الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
14. بَابٌ ثَانٍ مِنْهُ فِي كَثْرَةِ مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ .
اس امت سے تعلق رکھنے والے، جنت مین داخل ہونے والے افراد کی کثرت کا مزید بیان
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 18690
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ قَالَتْ: خُسِفَتِ الشَّمْسُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَمِعْتُ رَجَّةَ النَّاسِ وَهُمْ يَقُولُونَ: آيَةٌ وَنَحْنُ يَوْمَئِذٍ فِي فَارِعٍ، فَخَرَجْتُ مُتَلَفِّعَةً بِقَطِيفَةٍ لِلزُّبَيْرِ حَتَّى دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَائِمٌ يُصَلِّي بِالنَّاسِ. قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ إِلَى أَنْ قَالَ:" وَقَدْ رَأَيْتُ خَمْسِينَ أَوْ سَبْعِينَ أَلْفًا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ فِي مِثْلِ صُورَةِ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ". فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ، قَالَ:" اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ مِنْهُمْ، أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّكُمْ لَنْ تَسْأَلُونِي عَنْ شَيْءٍ حَتَّى أَنْزِلَ إِلَّا أَخْبَرْتُكُمْ بِهِ". فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: مَنْ أَبِي؟ قَالَ:" أَبُوكَ فُلَانٌ" - لِلَّذِي كَانَ يُنْسَبُ إِلَيْهِ -. قُلْتُ: قِصَّةُ الْكُسُوفِ فِي الصَّحِيحِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدہ اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں سورج گرہن ہو گیا، میں نے لوگوں کی گونج سنی، وہ یہ کہہ رہے تھے: ایک نشانی ظاہر ہوئی ہے، سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ہم اس وقت (مدینہ منورہ کے ایک قلعے) ”فارع“ میں تھے، میں سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کی چادر اوڑھ کر نکلی اور عائشہ کے پاس آئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث روایت نقل کی ہے، جس میں آگے چل کر یہ الفاظ ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے دیکھا، پچاس ہزار (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) ستر ہزار لوگ جنت میں داخل ہوں گے اور وہ چودھویں رات کے چاند کی مانند ہوں گے، ایک صاحب کھڑے ہوئے، انہوں نے عرض کی: آپ اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کریں کہ وہ مجھے ان میں شامل کر دے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی، اے اللہ! تو اسے ان میں شامل کر دے، اے لوگو! میرے (منبر سے) نیچے اترنے سے پہلے تم مجھ سے جس بھی چیز کے بارے میں دریافت کرو گے، میں تمہیں اُس کے بارے میں بتا دوں گا، ایک شخص کھڑا ہوا، اس نے دریافت کیا: میرا باپ کون ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارا باپ فلاں ہے، یہ وہی شخص تھا، جس کی طرف اس کی نسبت کی جاتی تھی۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سورج گرہن کا واقعہ ”صحیح“ میں مذکور ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف محمد بن عباس بن عبداللہ بن زبیر کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18690]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف محمد بن عباس بن عبداللہ بن زبیر کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18690]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (345/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26452»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 18710
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ قَالَتْ: خُسِفَتِ الشَّمْسُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَمِعْتُ رَجَّةَ النَّاسِ وَهُمْ يَقُولُونَ: آيَةٌ، وَنَحْنُ فِي فَارِعٍ يَوْمَئِذٍ، فَخَرَجْتُ مُتَلَفِّعَةً بِقَطِيفَةٍ لِلزُّبَيْرِ حَتَّى دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ، وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَائِمٌ يُصَلِّي لِلنَّاسِ، قُلْتُ فَذَكَرَ الْحَدِيثَ إِلَى أَنْ قَالَ:" وَقَدْ رَأَيْتُ خَمْسِينَ أَوْ سَبْعِينَ أَلْفًا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ فِي مِثْلِ صُورَةِ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ". فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ، فَقَالَ:" اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ مِنْهُمْ، أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّكُمْ لَنْ تَسْأَلُونِي عَنْ شَيْءٍ حَتَّى أَنْزِلَ إِلَّا أَخْبَرْتُكُمْ بِهِ". فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: مَنْ أَبِي؟ فَقَالَ:" أَبُوكَ فُلَانٌ". - لِلَّذِي كَانَ يُنْسَبُ إِلَيْهِ -. قُلْتُ: حَدِيثُ أَسْمَاءَ فِي الْكُسُوفِ فِي الصَّحِيحِ وَغَيْرِهِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَزَادَ الطَّبَرَانِيُّ: قَالَتْ: رَقِيَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمِنْبَرَ فَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - لَا يَنْخَسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ وَلَا لِحَيَاتِهِ، فَإِذَا رَأَيْتُمْ ذَلِكَ فَافْزَعُوا إِلَى الصَّلَاةِ، وَالصَّدَقَةِ، وَذِكْرِ اللَّهِ، وَقَدْ رَأَيْتُ مِنْكُمْ خَمْسِينَ أَلْفًا - أَوْ سَبْعِينَ أَلْفًا - يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ". فَذَكَرَ نَحْوَهُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیده اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں سورج گرہن ہو گیا، میں نے لوگوں کی آواز کی گونج سنی، وہ کہہ رہے تھے: نشانی (ظاہر ہوئی ہے) ہم اس وقت (مدینہ منورہ کے ایک قلعے) ”فارع“ میں موجود تھے، میں نے سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کی چادر کو لپیٹا اور نکل کھڑی ہوئی، میں عائشہ کے پاس آئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد راوی نے پوری روایت ذکر کی ہے جس میں آگے چل کر یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں نے پچاس (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) ستر ہزار افراد کو دیکھا کہ وہ جنت میں داخل ہوں گے، تو چودہویں رات کے چاند کی مانند ہوں گے، ایک صاحب کھڑے ہوئے: انہوں نے عرض کی: آپ اللہ تعالیٰ سے دعا کیجئے کہ وہ مجھے ان میں شامل کر دے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا: اے اللہ! تو اس کو اُن میں شامل کر دے (پھر آپ نے فرمایا:) میرے منبر سے نیچے اترنے تک تم مجھ سے جس چیز کے بارے میں بھی سوال کرو گے، میں تمہیں اس کے بارے میں بتا دوں گا، ایک شخص کھڑا ہوا اس نے دریافت کیا: میرا باپ کون ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارا باپ فلاں ہے، آپ نے اسی شخص کا ذکر کیا، جس کی طرف اس کی نسبت کی جاتی تھی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سورج گرہن کے بارے میں سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا کی نقل کردہ حدیث ”صحیح“ اور دیگر کتابوں میں مذکور ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر چڑھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! بے شک شخص سورج اور چاند، اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں، یہ دونوں کسی کے مرنے یا جینے کی وجہ سے گرہن نہیں ہوتے ہیں، جب تم ان کو (گرہن کی حالت میں) دیکھو تو نماز اور صدقہ اور اللہ کے ذکر کی طرف جاؤ، میں نے تم میں سے پچاس ہزار افراد (رادی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) ستر ہزار افراد کو دیکھا کہ وہ کسی حساب کے بغیر جنت میں داخل ہوں گے۔“ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18710]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر چڑھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! بے شک شخص سورج اور چاند، اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں، یہ دونوں کسی کے مرنے یا جینے کی وجہ سے گرہن نہیں ہوتے ہیں، جب تم ان کو (گرہن کی حالت میں) دیکھو تو نماز اور صدقہ اور اللہ کے ذکر کی طرف جاؤ، میں نے تم میں سے پچاس ہزار افراد (رادی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) ستر ہزار افراد کو دیکھا کہ وہ کسی حساب کے بغیر جنت میں داخل ہوں گے۔“ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18710]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (90/24)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26452»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح