الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
13. بَابٌ فِي كَثْرَةِ مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّةِ نَبِيِّنَا مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
ہمارے نبی حضرت محمد ﷺ کی امت میں سے، جنت میں داخل ہونے والوں کی کثرت کا بیان
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 16729
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" كُلُّكُمْ فِي الْجَنَّةِ إِلَّا مَنْ شَرَدَ عَلَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - شِرَادَ الْبَعِيرِ عَلَى أَهْلِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرَوَاهُ فِي الْكَبِيرِ مَوْقُوفًا عَلَى أَبِي أُمَامَةَ. قَالَ: لَا يَبْقَى أَحَدٌ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ إِلَّا دَخَلَ الْجَنَّةَ إِلَّا مَنْ شَرَدَ عَلَى اللَّهِ كَشِرَادِ الْبَعِيرِ السُّوءِ عَلَى أَهْلِهِ، فَمَنْ لَمْ يُصَدِّقْنِي، فَإِنَّ اللَّهَ تَعَالَى يَقُولُ:" لَا يَصْلَاهَا إِلَّا الْأَشْقَى الَّذِي كَذَّبَ وَتَوَلَّى" كَذَّبَ بِمَا جَاءَ بِهِ مُحَمَّدٌ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَتَوَلَّى عَنْهُ. وَإِسْنَادُهُمَا حَسَنٌ.
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تم سب جنت میں جاؤ گے، البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے جو اللہ تعالیٰ کے سامنے یوں سرکشی کا مظاہرہ کرتا ہے، جس طرح اونٹ اپنے مالکان کے سامنے سرکشی کرتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے انہوں نے اسے معجم کبیر میں، سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ پر ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے، اس روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”اس اُمت میں سے کوئی باقی نہیں رہے گا مگر یہ کہ وہ جنت میں داخل ہو جائے گا، البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے جو اللہ تعالیٰ کے سامنے یوں سرکشی کا اظہار کرتا ہے جس طرح کوئی برا (یعنی سرکش) اونٹ اپنے مالکان کے سامنے سرکشی کرتا ہے، جو شخص میری بات کی تصدیق نہیں کرتا تو اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ”اس (یعنی جہنم) میں صرف کوئی بدنصیب ہی جائے گا۔“ اس سے مراد یہی ہے کہ وہ اس چیز کو جھٹلا دے جو سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم لے کر آئے ہیں، اور وہ اُس سے منہ موڑنے والا ہو۔ ان دونوں روایات کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 16729]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7730)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21723، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 191، 7702»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 18682
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: لَا يَبْقَى أَحَدٌ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ إِلَّا دَخَلَ الْجَنَّةَ إِلَّا مَنْ شَرَدَ عَلَى اللَّهِ شِرَادَ الْبَعِيرِ السُّوءِ عَلَى أَهْلِهِ، فَمَنْ لَمْ يُصَدِّقْنِي ; فَإِنَّ اللَّهَ تَعَالَى يَقُولُ: لَا يَصْلَاهَا إِلَّا الْأَشْقَى الَّذِي كَذَّبَ وَتَوَلَّى، كَذَّبَ بِمَا جَاءَ بِهِ مُحَمَّدٌ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَتَوَلَّى عَنْهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مَوْقُوفًا، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا عَلَى ضَعْفٍ فِي بَعْضِهِمْ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اس امت میں سے کوئی باقی نہیں رہے گا، مگر یہ کہ وہ جنت میں داخل ہو جائے گا (یعنی اس امت کا ہر فرد جنت میں داخل ہو جائے گا) البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے جو اللہ تعالیٰ کے سامنے یوں سرکشی کرے جس طرح اونٹ اپنے مالکان کے سامنے سرکشی کرتا ہے، جو شخص میری بات کی تصدیق نہیں کرتا، تو اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ”اس میں صرف انتہائی بدنصیب ہی جائے گا۔“ یعنی وہ شخص اس چیز کی تکذیب کرے جو سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم لے کر آئے تھے اور اس سے منہ پھیر لے۔
یہ روایت امام طبرانی نے موقوف روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے اگرچہ ان میں سے کچھ میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18682]
یہ روایت امام طبرانی نے موقوف روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے اگرچہ ان میں سے کچھ میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18682]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7730)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف