڑ کی طرف رخ کیا اور ارشاد فرمایا: ”اُس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، مجھے یہ بات پسند نہیں ہے کہ اُحد پہاڑ، آل محمد کے لیے سونے میں تبدیل ہو جائے، اور میں اُسے اللہ کی راہ میں خرچ کرتا رہوں، اور جس دن میرا انتقال ہو، تو میں نے اس میں سے دو دینار چھوڑے ہوں، سوائے ان دو دیناروں کے، جنہیں میں نے قرض کی ادائیگی کے لیے سنبھال کے رکھا ہو، اگر (کوئی قرض) ہو۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ہلال بن خباب کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17759]
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ہلال بن خباب کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17759]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (2684) اخرجه احمد فى المسند (300/1)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2719، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11899»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح