الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
15. بَابٌ فِيمَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ .
اس کا بیان، جو جنت میں حساب کے بغیر داخل ہو گا
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 10829
- وَقَدْ رَوَى الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ أَنَسٍ نَحْوَهُ. وَفِيهِ مُبَارَكُ بْنُ سُحَيْمٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
امام طبرانی نے معجم اوسط میں یہ روایت سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے اس کی مانند نقل کی ہے، اور اس روایت میں ایک راوی مبارک بن سحیم ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 10829]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1653)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 18699
وَعَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" سَبْعُونَ أَلْفًا مِنْ أُمَّتِي يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ، هُمُ الَّذِينَ لَا يَكْتَوُونَ، وَلَا يَكْوُونَ، وَلَا يَسْتَرْقُونَ، وَلَا يَتَطَيَّرُونَ، وَعَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُبَارَكٌ أَبُو سُحَيْمٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میری امت کے ستر ہزار لوگ حساب کے بغیر جنت میں داخل ہوں گے، یہ وہ لوگ ہوں گئے جو داغ نہیں لگواتے ہوں گے، داغ نہیں لگاتے ہوں گے، جھاڑ پھونک نہیں کرتے ہوں گے، فال نہیں نکالتے ہوں گے اور اپنے پروردگار پر توکل کرتے ہوں گے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مبارک ابوسحیم ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18699]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مبارک ابوسحیم ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18699]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3545)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7883/3»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جدا